اشاعتیں

کتاب ‏الحظر ‏والإباحۃ لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

سود دینے والے کی دعوت قبول کرنا

سوال : مفتی صاحب! سوال یہ ہے کہ کیا ان لوگوں کے گھر کھانا کھانا درست ہے جن کے کاروبار میں بینک سے لیا ہوا سودی قرض شامل ہے۔ (المستفتی : ڈاکٹر عبدالرازق، بیڑ) ------------------------------------------------- بسم اللہ الرحمن الرحیم الجواب وباللہ التوفيق : سود لینا اور دینا دونوں ناجائز اور حرام کام ہے، دونوں پر اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم نے لعنت فرمائی ہے۔ لہٰذا جو شخص بینک وغیرہ سے سودی قرض لے گا وہ سخت گناہ گار ہے اور جب تک ادائیگی نہیں کر دیتا وہ گناہ گار رہے گا، لیکن سودی قرض لینے سے قرض لی ہوئی رقم اور اس سے جو جائز کاروبار کیا جائے گا وہ حرام نہیں ہوگا، چنانچہ ایسے شخص کی دعوت قبول کرنا جائز ہے، ہاں اگر اس کی دعوت قبول نہ کرنے سے اس بات کی امید ہو کہ وہ نادم اور شرمندہ ہوگا اور آئندہ سودی قرض لینے سے باز رہے گا تو پھر اس کی دعوت قبول نہ کرنے گنجائش ہے۔ عَنِ جَابِرٍ ابْنِ عَبْدِاللہِ قَالَ لَعَنَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ آكِلَ الرِّبَا وَمُوكِلَهُ وَشَاهِدَيْهِ وَكَاتِبَهُ، وَقَالَ : ھُم سَوَاء۔ (صحیح مسلم : ۲؍۷۲)فقط واللہ تعالٰی اعلم محمد عامر...

اپنا پروڈکٹ دوسری کمپنی کے نام سے فروخت کرنا

سوال : محترم مفتی صاحب! سوال یہ ہے کہ آج کل شہر میں تجارتی فائدے کے لئے یا کسی شخص کو مالی نقصان پہنچانے کے لئے کوئی شخص کسی کمپنی کے برانڈ کی ڈپلیکیٹ پلاسٹک یا باکس وغیرہ بناکر فروخت کرتا ہے، جب کہ اس برانڈ سے اس کا کوئی لینا دینا نہیں ہے تو کیا ایسا کرنا شرعی اعتبار سے صحیح ہے؟ کیا اس طرح دھوکہ دہی سے تجارت کرنا حلال ہے؟ براہ کرم اس سلسلے میں رہنمائی فرمائیں۔ (المستفتی : عبدالقدوس، مالیگاؤں) ------------------------------------------------- بسم اللہ الرحمن الرحیم الجواب وباللہ التوفيق : کسی مشہور اور معتبر کمپنی کا باکس اور لیبل وغیرہ استعمال کرکے اپنی مصنوعات فروخت کرنا جھوٹ اور دھوکہ دہی ہونے کی وجہ سے شرعاً ناجائز اور حرام ہے۔ احادیث میں ہر قسم کی دھوکہ دہی اور جھوٹ بولنے پر سخت وعیدیں وارد ہوئی ہیں، ایک روایت میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جھوٹ کو مسلمان کی شان کے خلاف بتایا ہے، اور فرمایا کہ : مومن ہر خصلت پر ڈھل سکتا ہے سوائے خیانت اور جھوٹ کے۔ ایک اور روایت میں جھوٹ بولنے کو منافق کی علامت قرار دیا گیا ہے۔ ایک روایت میں آتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک غلہ فروخت ...

