اشاعتیں

مضامین و مقالات لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

مفتی عامر عثمانی ملی، حیات وخدمات

مفتی محمد عامر عثمانی ملی ابن نثار احمد    *(امام وخطیب مسجد کوہ نور، مالیگاؤں)* *(روح رواں عثمانی واٹس ایپ دارالافتاء)* ◾ ولادت وابتدائی تعلیم   اللہ رب العزت کی خاص عنایت اور فضل و کرم سے مفتی محمد عامر ابن نثار احمد کی ولادت 26؍ دسمبر 1989ء کو مالیگاؤں کے علمی و دینی ماحول سے لبریز محلہ نیاپورہ میں ہوئی۔ سادہ مگر دینی حمیت سے آراستہ گھرانے میں آنکھ کھولنے والے اس نونہال نے ابتدائی عصری تعلیم موتی پرائمری اسکول میں حاصل کی، جہاں کے جی سے لے کر ساتویں جماعت تک مسلسل محنت ولگن کے ساتھ تعلیمی سفر جاری رکھا۔ اسی دوران قرآن کریم کی ابتدائی تعلیم کے لیے رحمانی مسجد نیاپورہ کا رخ کیا، جہاں شہر کے مایہ ناز اور خوش الحان قاری، حضرت قاری رضوان صاحب پریاگی دامت فیوضہم کی زیرِ تربیت رہ کر نورانی قاعدہ اور ناظرہ قرآن کریم بالتجوید مکمل کیا۔ یوں چھوٹی سی عمر ہی میں قرآن کریم سے خاص شغف اور دینی ذوق نمایاں ہونے لگا جو آگے چل کر ایک عظیم علمی و دینی سفر کا پیش خیمہ ثابت ہوا۔ ◾ حفظِ قرآن مجید   ساتویں جماعت کے بعد عصری تعلیم کو خیرباد کہہ کر آپ نے قرآنِ کریم کو حفظ کرنے کا عزم کیا ...

یوم اساتذہ پر ارم اسکول کا قابل تقلید عمل

✍️ مفتی محمد عامر عثمانی     (امام وخطیب مسجد کوہ نور)  قارئین کرام! ٥ ستمبر یوم اساتذہ پر جہاں مختلف پروگرام ہوتے ہیں، وہیں کچھ سالوں سے اسکولوں میں طلباء وطالبات کا اپنے اساتذہ کو گفٹ دینے کا سلسلہ بھی چل نکلا ہے جو دن بدن بڑھتا جارہا ہے۔ ہم نے گذشتہ سال اس موضوع پر ایک مضمون بھی لکھا تھا کہ طلباء کا اپنے اساتذہ کو گفٹ اور تحفہ دینا ناجائز نہیں ہے، لیکن اس میں دیگر غریب اور غیرمستطیع طلباء کی دل آزاری نہیں ہونا چاہیے، اس لیے کہ مالدار حضرات تو اپنے بچوں کے اساتذہ کے لیے قیمتی سے قیمتی تحائف نظم کرلیں گے، لیکن غریب سرپرستوں کے لیے یہ کام بڑا مشکل ہے جس کی وجہ سے ان کے بچے احساس کمتری کا شکار ہوسکتے ہیں۔ اس بات کو شہر کے ایک معیاری اسکول، ارم پری پرائمری اسکول کے ذمہ داران نے محسوس کیا اور امسال ان کی طرف سے درج ذیل نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ ارم پری پرائمری و پرائمری اسکول ارم اسکول میں زیر تعلیم طلبہ کے والدین سے بہت ہی مودبانہ التماس ہے کہ عنقریب 5 ستمبر 2025 ءيوم اساتذہ آنے والا ہے۔ آپ والدین کوئی بھی قسم کا تحفہ اساتذہ کے لیے نہ لائیں۔ ہم آپ کے خلوص کی قدر کرتے ہیں۔ ...

