اشاعتیں

کتاب ‏الزکوۃ لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

زکوٰۃ کس پر واجب ہے؟ تفصیلی جواب

سوال : مفتی صاحب! زکوٰۃ کے بارے میں رہنمائی فرمائیں کہ صاحِب نصاب شخص کون ہے؟ زکوٰۃ کب واجب ہوتی ہے؟ یعنی جس دن سے صاحب نصاب ہو اُسی دن سے؟ یا ایک سال کا عرصہ گزرنا شرط ہے؟ (المستفتی : انصاری ابواللیث، مالیگاؤں) -------------------------------------- بسم اللہ الرحمن الرحیم الجواب وباللہ التوفيق : زکوٰۃ ہر صاحبِ نصاب، عاقل، بالغ، مرد وعورت پر واجب ہے۔ صاحب نصاب وہ ہے جس کے پاس ساڑھے سات تولہ سونا یا ساڑھے باون تولہ چاندی ہو (لیکن یہ پرانے تولے کے مطابق ہے جو تقریباً بارہ گرام کا ہوا کرتا تھا، جبکہ موجودہ تولہ دس گرام کا ہوتا ہے، لہٰذا اب سونے کا نصاب آٹھ تولہ سات گرام اور چاندی کا نصاب تقریباً باسٹھ تولہ ہوگا) یا پھر اس کے پاس باسٹھ تولہ چاندی کی قیمت کے بقدر نقد رقم یا مالِ تجارت ہو۔ اگر کسی کے پاس صرف سونا ہو اور اس کی مقدار 87 گرام نہ پہنچتی ہو یا صرف چاندی ہو جس کی مقدار 62 تولہ نہ پہنچتی ہو تو اس پر زکوٰۃ واجب نہ ہوگی۔ لیکن اگر سونے کے ساتھ کچھ چاندی یا نقد رقم یا پھر مال تجارت ہو اور ان سب کی قیمت چاندی کے نصاب کے مطابق باسٹھ تولہ تک پہنچ جائے (جس کی قیمت فی الحال فروری 2026...

زکوٰۃ ادا کرنے کے لیے رقم نہ ہوتو کیا کرے؟

سوال : مفتی صاحب امید ہے آپ خیریت سے ہوں گے۔ ایک مسئلہ درپیش تھا کہ زید کے پاس سونے اور چاندی کے اتنے زیورات ہیں (زیورات کو رکھے ہوئے سال گذر چکا ہے) جس سے زید پر زکوٰۃ فرض ہوتی ہے، لیکن ابھی فی الحال زید کے پاس اتنی نقد رقم نہیں ہے کہ وہ اس کی زکوٰۃ ادا کر سکے۔ زید سے زیورات کوئی خریدنے بھی نہیں راضی ہے۔ تو کیا زید کسی سے قرض رقم لے کر زکوٰۃ ادا کرسکتا ہے؟ اور اگر کوئی قرض رقم بھی نہ دے تو زید کیلئے زکوٰۃ ادا کرنے کیلئے کیا حکم ہوگا؟ قرآن حدیث کی روشنی میں جواب مرحمت فرما کر عنداللّٰہ ماجور ہوں۔ (المستفتی : محمد عاکف، مالیگاؤں) ------------------------------- بسم اللہ الرحمن الرحیم الجواب وباللہ التوفيق : جو شخص صاحبِ نصاب ہو اور اس کے پاس زکوٰۃ ادا کرنے کے لیے مال بھی موجود ہو تو ایسے شخص کا بلاعذر زکوٰۃ نکالنے میں تاخیر کرنا درست نہیں ہے۔ اور اگر کسی کے پاس زکوٰۃ نکالنے کے لیے رقم نہ ہو اور اسے آسانی سے کہیں سے قرض مل سکتا ہو اور اس کی ادائیگی بھی آسانی سے ہوسکتی ہوتو اس کا قرض لے کر زکوٰۃ ادا کردینا بہتر ہے۔ البتہ اگر قرض بھی نہ مل رہا ہو اور زیورات فروخت بھی نہیں ہوسکتے، نیز فروخت...