زچہ کا سوا مہینے تک گھر کے باہر نہ نکلنا

سوال : مفتی صاحب! کیا بچے کی پیدائش کے بعد ماں کا سوا مہینے تک گھر اندر ہی رہنا ضروری ہے؟ جیسا کہ گھر کی بڑی بوڑھی عورتیں سختی سے منع کرتی ہیں۔ رہنمائی فرمائیں۔ (المستفتی : محمد عبداللہ، مالیگاؤں) ------------------------------------------------- بسم اللہ الرحمن الرحیم الجواب وباللہ التوفيق : بچے کی ولادت کے بعد عورت کو جو خون آتا ہے اسے نفاس کہا جاتا ہے جس کی زیادہ سے زیادہ مدت چالیس دن ہوتی ہے۔ لیکن ان ایام میں زچہ کو گھر میں ہی رہنے کی شرعاً کوئی پابندی نہیں ہے۔ دارالعلوم دیوبند کا فتوی ہے : جی ہاں! پیدائش کے بعد چالیس دن کے دوران عورت اپنی ضرورت کے لیے باہر نکل سکتی ہے، یعنی جن کاموں کے لیے اور جن تقریبات میں عورت کا جانا عام دنوں میں جائز ہے، بچہ پیدا ہونے کے بعد مدتِ نفاس میں بھی ان کاموں کے لیے جانا یا ان تقریبات میں شرکت کرنا شرعاً جائز ہے۔ (رقم الفتوی : 157205) معلوم ہوا کہ بڑی بوڑھی خواتین کا یہ عمل بے بنیاد ہے جو غالباً غیر قوموں کی طرف سے آیا ہوا ہے، لہٰذا اسے ترک کرنا ضروری ہے، البتہ اگر طبی لحاظ سے زچہ کا ان ایام میں گھر سے نکلنا نقصان دہ ہوتو الگ بات ہے۔ عَنْ عَائِشَةَ ر...

سودی قرض لیا ہوتو اس کا کفارہ؟

سوال : زید کے دوست نے 3 سال پہلے بینک سے سودی قرض لیا تھا۔ اب وہ ادا ہوچکا ہے۔ پوچھنا یہ ہیکہ سودی قرض استعمال کرنے کا کوئی کفارہ ادا کرنا ہوگا یا اور کوئی صورت ہو جس سے اللہ تعالیٰ معاف کردے۔ (المستفتی : محمد زید، مالیگاؤں)  -------------------------------------------------  بسم اللہ الرحمن الرحیم  الجواب وباللہ التوفيق : سود لینا اور دینا دونوں کبیرہ گناہ ہیں، نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے ان پر لعنت فرمائی ہے۔ لہٰذا دونوں سے بچنا انتہائی ضروری ہے۔ البتہ اگر کسی نے غلطی سے سودی قرض لے لیا ہوتو اس کا کفارہ یہی ہے کہ شرمندگی اور ندامت کے ساتھ توبہ و استغفار کرے اور آئندہ اس کے قریب بھی نہ جانے کا پختہ عزم کرے تو یہ گناہ معاف ہوجائے گا۔ اور کسی مخصوص رقم کو ضروری سمجھے بغیر صدقہ بھی کردے تو اور اچھا ہے، اس لیے کہ صدقہ اللہ تعالیٰ کے غصہ کو ٹھنڈا کرتا ہے۔ صورتِ مسئولہ میں زید کا دوست مذکورہ بالا ہدایات پر عمل کرلے تو اس کا گناہ معاف ہوجائے گا۔ عَنِ جَابِرٍ ابْنِ عَبْدِاللہِ قَالَ لَعَنَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ آكِلَ الرِّبَا وَمُوكِلَهُ وَشَاهِدَ...