عثمانی دارالافتاء (بلاگ) کے پچاس لاکھ وویوز مکمل

✍️ مفتی محمد عامر عثمانی ملی     (امام وخطیب مسجد کوہ نور)  معزز قارئین! امید کرتے ہیں کہ آپ حضرات کی نظروں سے ہمارے بلاگ عثمانی دارالافتاء کے فتاوی اور مضامین گذرتے ہوں گے۔ اس مہینے اگست میں فتوی نویسی اور اصلاحی مضامین کے اس مبارک اور مفید سلسلہ کو الحمدللہ نو سال کا عرصہ ہوچکا ہے۔ لہٰذا اس موقع پر مناسب معلوم ہوتا ہے کہ آن لائن دارالافتاء اور بلاگ کے وجود میں آنے کی وجوہات اور اس سلسلے میں جو کام ہوئے ہیں وہ آپ حضرات کی بصارتوں کے حوالے کردئیے جائیں تاکہ آپ حضرات کی خصوصی دعاؤں سے یہ سلسلہ عافیت کے ساتھ مزید دراز ہوتا رہے۔ معزز قارئین! اس علمی، فقہی اور مفید سلسلہ کی شروعات کچھ اس طرح ہوئی تھی کہ ہمارے ایک رفیق مولانا نعیم الرحمن صاحب ملی ندوی نے اگست 2016 میں ایک واٹس اپ گروپ بنام دارالافتاء تشکیل دیا۔ اس گروپ میں آپ نے چند سنجیدہ افراد کو شامل کیا اور ساتھ میں ہی چند مفتیان کرام کو بھی شامل کرلیا۔ اور اس کے اصول وضوابط یہ طے کیے گئے کہ جن اراکین کو کوئی فقہی مسئلہ درپیش ہو وہ گروپ میں لکھ کر ارسال کردے گا جس کا جواب گروپ میں موجود مفتیان کرام اپنی سہولت سے مختصر اندا...

قریش برادری کا احتجاج

اتحاد اور باہمی تعاون وقت کی اہم ضرورت   ✍️ مفتی محمد عامر عثمانی ملی      (امام وخطیب مسجد کوہ نور)  قارئین کرام ! نام نہاد گئو رکھشکوں اور شرپسندوں کی دن بدن بڑھتی ہوئی دادا گیری اور غیرقانونی کاروائیوں سے یکے بعد دیگرے ناقابل تلافی جانی و مالی نقصان اٹھانے کے بعد قریش برادری نے ایک انتہائی مؤثر اور مفید قدم اپنا کاروبار بند رکھ کر احتجاج کا اٹھایا ہے اور الحمدللہ چند ہی دنوں میں ہی اس کا واضح اثر بھی دکھائی دے رہا ہے، لیکن اسی کے ساتھ یہ اطلاعات بھی ہیں کہ کچھ افراد اس اتحاد اور احتجاج کو اپنے معمولی فائدہ کی وجہ سے نقصان پہنچا رہے ہیں اور چوری چھپے جانور کاٹ کر اس کا گوشت انتہائی مہنگے داموں میں فروخت کررہے ہیں۔ ایسے لوگوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ اتحاد میں بڑی برکت اور قوت ہے، خود قرآن کریم نے بھی اتحاد واتفاق کاحکم دیا ہے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے : وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللَّهِ جَمِيعًا وَلَا تَفَرَّقُوا۔ ترجمہ : اور اللہ کی رسی کو سب ملکر مضبوطی سے تھامے رکھو، اور آپس میں پھوٹ نہ ڈالو۔ (آل عمران، آیت : ۱۰۳) اور اتحاد ایسی نعمت ہے جس کا ذکر اسی آیت کے آگے اللہ...

اسکریچ کارڈ اسکیم سے شہریان دور رہیں۔

✍️ مفتی محمد عامر عثمانی      (امام وخطیب مسجد کوہ نور)  قارئین کرام! آپ نے دیکھا ہوگا کہ کچھ دنوں سے ہمارے شہر میں چوک چوراہوں پر باہر شہر سے آئے ہوئے کچھ بندے کھڑے ہوکر لوگوں کو روک کر ایک کارڈ اسکریچ کرنے کیلئے دیتے ہیں۔جسکا ۱۰۰ روپیہ پیشگی لیتے ہیں۔ اور یہ بتاتے ہیں کہ اسپر ایک اسکیم ہے، اگر آپکے اسکریچ کرنے پر کارڈ (بہت ساری چیزیں جیسے انڈکشن چولہا، گیس والا چولہا، اور بھی بہت ساری چیزیں بتاتے ہیں جن قیمت کافی ذیادہ ہوتی ہیں) پر جس چیز کا نام لکھا آئے گا وہ آپکو اسی ۱۰۰ روپے میں دی جائے گی۔ ورنہ آپکے ۱۰۰ روپے گئے۔ اس میں دو چارٹ ہوتے ہیں، ایک چارٹ کے سامان کا نمبر کھلے گا تو وہ سامان فری میں مل جائے گا، اور دوسرے چارٹ کے سامان کا نام آئے گا تو پھر وہ سامان اس کی قیمت پر دیا جائے گا۔ دیکھا جارہا ہے کہ داڑھی ٹوپی، کرتا پاجامہ والے اور باپردہ خواتین بھی ان گاڑیوں پر بھیڑ کیے ہوئے ہیں اور بڑی تعداد میں اس طرح سامان خریدا جارہا ہے۔ جبکہ اس طرح جو معاملہ کیا جارہا ہے وہ کھلے طور پر قمار اور جوئے پر مشتمل ہے۔ اور صرف جوئے پر مشتمل نہیں ہے، بلکہ اس میں فراڈ اور دھوکہ بھ...