مستحق زکوٰۃ کون؟ مزدوروں کو کھوٹی اور حق رضا میں زکوٰۃ اور سودی رقم دینا

*مستحق زکوٰۃ کون؟ مزدوروں کو کھوٹی اور حق رضا میں زکوٰۃ اور سودی رقم دینا* سوال : مفتی صاحب ! پاور لوم صنعت پر مندی کی وجہ سے کاروبار بند ہوتو سیٹھ حضرات پاور لوم مزدوروں کو کھوٹی دیتے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ کیا مزدوروں کو کھوٹی زکوٰۃ یا سود کے پیسے میں سے دی جا سکتی ہے؟ اسی طرح عید کے موقع پر حق رضا میں زکوٰۃ اور سودی رقم دی جاسکتی ہے؟ یا سیٹھ کو اپنے ذاتی پیسے میں سے دینا چاہیے؟ نیز یہ بھی بتائیں کہ مستحق زکوٰۃ کون ہے؟ (المستفتی : مقیت الرحمن، مالیگاؤں) -------------------------------------- بسم اللہ الرحمن الرحیم الجواب وباللہ التوفيق : زکوٰۃ مستحق مسلمان کو دینا ضروری ہے، جس کے لیے یہ شرط بھی ہے کہ زکوٰۃ کسی عوض کے بغیر دی جائے۔ یعنی مستحق زکوٰۃ شخص کو اگر زکوٰۃ اس کی مزدوری اور اجرت کے طور پر دی جائے تو زکوٰۃ ادا نہ ہوگی۔ پاور لوم صنعت پر کساد بازاری اور مندی کی وجہ سے پاور لوم بند ہوتو ایسے حالات میں سیٹھ حضرات اب مزدوروں کو جو کچھ بھی کھوٹی یا عید کے موقع پر حق رضا کے نام پر جو رقم دیں گے تو وہ عوض اور بدل نہیں ہوگا بلکہ یہ سیٹھ حضرات کی طرف سے تعاون اور امداد ہے۔ لہٰذا اگر م...

مقروض زکوٰۃ کیسے ادا کرے گا؟

*مقروض زکوٰۃ کیسے ادا کرے گا؟* سوال : کیا فرماتے ہیں علمائے دین اسلام اس مسئلے پر کہ زید ایک کارخانے دار ہے، کئی سال قبل اس نے اپنا پیسہ لگا کر تانا بانا خرید کر کاروبار شروع کیا اور الحمدللہ ہر سال کاروبار میں لگی رقم پر زکوٰۃ نکالتا رہا مگر ادھر گذشتہ کئی سالوں سے زبردست مندی اور نقصان کی وجہ سے کاروبار میں لگی پوری رقم ختم ہو گئی اور پورا کاروبار ادھار (یعنی مارکیٹ کے لین دین جسے دھارا کہتے ہیں) میں چلنے لگا، اب زید کا خود کا پیسہ نہیں لگا ہے بلکہ لاکھوں روپے کا مارکیٹ کا قرض چڑھ گیا ہے، اب وہ زکوٰۃ کس پر اور کس طرح نکالے؟ محترم مفتی صاحب! یہ مسئلہ شہر کے بہت سے کارخانے داروں کے ساتھ لگا ہے، مگر شرم کے باعث لوگ پوچھنے سے گریز کرتے ہیں، اس پر مفصل روشنی ڈالیں تاکہ سوشل میڈیا کے ذریعے ہر گروپ میں وائرل کرکے عوام الناس، خاص کر بنکر برادری کے علم میں لایا جا سکے۔ جزاک اللہ خیرا (المستفتی : عمران الحسن، مالیگاؤں) -------------------------------------- بسم اللہ الرحمن الرحیم الجواب وباللہ التوفيق : شریعتِ مطہرہ میں زکوٰۃ سے متعلق اصول یہ ہے کہ زکوٰۃ اس مال کی ادا کرنا لازم ہے جو ق...