گدھی کا دودھ پینے کا حکم

سوال : مفتی صاحب! گلی میں گدھی کا دودھ پلانے والے آتے ہیں، اور بعض لوگ بچوں کو پیٹ وغیرہ کی بیماری میں دودھ پلواتے بھی ہیں، کیا یہ شریعت میں جائز ہے؟ رہنمائی فرمائیں۔ (المستفتی : رضوان احمد، مالیگاؤں)  -------------------------------------------------  بسم اللہ الرحمن الرحیم  الجواب وباللہ التوفيق : شریعتِ مطھرہ میں گدھا حلال نہیں ہے۔ حدیث شریف میں آیا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے خیبر کے دن پالتو گدھوں کے گوشت سے منع فرمایا۔ لہٰذا اس کا دودھ بھی حلال نہیں ہے۔  دارالعلوم دیوبند کا فتوی ہے : گدھا اور گدھی (یعنی حمار اہلی) کا گوشت حرام ہے اور جس جانور کا گوشت حرام ہے اس کا دودھ بھی حرام ہے، لہٰذا گدھی کا دودھ بھی حرام ہے۔ دوا کے طور پر پینا بھی جائز نہیں۔ (رقم الفتوی : 602336) البتہ اگر کسی کو ماہر مسلم ڈاکٹر یہ کہہ دے کہ مریض کی بیماری کا علاج اسی میں ہے، اس کے علاوہ کوئی حلال دوا موجود نہیں ہے تو پھر ایسی صورت میں اس کے پینے کی گنجائش ہوگی۔ اور ہمارے یہاں جو گدھی کا دودھ پلایا جاتا ہے وہ کسی ڈاکٹر کے مشورہ کے بغیر پلایا جاتا ہے اور جن بیماریوں کے علاج کے لیے...

اسکول میں طلباء سے راکھی بنوانا

سوال :   مفتی صاحب! بچوں کو اسکول میں راکھی بنانے کے لیے بولا گیا ہے۔ اس کا کیا حکم رہے گا؟ رہبری کریں۔ (المستفتی : محمد عبید، ایولہ) ------------------------------------------------- بسم اللہ الرحمن الرحیم الجواب وباللہ التوفيق : راکھی ہندوؤں کا ایک خالص مذہبی عمل ہے، جس میں ایک بہن اپنے بھائی کو ایک مخصوص دھاگہ باندھ کر اس کی آرتی اتارتی اور اس کے لیے دعا کرتی ہے اور اس کے جواب میں بھائی اپنی بہن سے دکھ سکھ میں ساتھ رہنے اور اس کی حفاظت کرنے کا وعدہ کرتا ہے اور اسے تحفہ دیتا ہے۔ ایسے خالص ہندوانہ عمل میں لگنے والی راکھی اسکول کے طلباء وطالبات سے بنوانا بالکل ناجائز اور حرام ہے۔ ایسی چیزیں اگر نصاب میں شامل ہوں تب بھی یہ لازمی نہیں ہوتی، لہٰذا اسکولوں کے ذمہ داران اور اساتذہ کو ایسی چیزوں کو نظرانداز کر دینا چاہیے۔  معلوم ہونا چاہیے کہ ہم مسلمانوں کے یہاں ایک بہن کو بھائی کے لیے دعا اور ایک بھائی کو بہن کی حفاظت اور اس کا ساتھ دینے کا وعدہ کرنے کے لیے کسی مخصوص تہوار یا دھاگہ باندھنے کی ضرورت نہیں ہوتی، دونوں کے لیے یہ حکم مستقل اور ہر وقت ہے کہ وہ ایک دوسرے کے خیرخواہ ہوں او...

آپریشن وغیرہ کے لیے داڑھی کٹوانا

سوال : مفتی صاحب! معلوم یہ کرنا ہے کہ بائی پاس سرجری کے وقت داڑھی اور سر کے بال اتروائے جاتے ہیں بلکہ عموماً اتارے بغیر آپریشن نہیں ہوتا۔ اس سلسلے میں شرعی رہنمائی فرمائیں نوازش ہوگی۔ (المستفتی : توصیف احمد خان، جلگاؤں) --------------------------------------------- بسم اللہ الرحمن الرحیم الجواب وباللہ التوفيق : شریعت مطھرہ میں داڑھی رکھنا واجب ہے اور داڑھی کٹواکر ایک مشت سے کم کرنا ناجائز اور سخت گناہ کی بات ہے، لیکن اسی کے ساتھ اپنی جان کی حفاظت کرنا واجب ہے اور اپنے آپ کو جان بوجھ کر ہلاکت میں ڈالنا ناجائز اور حرام ہے۔  صورتِ مسئولہ میں بائی پاس سرجری کے لیے اگر داڑھی کے بال نکالنا ضروری ہوتو شرعاً اس کی گنجائش ہے، اس لیے کہ اپنی جان بچانے کی خاطر اضطراری یعنی انتہائی مجبوری کے حالات میں ممنوع کام کے ارتکاب کی گنجائش قرآن مجید سے ثابت ہے۔ فَمَنْ اُضْطُرَّ غَيْرَ بَاغٍ وَلَا عَادٍ فَلَا إثْمَ عَلَيْهِ إنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَحِيمٌ۔ (سورۃ البقرة، آیت : 173)  فَمَنْ اُضْطُرَّ فِي مَخْمَصَةٍ غَيْرَ مُتَجَانِفٍ لِإِثْمٍ فَإِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَحِيم۔ (سورۃ المائدة، آیت : 3) ...

