نذرانہ تراویح غلط فہمی اور اس کا ازالہ قارئین کرام ! نذرانہ تراویح سے متعلق ہمارے یہاں ایک بڑے طبقہ میں یہ غلط فہمی عام ہوگئی ہے کہ رمضان المبارک میں ختم قرآن کے موقع پر امام، مؤذن اور امام تراویح کو نذرانہ دینا جائز نہیں ہے۔ زیر نظر مضمون میں ہم اس غلط فہمی کے ازالہ کی کوشش کریں گے۔ محترم قارئین ! سب سے پہلے یہ بات اچھی طرح سمجھ لینا چاہیے کہ امام (اگرچہ وہی امام تراویح بھی ہو) اور مؤذن کو جو نذرانہ رمضان المبارک میں دیا جاتا ہے وہ بلاشبہ جائز اور درست ہے، اس لئے کہ یہ تراویح کی اجرت کے طور پر نہیں ہے بلکہ یہ امام کو سال بھر امامت کرنے اور مؤذن کو ان کی ذمہ داری ادا کرنے کی وجہ سے اکراماً دیا جاتا ہے، جسے عرفِ عام میں "حقِ رضا" یا "عید بونس" بھی کہا جاسکتا ہے۔ خواہ یہ تراويح میں ختم قرآن کے موقع پر دیا جائے یا اس کے پہلے یا پھر بعد میں دیا جائے اور یہ رقم خصوصی طور پر چندہ کرکے دی جائے یا مسجد کی جمع شدہ رقم سے ہو شرعاً اس میں کوئی قباحت یا کراہت نہیں ہے اور یہ متفقہ مسئلہ ہے، اس میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔ لہٰذا جو لوگ ائمہ کرام اور مؤذنین سے متعلق غلط فہمی میں ہ...