سوال : مفتی صاحب سوال یہ ہے کہ اگر کوئی بندہ بیوی کو طلاق دیدے اور اگر فتوی بھی آگیا ہو کہ طلاق ہو گئی ہے، لیکن وہ بندہ اُسکے باوجود بھی بیوی کو ساتھ میں ہی رکھے ہوئے ہے تو ایسے بندے سے تعَلُّقات کو باقی رکھنا کیسا ہے؟ اور کُچھ لوگوں نے یہ بھی کہا کہ اُسکے گھر کا کھانا پانی بھی ایمان والے کیلِئے حرام ہے۔ براہ کرم قُرآن و حدیث کی روشنی میں رہنمائی فرمائیں۔ (المستفتی : وسیم جمالی، مالیگاؤں) ---------------------------------------- بسم اللہ الرحمن الرحیم الجواب وباللہ التوفيق : جوشخص اپنی بیوی کو تین طلاق دینے کے بعد بغیر حلالہ شرعیہ کے ساتھ رکھے ہوئے ہو، اس کو اس قبیح وشنیع فعل سے روکنے کے لئے اس کے یہاں کھانے پینے سے احتراز کرنا مناسب ہے، تاکہ وہ اپنے حرام عمل سے باز آجائے، البتہ یہ کہنا درست نہیں ہے کہ اس کے یہاں کا کھانا اور پانی حرام ہوجاتا ہے۔ لا یجیب دعوۃ الفاسق المعلن، لیعلم أنہ غیر راض بنفسہ۔ (الفتاویٰ الہندیۃ : ۵؍۴۴۳ زکریا) وقد تستفاد حکمہ من حدیث عبد اللّٰہ بن معقل أنہ رأی رجل یخذف فقال لہ: لا تخذف؟ فإن رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم نھی عن الخذف … وفیہ : ثم رآہ ب...