پتنجلی کے پراڈکٹ استعمال کرنا

سوال : مفتی صاحب! پتنجلی کے پروڈکٹ کا صابن اور دال وغیرہ استعمال کر سکتے ہیں کیا؟ جواب عنایت فرمائیں اور عنداللہ ماجور ہوں۔ (المستفتی : بلال احمد، ناگپور) ----------------------------------------- بسم اللہ الرحمن الرحیم الجواب وباللہ التوفيق : پتنجلی کی بعض مصنوعات سے متعلق یہ بات انہیں کی طرف سے بیان کی گئی ہے کہ اس میں گائے کا پیشاب ملایا جاتا ہے، لہٰذا ان مصنوعات کا استعمال تو بلاشبہ ناجائز اور حرام ہے۔ البتہ جن مصنوعات سے متعلق تحقیق ہو کہ اس میں گائے کا پیشاب یا پھر اور کوئی حرام شئے کی آمیزش نہیں ہے تو پھر ان کے استعمال کی گنجائش ہوگی، تاہم اس سے بھی احتیاط ہی بہتر ہے کہ اس کمپنی کے بانی مبانی مسلمانوں سے متعلق اچھی رائے نہیں رکھتے اور اسلام ومسلمانوں کے خلاف تبصرے کرتے رہتے ہیں۔ الأسئلۃ والأجوبۃ : الأول : لو کانت أبوال الإبل محرمۃ الشرب لما جاز التداوي بہا، لما روی أبو داؤد من حدیث أم سلمۃ رضي اللّٰہ عنہا : إن اللّٰہ تعالیٰ لم یجعل شفاء أمتي فیما حرم علیہا؟ وأجیب: بأنہ محمول علی حالۃ الاختیار، وأما حالۃ الاضطرار فلا یکون حرامًا کالمیتۃ للمضطر کما ذکرنا۔ (عمدۃ القاري ش...

رشتہ کے وقت لڑکی/ لڑکا کے صحیح حالات بیان کرنا؟

سوال : مفتی صاحب! ایک شخص مجھ سے آ  کر یہ کہا کہ آپ کے محلے کے فلاں شخص کے لڑکے سے میں اپنی بیٹی کا رشتہ کرنا چاہتا ہوں، آپ ان کو اچھی طرح جانتے ہیں، اس لئے آپ ان کی عادت اور کردار کے بارے میں تفصیل سے بتا دیں، تو ایسی صورت میں ان کو اس لڑکے کی تمام اچھی بری بات بتا دینا صحیح ہے یا یہ غیبت میں شمار ہوگا؟ رہنمائی فرمائیں۔ (المستفتی : لئیق احمد، مالیگاؤں) ------------------------------------------------- بسم اللہ الرحمن الرحیم الجواب وباللہ التوفیق : ہر صورت میں کسی کی پیٹھ پیچھے اس کی برائی، غلطی یا عیب کو بیان کرنا غیبت نہیں ہے، بلکہ بعض مواقع ایسے بھی ہوتے جہاں علماء کرام نے غیبت کو غیبت نہیں کہا ہے، ان مقامات کو امام نووی رحمہ اللہ نے مسلم شریف کی شرح میں اور فقہ حنفی کے مشہور و معروف فقیہ علامہ شامی رحمہ اللہ نے اپنے فتاوی میں ذکر فرمایا ہے۔ ان میں سے ایک یہ بھی ہے کہ کسی کے ساتھ  معاملہ کرنے مثلاً نکاح، معاملات یا سفر  کے بارے میں مشورہ کرنے والے کے سامنے حقیقت بیان کرنا۔ صورتِ مسئولہ میں اگر کوئی شخص آپ سے اپنی بیٹی کے رشتہ کے لیے کسی لڑکے کے بارے میں معلومات لینا چا...

