اشاعتیں

اپریل, 2025 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

واٹس اپ hack سے خبردار رہیں

✍️ مفتی محمد عامر عثمانی ملی          (امام وخطیب مسجد کوہ نور ) قارئین کرام ! سوشل میڈیا کا مقبول ترین app واٹس اپ اب عموماً لوگوں کی زندگی کا حصہ بن چکا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اب اس کو hack کرکے لوگوں کی پرائیویسی میں جھانکنے جیسے سنگین جرم کا ارتکاب بڑھتا جارہا ہے۔  گذشتہ تین چار سالوں سے واٹس اپ نمبر ہیک ہونے کی شکایت عام ہونے لگی، الگ الگ طریقوں سے واٹس اپ یا موبائل ہیک ہونے کے معاملات سامنے آرہے ہیں، فی الحال ایک ایپ کے ساتھ چند فحش تصویریں کسی بھی گروپ میں کسی کے بھی نمبر سے آرہی ہیں۔ گلابی واٹس اپ Pink whatsapp کی لنک بھی آئے دن گروپ میں آتی رہتی ہے، جس کے بارے میں یہ لکھا ہوتا ہے کہ اس سے آپ کے واٹس اپ کا رنگ تبدیل ہوجائے گا، اس سے بھی واٹس اپ یا موبائل ہیک ہوجائے گا، لہٰذا اس لنک کو بھی ہرگز کلک نہ کریں۔ بچے موبائل میں گیم کھیلتے ہوئے درمیان میں اشتہار میں آنے والے گیم یا ایپ ڈاؤنلوڈ کرلیتے ہیں، اس طرح کے ایپ بھی آپ کے موبائل hack ہونے کا سبب بن سکتے ہیں۔ لہٰذا اس پر بھی نظر رکھتے رہیں، اور انجانے ایپ کو فوری طور پر ڈیلیٹ کردیں۔ اگر آپ کو کسی گروپ میں ...

میرجعفر ومیرصادق کا روحانی فرزند

بدگو، بدزبان اکبر ہاشمی پونہ  ✍️ مفتی محمد عامر عثمانی ملی         (امام وخطیب مسجد کوہ نور) قارئین کرام ! عنوان سے آپ کو یہ گمان ہوسکتا ہے کہ یہ تحریر ذاتیات پر مبنی ہوگی، لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہ ذاتی اور انفرادی مسئلہ نہیں ہے، بلکہ یہ اجتماعی مسئلہ ہے، جس پر بولنا اور لکھنا ضروری ہے تاکہ امت کے ایک ناسور کا صحیح علاج کیا جاسکے۔  اکبر ہاشمی پونہ پر ہم نے اس سے پہلے بھی دو تفصیلی مضمون لکھا ہے جسے آپ اس لنک سے ملاحظہ فرمائیں اور اس کی مکمل حقیقت جان لیں۔ بدزبان اور فحش گو اکبر ہاشمی کی حقیقت اکبر ہاشمی کا معافی ڈرامہ جبل گردد جبلت نہ گردد فی الحال وقف قانون 2025 کے سلسلے میں بھی یہ حسب معمول حکومت کی چاٹو گیری کرتا ہوا نظر آرہا ہے اور اس پر اس نے دو دو ویڈیو بھی بنائے ہیں جس میں صاف صاف اس کالے قانون کی حمایت کررہا ہے اور نوجوانوں سے کہہ رہا ہے کہ مسلمانوں کی نمائندہ تنظیموں کی طرف سے جو بھی احتجاج ہورہے ہیں یا ہوں گے اس میں حصہ لینے کی ضرورت نہیں ہے۔ آج پوری قوم اس کالے قانون کے خلاف سراپا احتجاج بنی ہوئی ہے اور یہ دھڑلے سے یہ کہہ رہا کہ کوئی بھی اس اح...

