کیا فسق یزید عقیدہ کا مسئلہ ہے؟
سوال : مفتی صاحب ایک مسئلہ دریافت کرنا تھا وہ یہ کہ "یزید فاسق تھا" یہ علماء دیوبند کا عقیدہ ہے؟ یا نہیں ہے؟ اگر عقیدہ ہے تو اس عقیدے کا معیار کیا ہے؟ اس کی وضاحت مطلوب ہے۔ (المستفتی : عبداللہ فیصل گائیڈ، مالیگاؤں) ------------------------------------------------- بسم اللہ الرحمن الرحیم الجواب وباللہ التوفيق : یزید کے موضوع پر لکھنا کوئی عوامی فائدہ کا کام نہیں ہے، خود فقیہ الامت حضرت مولانا مفتی محمود حسن گنگوہی رحمہ اللہ نے لکھا ہے کہ یزید کے کفرو اسلام سے بحث کرنا نہ تو اعتقادی مسئلہ ہے کہ بغیر اس کے ایمان ہی معتبر نہ ہو، نہ ہی عملی مسئلہ ہے کہ اعمال شرعیہ اس پر موقوف ہوں، اس بحث میں پڑنا اپنے وقت عزیز کو ضائع کرنا ہے، وقت خدائے پاک کی طرف سے ایک بیش بہا خزانہ ہے اس کی قدر لازمی ہے، اس کو ضائع کردینا اور لایعنی میں صرف کردینا انتہائی ناقدری ہے۔ (فتاوی محمودیہ : ٤/٤٣٦) لیکن چونکہ آپ کا اصرار تھا اور فی الحال اس مسئلہ کو بحث کا موضوع بنایا جارہا ہے، لہٰذا اس کی سنگینی کے پیش نظر دو اہم فتاوی نقل کرکے اپنی بات عرض کروں گا جس سے بہت حد تک مسئلہ ھذا میں اہل سنت والجماعت ...