بسی کی طرز پر ایک عمرہ اسکیم کا حکم

سوال : محترم جناب مفتی صاحب ! سوال یہ ہے کہ ٹور والے اگر کچھ ممبر جمع کرکے ہر ہفتہ یا مہینہ کچھ رقم بسی طرز پر پیسہ جمع کر کے ہر ہفتہ یا ہر مہینہ قرعہ اندازی کرکے اک شخص کو عمرہ پر بھیجیں گے اور اس کے بعد اس شخص کو آگے پیسہ بھرنا نہیں ہوگا، اور جس کا نمبر نہیں آئے گا اس کو اخیر تک بھرنا ہوگا۔ تو کیا یہ اسکیم شرعاً جائز ہے؟ (المستفتی : الطاف احمد، مالیگاؤں) ------------------------------------ بسم اللہ الرحمن الرحیم الجواب وباللہ التوفيق : صورتِ مسئولہ میں قرعہ ڈال کر جس شخص کا نمبر آئے اور اس کی بقیہ قسطیں معاف کردی جائے تو یہ معاملہ شرعاً جائز نہیں ہے، یہ قمار اور جوئے میں داخل ہے۔ اس لئے کہ یہاں عمرہ پر بھیجنے کی شرط قرعہ میں نام نکلنا ہے، یعنی ثمن (قیمت) مجہول ہے، نیز قسطوں کی ادائیگی کی مدت بھی متعین نہیں کہ کتنی رقم بھرنی ہوگی؟  کب تک بھرنی ہوگی؟ اسکا بھی علم نہیں ہے، لہٰذا یہ معاملہ غیر یقینی اور غیرمتعین ہے، شرعاً یہی جوا ہے، جس سے بچنا ضروری ہے۔ اور اگر لاعلمی میں کسی نے اس اسکیم میں حصہ لے لیا ہوتو اس کے لیے عمرہ کے اخراجات کی پوری رقم ادا کرنا ضروری ہوگا۔   ثم عرفوہ ...

سانپ وغیرہ کو حضرت سلیمان کے عہد کی قسم دینا

سوال : ایک سوال ہے کہ عوام الناس میں یہ بات مشہور ہے کہ اگر کوئی موذی جانور نظر آئے تو اسے سلیمان علیہ السلام کی قسم دینے سے وہ بخموشی اپنی راہ لے لیتا ہے، مثلاً یہ کہہ دے کہ تجھے سلیمان علیہ السلام کی قسم ہے کہ تو کسی کو گزند نہ پہونچا، یا اس سے مماثل الفاظ کہنا، اور یہ بھی مشہور ہے کہ اس طرح وہ موذی جانور اپنی راہ لے لیتا ہے، تو اسکی شرعی حیثیت کیا ہے اور یہ طریقہ اختیار کرنا کیسا ہے؟ اور حقیقت میں مؤثر ہے یا نہیں؟ براہ کرم رہنمائی فرمائیں۔ (المستفتی : عبداللہ، جلگاؤں) ------------------------------------ بسم اللہ الرحمن الرحیم الجواب وباللہ التوفيق : گھروں میں ملنے والے سانپوں سے متعلق ایک ہدایت احادیث مبارکہ میں وارد ہوئی ہے کہ پہلے اسے تین مرتبہ گھر سے نکلنے کا حکم دیا جائے گا کیونکہ اس بات کا اندیشہ ہے کہ کسی جن نے سانپ کی شکل اختیار کرلی ہو۔ سنن ابوداؤد میں ہے : حضرت ابولبابہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سانپوں کو جو گھروں میں رہتے ہیں مارنے سے منع فرمایا ہے، سوائے ان کے جن کی پشت پر ( کالی یا سفید) دو دھاریاں ہوتی ہیں اور جن کی دم نہیں ہوتی۔ ...

