اشاعتیں

کتاب ‏البیوع لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

آن لائن سونے چاندی کی تجارت کا حکم

سوال : مفتی صاحب ! کیا online سونا یا پھر چاندی فون پے phone pe پر digital خریدنا اور وہیں پر بیچ دینا کیا جائز ہے؟ ایک بھائی کہ رہا ہے کی digital یعنی online سونا چاندی خریدنا درست نہیں ہے۔ آپ رہنمائی فرمائیں۔ (المستفتی : محمد سلمان، مالیگاؤں) ------------------------------------------------ بسم اللہ الرحمن الرحیم الجواب وباللہ التوفيق : آن لائن کسی ایپ بشمول phone pe وغیرہ کے ذریعہ جو سونا چاندی خریدا جاتا ہے، سب سے پہلی بات یہ کہ وہ خارج میں موجود ہی نہیں ہوتا، یہی وجہ ہے کہ اس کی بیع شرعاً درست نہیں ہے۔ اور اگر بالفرض اس کو موجود مان لیا جائے تو اگرچہ اس کی بیع صحیح ہو جائے گی، لیکن اس پر حسی قبضہ کے بغیر اس کو آگے بیچنا جائز نہیں ہے، اور یہاں قبضہ کے بغیر اس کو آگے بیچا جاتا ہے، لہٰذا اس طرح کی تجارت جائز نہیں ہے اور اس کا نفع بھی حلال نہیں ہے۔ مِنْ حُكْمِ الْمَبِيعِ إذَا كَانَ مَنْقُولًا أَنْ لَا يَجُوزَ بَيْعُهُ قَبْلَ الْقَبْضِ۔ (الفتاویٰ الہندیۃ : ٣/١٣)فقط  واللہ تعالٰی اعلم  محمد عامر عثمانی ملی  29 رجب المرجب 1447 

موبائل وغیرہ آن لائن قیمت سے زیادہ میں فروخت کرنا

سوال : مفتی صاحب ! آج میں نے ایک فون خریدا ہے نوٹ 9 پرو۔ 14200 میں، تین مہینے یوز ہے۔ 14500 میں چلا جائے گا۔ آج کا مارکیٹ یہی ہے۔ حالانکہ اس فون کی آن لائن قیمت 14000 ہی ہے، لیکن مل نہیں پاتا۔ آن لائن ڈلیوری کا بھی مسئلہ ہوتا ہے۔ اور بھی دوسری دقتیں ہیں۔اور اس فون کی فی الحال ڈمانڈ بھی زیادہ ہے۔ اس بنا پر شاپ پر وہ فون، 15500/16000 تک مل رہا ہے۔ اب ایک بندہ کی کال آئی جب اس نے ریٹ پوچھا تو میں نے 14800 کا ریٹ دیا تو اس نے بہت ساری باتیں کی، کہنے لگا کہ آپ کی کمائی حرام ہے نیا 14ہزار میں آرہا ہے اور آپ 14800 کا تین مہینہ یوز بیچ رہے ہیں، اب اسے میں بتا رہا ہوں کہ میں نے 14200 میں لیا ہوں پھر بھی وہ مان نہیں رہا ہے۔ آپ سے درخواست ہے کہ اس مسئلے کو اچھی طرح سمجھا دیں کہ ہم دونوں پر اس کی شرعی حیثیت واضح ہوجائے۔ (المستفتی : وکیل احمد، مالیگاؤں) ---------------------------------- بسم اللہ الرحمن الرحیم الجواب وباللہ التوفيق : سوال نامہ میں آپ کا بیان کیا ہوا طریقہ درست ہے، اس میں شرعاً کوئی قباحت نہیں ہے۔ بیع اور تجارت یہی ہوتی ہے کہ آدمی کوئی چیز ایک جگہ سے خریدے پھر اس پر کچھ نفع لگاکر فر...