بوہرہ سماج کا وقف ترمیمی قانون کی حمایت اور ہمارا رد عمل

✍️ مفتی محمد عامر عثمانی ملی       (امام وخطیب مسجد کوہ نور) قارئین کرام ! خبر ہے کہ داؤدی بوہرہ مذہب کے ایک وفد نے جمعرات کے روز وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی اور حالیہ منظور شدہ وقف ترمیمی قانون 2025 پر ان کا شکریہ ادا کیا اور یہ بھی باور کرایا کہ یہ قانون ان کی برادری کا دیرینہ مطالبہ ہے۔ اس خبر کے پڑھنے کے بعد کچھ باتیں ذہن میں آرہی ہیں جسے آپ حضرات کی بصارت اور بصیرت کے حوالے کرنا ضروری سمجھتے  ہیں۔ سب سے پہلے ہم یہ واضح کردینا چاہتے ہیں کہ بوہرہ اگرچہ اپنے آپ کو مسلمان کہتے ہوں یا سرکاری کاغذات میں انہیں مسلمان تسلیم کیا جاتا ہو، لیکن ہم انہیں مسلمان نہیں سمجھتے، اس لیے کہ ان کے بہت سے عقائد کفریہ ہیں۔ اور ان کے اعمال کی بات کی جائے تو انہیں مادر زاد برہنہ سادھو کے پیر پڑتے اور ناریل چڑھاتے دیکھا گیا ہے۔ دارالعلوم دیوبند کا فتوی ہے :  بوہرہ فرقہ اپنے عقائد کفریہ کی بنا پر کافر ومرتد اور دائرہٴ اسلام سے خارج ہے؛ اس سلسلے میں بعض لوگوں کی بات درست ہے، مسلمان ہونے کے لیے صرف نماز پڑھ لینا یا حج کرلینا کافی نہیں بلکہ اسلام لانے کے بعد ضروریاتِ دین کو ...

واشنگ پاؤڈر خریدنے پر عمرہ کروانا

سوال :  کیا فرماتے ہیں مفتیان کرا م مندرجہ ذیل سوال کے جواب میں۔ واشنگ پاؤڈر کی ایک کمپنی۲؍ کلو کی ایک پیکٹ تین سو روپیہ میں فروخت کر رہی ہے، اور یہ اعلان بھی کرتی ہے کہ ہر تین ماہ میں جتنا بھی پاؤڈر فروخت ہوگا ہر خریدنے والے کے نام کی ایک پرچی بنا کر پیٹی میں ڈالی جائے گی،پھر ایک تاریخ مقرر کرکے سب لوگوں کے سامنے کسی نابینا کے ہاتھ سے پانچ نام کی پرچی نکالی جائے گی، جن خریداروں کے نام کی قرعہ اندازی کے ذریعہ نکالی گئی پرچی میں آئے گا ان کو ۱۵؍ روز کے لئے عمرہ کے سفر پر بھیجا جائے گا، اور یہ اسکیم ۵۰۰ لوگوں کو بھیجنے تک ان شاء اللہ جاری رہے گی نیز ان سے کوئی بھی زائد روپیہ نہیں لیا جائے گا، عمرہ کا پورا خرچ ممبئی سے ممبئی تک واشنگ پاؤڈر کمپنی کرے گی۔کیا اس طرح عمرہ کرنا جائز ہوگا اور اس کا ثواب بھی ملے گا؟ جواب مرحمت فرما کر عند اللہ ماجور ہوں۔ والسلام : عقیل احمد ملی، مالیگاؤں ------------------------------------ بسم اللہ الرحمن الرحیم الجواب وباللہ التوفيق : خریدی ہوئی چیزوں کے ساتھ خریدار کو فروخت کرنے والے کی طرف سے انعام کے طور پر قرعہ اندازی کرکے یا بغیر قرعہ اندازی ...

امبیڈکر جینتی اور مسلمانوں کے کرنے کا کام

✍️ مفتی محمد عامر عثمانی ملی      (امام وخطیب مسجد کوہ نور) قارئین کرام ! ڈاکٹر بھیم راؤ صاحب امبیڈکر (Dr. B. R. Ambedkar) بھارت کے ایک ممتاز ماہر قانون، سیاستدان، اور سماج سدھارک تھے۔ وہ دلتوں (نچلی ذاتوں) کے حقوق کے بہت بڑے علمبردار سمجھے جاتے ہیں۔ انہوں نے کولمبیا یونیورسٹی (USA) اور لندن اسکول آف اکنامکس (UK) سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔ ذات پات کے خلاف جدوجہد کی اور دلتوں کو سماجی انصاف دلانے کے لیے تحریک چلائی۔ بھارت کا آئین تیار کرنے والی کمیٹی کے صدر رہے اور 1950 میں نافذ کیے گئے آئین کے بنیادی مصنف تھے۔  ڈاکٹر امبیڈکر صاحب کی پیدائش 14 اپریل 1891 کو مدھیہ پردیش میں ایک مہار ذات کے خاندان میں ہوئی۔ چنانچہ ہر سال 14 اپریل کو آپ کی جینتی منائی جاتی ہے۔ ان بڑی خوبیوں اور کارناموں کی وجہ سے وہ "مہا پُرش" کہلاتے ہیں اور آئینِ ہند کی تیاری میں چوں کہ آپ کا کردار مرکزی رہا ہے، اس لیے انصاف پسند ہندوستانیوں کا آپ کو پسند کرنا ایک بدیہی عمل ہے، لیکن چوں کہ مسلمانوں کے لیے ہر معاملات میں شرعی حدود اور قیود بیان کی گئی ہے، مسلمانوں کو ان کے حال پر نہیں چھوڑا گیا ہے کہ وہ جو ...