بوگس ووٹ دینے کا حکم

سوال : کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیان شرع متین درمیان مسئلہ ھذا کے کچھ لوگ ووٹر آئی ڈی کارڈ کے نام یا ایڈریس وغیرہ میں تبدیلی کرواتے ہیں تو ان کا دو کارڈ بن جاتا ہے اور کبھی تین بھی بن جاتا ہے، اور کچھ لوگ جان بوجھ کر یہ کام کرتے ہیں اور اپنا کئی کئی کارڈ بنوا لیتے ہیں جس سے ان کی ووٹ بھی ایک سے زائد آتی ہے۔ ایسی صورت میں ایک سے زائد ووٹ دینا جائز ہے؟ رہنمائی فرمائیں اور عنداللہ ماجور ہوں۔ (المستفتی : محمد حذیفہ، مالیگاؤں) ------------------------------------ بسم اللہ الرحمن الرحیم الجواب وباللہ التوفيق : ہندوستانی قانون کے مطابق کسی بھی الیکشن میں ایک شخص کو صرف ایک ووٹ دینے کا حق ہوتا ہے۔ لہٰذا قصداً ایک سے زائد ووٹر آئی ڈی بنانا تاکہ زائد ووٹ دی جائے تو یہ عمل بلاشبہ دھوکہ ہے جو شرعاً ناجائز اور گناہ کی بات ہے۔ اور اگر کبھی غلطی سے کسی کا ووٹر آئی ڈی ایک سے زائد بن جائے اور اس کی ووٹ ایک سے زائد آنے لگے تب بھی اس کے لیے ایک سے زائد ووٹ دینا شرعاً جائز نہیں ہے، یہ دھوکہ اور بے ایمانی ہے جو بڑے گناہ کی بات ہے، جس سے بچنا ضروری ہے۔ عن أبي ہریرۃ رضي اللّٰہ عنہ أن رسول اللّٰہ صلی الل...

کسی کا وائی فائی ہیک کرکے استعمال کرنا

سوال : مفتی صاحب کچھ لوگ بستی میں وائے فائے کا پاسورڈ ہیک کرکے انٹرنیٹ چلاتے ہیں کیا ان کا یہ عمل درست ہے؟ (المستفتی : فیضان احمد، مالیگاؤں) -------------------------------- بسم اللہ الرحمن الرحیم الجواب وباللہ التوفيق : کسی کی چیز اس کی اجازت کے بغیر استعمال کرنا جائز نہیں ہے، متعدد احادیث میں اس کی ممانعت وارد ہوئی ہے۔ ابو حرہ رقاشی اپنے چچا سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا : خبردار کسی پر ظلم و زیادتی نہ کرو ! خبردار کسی آدمی کی ملکیت کی کوئی چیز اس کی رضامندی کے بغیر لینا حلال اور جائز نہیں ہے۔ حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے ارشاد فرمایا : جس نے کسی کی کوئی چیز چھین لی اور لوٹ لی وہ ہم میں سے نہیں ہے۔ درج بالا احادیث سے معلوم ہوا کہ کسی کا وائی فائی اس کی اجازت کے بغیر استعمال کرنا یا ہیک کرلینا ناجائز اور سخت گناہ کی بات ہے، اگر کسی نے استعمال کرلیا ہے تو وائی فائی کے مالک سے جاکر معافی تلافی کرے اور اگر اس میں فتنے کا اندیشہ ہوتو اس کے لیے استغفار اور دعائے خیر کرے۔ عن أبي حرۃ الرقاشي عن عمہ رضي اللّٰہ عنہ قال: قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ عل...

