فرعون کا مرتے وقت کلمہ پڑھنا؟
سوال : مفتی صاحب ! کیا ایسی کوئی حدیث ہے جس میں حضرت جبرئیل علیہ السلام ہمارے نبی حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے فرعون کو عین اس کے دریا میں غرق ہونے کے وقت مار رہے تھے اور اس کے منہ میں مٹی ڈال رہے تھے کیونکہ حضرت جبرئیل علیہ السلام کو اس بات کا ڈر ہوا کہ اگر اس وقت فرعون لا الہ الا اللہ کہہ دے گا تب بھی اللہ تعالیٰ اس کو معاف کردیں گے۔ براہ کرم رہنمائی فرمائیں۔ (المستفتی : سعد عمار، مالیگاؤں) ------------------------------------ بسم اللہ الرحمن الرحیم الجواب وباللہ التوفيق : متعدد روایات میں یہ مضمون نقل کیا گیا ہے کہ دریا میں غرق ہوتے وقت فرعون نے کلمہ پڑھنا چاہا تو حضرت جبرئیل علیہ السلام نے اس کے منہ میں کیچڑ بھر دی۔ قرآن کریم میں ہے : وَجَاوَزْنَا بِبَنِي إِسْرَائِيلَ الْبَحْرَ فَأَتْبَعَهُمْ فِرْعَوْنُ وَجُنُودُهُ بَغْيًا وَعَدْوًا حَتَّى إِذَا أَدْرَكَهُ الْغَرَقُ قَالَ آمَنْتُ أَنَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا الَّذِي آمَنَتْ بِهِ بَنُو إِسْرَائِيلَ وَأَنَا مِنَ الْمُسْلِمِينَ ۔ آلْآنَ وَقَدْ عَصَيْتَ قَبْلُ وَكُنْتَ مِنَ الْمُفْسِدِينَ ترجمہ : اور ہم نے بنو اسرائیل کو سمندر پار کرادیا، ت...