رشتہ کرانے پر اجرت لینے کا حکم

سوال : محترم مفتی صاحب ! اگوا حضرات رشتہ طے کرانے کی اجرت لیتے ہیں، بعض لوگوں کے یہاں پہلے سے ہوتا ہے کہ اتنا دینا پڑے گا؟ بعض کچھ کہتے نہیں ہیں جتنا دیا جائے لے لیتے ہیں، دونوں طرف سے پیسہ لیا جاتا ہے، اس کا شرعی بیان فرمائیں اور عنداللہ ماجور ہوں۔ (المستفتی : رفیق احمد، مالیگاؤں) ------------------------------------  بسم اللہ الرحمن الرحیم  الجواب وباللہ التوفيق : رشتہ کرانا ایک عمل ہے، لہٰذا اس پر اجرت لینا (خواہ طے کرکے ہو یا بغیر طے کیے ہو) جائز ہے، اور ایک فریق سے یا دونوں فریق سے اجرت لینا درست ہے، کیوں کہ یہ بھی دلالی کی ایک شکل ہے، جس کی فقہاء نے گنجائش لکھی ہے۔    قَالَ فِي التتارخانية : وَفِي الدَّلَّالِ وَالسِّمْسَارِ يَجِبُ أَجْرُ الْمِثْلِ، وَمَا تَوَاضَعُوا عَلَيْهِ أَنَّ فِي كُلِّ عَشَرَةِ دَنَانِيرَ كَذَا فَذَاكَ حَرَامٌ عَلَيْهِمْ. وَفِي الْحَاوِي: سُئِلَ مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ أُجْرَةِ السِّمْسَارِ، فَقَالَ: أَرْجُو أَنَّهُ لَا بَأْسَ بِهِ وَإِنْ كَانَ فِي الْأَصْلِ فَاسِدًا لِكَثْرَةِ التَّعَامُلِ وَكَثِيرٌ مِنْ هَذَا غَيْرُ جَائِزٍ، فَجَوَّ...

حج بدل کب کیا جائے گا؟

سوال : مفتی صاحب ! حج بدل سے متعلق رہنمائی فرمائیں کہ حج بدل کب کیا جاتا ہے؟ کیا کوئی شخص اپنی زندگی میں اپنا حج بدل کروا سکتا ہے؟ جواب عنایت فرمائیں اور عنداللہ ماجور ہوں۔ (المستفتی : محمد عفان، مالیگاؤں) ------------------------------------  بسم اللہ الرحمن الرحیم  الجواب وباللہ التوفيق : جس شخص پر حج فرض ہو، اور حج کا وقت بھی اسے مل گیا ہو، لیکن اس وقت حج ادا نہ کرسکا ہو اور فی الحال اس میں حج ادا کرنے کی بالکل استطاعت نہ ہو، یا ایسے مرض میں مبتلا ہوگیا کہ جس سے افاقہ کی بالکل امید نہیں ہے، جیسے لقوہ ہو گیا یا اندھا ہو گیا، یعنی سفر کرنے کی اس میں استطاعت نہ رہی ہو، تو ایسے شخص کے ذمے فرض ہوتا ہے کہ وہ اپنی طرف سے کسی کو بھیج کر حج کرائے، یا وصیت کرے کہ میرے مرنے کے بعد میرے مال میں سے حج کرایا جائے، اس کو حج بدل کہتے ہیں۔ حج بدل کی شرط یہ ہے کہ وہ بیماری موت تک برقرار رہے، اگر حج بدل کروانے کے بعد مریض میں اتنی استطاعت آگئی کہ سفر کرسکتا ہے، تو پھر دوبارہ اس پر لازم ہوگا کہ بذات خود حج کرے۔ حج بدل کرنے والے کو بس یہ نیت کرنا ہے کہ میں فلاں کی طرف سے حج کررہا ہوں، بقیہ اعم...