سالگرہ منانے اور اس کی مبارکباد دینے کا حکم

سوال : کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیان شرع متین درمیان مسئلہ ھذا کے کہ جنم دن، شادی کی سالگرہ وغیرہ منانا اور اس کی مبارکباد دینا شرعاً کیسا ہے؟  (المستفتی : فیضان احمد، مالیگاؤں)  ------------------------------- بسم اللہ الرحمن الرحیم  الجواب وباللہ التوفيق : غیر قوموں کے مذہبی طور طریقوں کو اختیار کرنا یا ان کےخصوصی شعار کو اپنانا حرام ہے۔ اور ان کے دیگر رسوم وعادات کو اپنانا مکروہ ہے، جن میں Birthday اور Marriage Anniversary بھی شامل ہیں۔ جنم دن اور شادی کی سالگرہ منانا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم صحابۂ کرام اور سلف صالحین ؒ سے ثابت نہیں، یہ مغربی قوموں سے متاثر ہونے کا نتیجہ ہے۔ چنانچہ جس طرح سالگرہ منانا مکروہ ہے اسی طرح اس کی مبارکباد دینا بھی مکروہ و ممنوع ہوگا۔ کیونکہ مبارکباد دینے میں اس عمل کی تائید پائی جاتی ہے۔ لہٰذا مبارکباد دینے سے بھی احتراز کرنا ضروری ہے۔ وفی سنن ابی داؤد (۲۰۳/۲): عن ابن عمر قال قال رسول اﷲﷺ من تشبہ بقوم فھو منھم۔ وفی صحیح ابن حبان (۲۷۵/۱): عن ابی موسی قال المرأ مع من احب۔فقط  واللہ تعالٰی اعلم  محمد عامر عثمانی ملی 02 صفر ا...

نابالغ اولاد کی عیدی اور انعامات کی رقم استعمال کرلی گئی تو اب اس کی تلافی کی صورت؟

سوال : مفتی صاحب ! جو والدین بچوں کے پیسے خرچ چکے ہیِں ان پیسوں کی ادائیگی کی کیا صورت ہوگی جب کہ کنتی رقم ہے کچھ معلوم نہ ہو۔ 2) فی الحال بچہ بالغ ہوتو اس کے معاف کرنے سے معاف ہوجائے گا؟  (المستفتی : مولوی ضمیر، ناسک)  -------------------------------- بسم اللہ الرحمن الرحیم الجواب وباللہ التوفيق : اگر کسی نے اپنے نابالغ بچوں کے عیدی اور انعامات کی رقم کا ذاتی استعمال کرلیا ہے تو اس کی تلافی بالکل آسان ہے۔ اس کی صورت یہ ہوگی کہ وہ اس رقم کا اندازہ کرلے اور اب جب بھی وہ اپنے بچوں پر کچھ بھی خرچ کرے تو اس کی نیت کرلے کہ میں وہ رقم اسے لوٹا رہا ہوں۔ 2) بالغ ہونے کے بعد بچے خود سے یہ رقم معاف کردیں تو معاف ہوجائے گا۔  وأما ما یرجع إلی الواہب فہو أن یکون الواہب من أہل الہبۃ وکونہ من أہلہا أن یکون حراً عاقلاً بالغاً مالکاً للموہوب حتی لو کان عبداً أو مکاتباً أو مدبراً أو أم ولد أو من فی رقبتہ شیٔ من الرق أو کان صغیراً أو مجنوناً أو لا یکون مالکاً للموہوب لا یصح ہکذا فی النہایۃ۔ (۴/۳۷۴،کتاب الہبۃ ، الباب الأول، ہندیہ) وشرائط صحتہا فی الواہب (العقل والبلوغ والملک) ف...

والدین کا نابالغ بچوں کی عیدی استعمال کرنا

سوال : نابالغ بچوں کی عیدی کا کیا حکم ہوگا؟ کیا والدین اسے اپنے خرچ میں استعمال کرسکتے ہیں؟ تفصیلی جواب مطلوب ہے۔ (المستفتی : فضل الرحمن، مالیگاؤں) --------------------------------- بسم اللہ الرحمن الرحیم الجواب وباللہ التوفيق : نابالغ بچوں کو جو رقم بطور عیدی یا انعام دی جاتی ہے، یہ رقم بچوں کی ہی ملکیت ہوتی ہے۔ لہٰذا والدین کا اس رقم کو اپنے استعمال میں لانا جائز نہیں ہے۔ اگر بچے خود سے یہ رقم والدین کو دیں تب بھی اس کا ذاتی استعمال والدین کے لیے جائز نہیں ہے۔ کیونکہ نابالغ بچوں کا ہدیہ شرعاً غیرمعتبر ہے، یعنی اگر نابالغ  اپنے مال میں سے کسی کو  ہدیہ  دے تو اس  کا  قبول کرنا بھی جائز نہیں، ہدیہ کے صحیح ہونے کے لئے ہدیہ دینے والے کا بالغ ہونا شرط ہے۔ لہٰذا یہ رقم بچوں کے ہی کھانے خرچے، کپڑوں اور ان کی تعلیمی فیس وغیرہ میں خرچ کی جائے گی۔ وأما ما یرجع إلی الواہب فہو أن یکون الواہب من أہل الہبۃ وکونہ من أہلہا أن یکون حراً عاقلاً بالغاً مالکاً للموہوب حتی لو کان عبداً أو مکاتباً أو مدبراً أو أم ولد أو من فی رقبتہ شیٔ من الرق أو کان صغیراً أو مجنوناً أ...

موبائیل کَوَر پر تصویر بنوانے اور نماز کا حکم

*موبائیل کَوَر پر تصویر بنوانے اور نماز کا حکم* سوال : مفتی صاحب آج کل موبائیل کور اپنی یا کسی سیاسی لیڈر یا کسی اور کی بھی تصویر بنوانے کا رجحان بڑھ رہا ہے، شریعت میں یہ عمل کیا حکم رکھتا ہے؟ اور تصویر جیب میں ہونے کی صورت میں نماز کا کیا حکم ہے؟ رہنمائی فرمائیں، اللہ تعالیٰ آپ کو اجرِ عظیم عطا فرمائے۔ آمین (المستفتی : محمد وارث، مالیگاؤں) ----------------------------- بسم اللہ الرحمن الرحیم الجواب وباللہ التوفيق : ذخیرۂ احادیث میں ایسی متعدد روایات موجود ہیں جن میں تصویر کشی کرنے والوں سے متعلق انتہائی سخت وعیدیں وارد ہوئی ہیں، ان میں چند احادیث ذیل میں ذکر کی جاتی ہیں۔ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : اس سے بڑا ظالم کون ہوگا جو میری تخلیق جیسی تخلیق کرنے کی کوشش کرتا ہے، ایسے لوگ ایک ذرہ، ایک دانہ یا ایک جَو ہی بناکر دکھلائیں۔ (صحیح بخاری، حدیث : 5953، 7559) حضرت عبداللہ ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا : قیامت کے دن سب سے سخت ترین عذاب تصویریں بنانے والے لوگو...

استاد کی آمد پر طلباء کا تعظیماً کھڑے ہونے کا حکم

*استاد کی آمد پر طلباء کا تعظیماً کھڑے ہونے کا حکم* سوال : کلاس میں استاد کی آمد پر طلبا تعظیماً کھڑے ہوجاتے ہیں ان کا اس طرح کھڑے ہونا اور انہیں good morning کہنا شریعت کی روشنی میں کیسا ہے؟ (المستفتی : عامر ایوبی، مالیگاؤں) ---------------------------------- بسم اللہ الرحمن الرحیم الجواب وباللہ التوفيق : اگر استاد دل  میں  یہ خواہش نہیں رکھتے ہیں کہ طلباء ان کے آنے پرکھڑے ہوا کریں، طلباء اپنے استاد کی تعظیم  و احترام میں  از خود  کھڑے ہوجاتے ہیں تو یہ جائز ہے۔ اور اگر اسکول کے قانون و ضابطے میں یہ داخل ہو یا استاذ کی طرف سے پابندی ہو کہ طلباء، استاد کی تعظیم کے لیے کھڑے ہوا کریں ورنہ خلاف ورزی کی صورت میں شکایت یا ناراضگی ہوگی تو یہ طریقہ درست نہیں ہے۔ نیز طلباء کو سلام کا پابند بنایا جائے اور غیروں کے طریقے good morning وغیرہ سے اجتناب کیا جائے، مسلم اسکولوں میں اسی پر عمل ہونا چاہیے۔ عن أبي أمامۃ رضي اللّٰہ عنہ قال: خرج علینا النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم متوکئًا علی عصا فقمنا لہ، فقال: لا تقوموا کما تقوم الأعاجم بعضہم لبعض۔ (...