درود ناریہ کی شرعی حیثیت

سوال : محترم مفتی صاحب ! درود ناریہ کیا ہے؟ اس کی فضیلت کیا ہے؟ اور کیا یہ حدیث شریف سے ثابت ہے؟ جواب عنایت فرمائیں اور عنداللہ ماجور ہوں۔ (المستفتی : محمد اطہر، مالیگاؤں) ------------------------------------  بسم اللہ الرحمن الرحیم  الجواب وباللہ التوفيق : درود ناریہ کو شیخ احمد رفاعی یا شیخ ابراہیم التازی الوہرانی رحمھما اللہ نے بنایا ہے۔ اور اسے درود ناریہ اس وجہ سے کہا جاتا ہے کہ یہ آگ کی طرح تیزی سے مشکلات کو ختم کرتی ہے۔ البتہ اس کا خیال رہنا چاہیے کہ درود ناریہ کے الفاظ اور اس کی فضیلت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت نہیں ہیں۔ درود ناریہ درج ذیل ہے : الَلّٰھُمَّ صَلِّ صَلٰوةً كَامِلَةً وَّسَلِّمْ سَلَامًا تَآمًا عَلٰى سَیَّدِنَا وَ مَوْلَانَامُحَمَّدِ نِ الَّذِيْ تَنْحَلُّ بِهِ الْعُقَدُ وَ تَنْفَرِجُ بِهِ الْکُرَبُ وَتُقْضٰى بِهِالْحَوَائِجُ وَ تُنَالُ بِهِ الرَّغَائِبُ وَحُسْنُ الْخَوَاتِيْمِ وَ یُسْتَسْقَى الْغَمَامُبِوَجْهِهِ الْكَرِیْم وَ عَلٰى آلِهِ وَ أَصْحَابِهِ فِيْ كُلِّ لَمْحَةٍ وَّ نَفَسٍبِعَدَدِ كُلِّ مَعْلُوْمٍ لَّكَ یَا اَللّٰهُ یَا اَللّٰهُ یَااَلل...

مجبوراً کفریہ جملہ کہنے کا حکم

سوال :  محترم مفتی صاحب ! اِن دنوں کچھ شر پسند ایک یا چند مسلمانوں کو گھیر کر زبر دستی جے شری رام یا دیگر کفریہ جملے ادا کرنے کے لئے دباؤ ڈالتے ہیں، بعض اوقات انکار کی صورت میں زدو کوب کرتے ہیں حتّٰی کہ اُس مسلمان کی جان بھی لے لیتے ہیں، ایسی حالت میں پھنسے مسلمان کو بادلِ ناخواستہ وہ کفریہ جملے ادا کرنے پڑتے ہیں ورنہ جان جانے کا خطرہ ہو جاتا ہے، تو ایسے میں شریعت کیا راستہ اپنانے کی طرف رہنمائی کرتی ہے؟ جواب دے کر مشکور فرمائیں۔ (المستفتی : خورشید عالم، پونہ) ------------------------------------ بسم اللہ الرحمن الرحیم الجواب وباللہ التوفيق : جس شخص کو کلمۂ کفر کہنے پر اس طرح مجبور کردیا جائے کہ اگر وہ یہ کلمہ نہ کہے تو اس کوقتل کردیا جائے گا یا اس کو سخت جانی نقصان پہنچایا جائے گا تو ایسی مجبوری کی صورت میں اگر وہ زبان سے کلمۂ کفر کہہ دے، لیکن اس کا دل ایمان پر جما ہوا ہو اور وہ اس کلمۂ کفر کو باطل اور بُرا جانتا ہو تو اس پر کوئی گناہ نہیں۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس کے لئے رخصت ہے کہ وہ جان بچانے کے لئے مجبوراً یہ کلمہ کہہ دے اور دل میں اپنے ایمان پر قائم رہے۔ اس سلسلے میں...

نوچندی جمعرات کی شرعی حیثیت

سوال :  محترم مفتی صاحب ! نو چندی جمعرات کیا ہے؟ اور کب آتا ہے؟ اسکا کیا مطلب ہے؟ بہت سے لوگوں کا کہنا ہے اس دن دعائیں تمنائیں پوری ہوتی ہیں۔اس جمعرات کی رات میں عبادات کرنا زیادہ افضل ہے۔ اس کی کیا حقیقت ہے؟ (المستفتی : محمد اسلم، مالیگاؤں) ------------------------------------ بسم اللہ الرحمن الرحیم الجواب وباللہ التوفيق : ہر قمری اور اسلامی مہینے کی پہلی جمعرات کو بعض لوگ نوچندی یعنی نئے چاند کی جمعرات کہتے ہیں۔ اس جمعرات سے متعلق عوام میں متعدد بے بنیاد اور غلط عقائد مشہور ہیں، مثلاً اس جمعرات کو شرعاً افضل سمجھنا، دعا کی زیادہ قبولیت کا موقع سمجھنا اور مزارات پر حاضری دینا وغیرہ۔ جبکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم سے قمری مہینے کی پہلی جمعرات کی کوئی فضیلت ثابت نہیں ہے، لہٰذا نوچندی جمعرات کو دیگر جمعرات سے افضل سمجھنا اور یہ سمجھ کر اس میں خصوصیت سے عبادت کرنا اور دعا کرنا دین میں زیادتی ہے جو شرعاً بدعت اور گمراہی ہے جس سے بچنا ضروری ہے۔ عَنْ عَائِشَةَ رضی اللہ عنہا قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَنْ أَحْدَثَ فِي أَمْرِنَا هَذَا مَا لَيْسَ...