آخر علماء کریں، تو کریں کیا؟

✍️ مفتی محمد عامر عثمانی ملی      (امام وخطیب مسجدکوہِ نور ) قارئین کرام ! شہری حالات کا علم رکھنے والے ہر شخص کو اس بات کا بخوبی علم ہے کہ شہر عزیز مالیگاؤں میں دن بدن نئی نئی برائیاں بڑھتی جارہی ہیں، اور ان برائیوں کو روکنے کی ذمہ داری تو ویسے ہر شخص کی ہے، یہ کام صرف علماء کرام کے کرنے کا نہیں ہے۔ لیکن شہر کے چند علماء کرام جن میں سرفہرست حضرت مولانا محمد عمرین صاحب محفوظ رحمانی (سیکرٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ) ہیں اور ان کے رفقاء نوجوان علماء کرام ہیں جو ہر منکرات اور برائیوں پر لکھتے اور بولتے ہیں، اور وقت پڑتا ہے تو ان کے ساتھ آگے بڑھ کر بھی کچھ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ فی الحال ایک بیوٹی اکیڈمی معاملے میں انہیں علماء کرام نے براہ راست اکیڈمی پہنچ کر اصلاح کی کوشش کی، جس کی شہریان کی طرف سے بڑی سراہنا کی گئی اور ان شاءاللہ اس کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔ لیکن ایک بیماری جو شہر میں چند سالوں سے عام ہوتی جارہی ہے کہ جہاں علماء کرام نے کسی برائی پر نکیر کی تو کوئی بھی ایرا غیرا اٹھتا ہے اور بے سوچے سمجھے سوشل میڈیا پر لکھ دیتا ہے کہ آپ کو فلاں کی فلاں برائی کیوں نہ...

مفتی محمد اسماعیل صاحب قاسمی کے بیان "نکاح کے وقت حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی عمر سولہ سال تھی" کا جائزہ

✍️ مفتی محمد عامر عثمانی ملی      (امام وخطیب مسجد کوہ نور) قارئین کرام ! کل عشاء کے بعد علماء کرام کے ایک واٹس اپ گروپ میں مفتی محمد اسماعیل صاحب قاسمی (رکن شوریٰ دارالعلوم دیوبند) کے بیان کی ایک کلپ سننے میں آئی جس میں آپ فرما رہے ہیں کہ " حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے متعلق یہ الزام لگایا جاتا ہے کہ (نکاح کے وقت) ان کی عمر چھ سال تھی، ایک راوی ہیں ہشام ابن عروہ صرف ان کی روایت میں یہ بات آتی ہے۔ باقی جتنے راوی وہ سب یہ بتاتے ہیں کہ حضرت عائشہ کی عمر سولہ سال تھی، عربی میں سولہ کو سِتَّ عشر کہتے ہیں، کبھی ایسا ہوجاتا ہے کہ راوی بیان کرے ایک آدھ لفظ چھوٹ جاتا ہے، سِتَّ عشر میں سے عشر کا لفظ رہ گیا۔ سِتَّ باقی رہ گیا، جس کی وجہ سے لوگ کہنے لگ چھ سال کی عمر۔" مفتی اسماعیل صاحب کا یہ بیان سنتے ہی مجھے حیرت کا بڑا جھٹکا لگا کہ اتنی سنگین اور بڑی غلطی آپ کیسے کرسکتے ہیں؟ چنانچہ میں نے ان کا مکمل بیان جو آپ نے اس سال عیدالاضحیٰ کے موقع پر لشکر والی عیدگاہ پر ہزاروں کے مجمع میں کیا تھا دیکھا تاکہ سمجھ لوں کہ آگے آپ کوئی مزید وضاحت تو نہیں کررہے ہیں۔ لیکن بیان میں بھی اس کی کوئی و...

اختلاف کی بنیاد پر بازو گلی میں مسجد کی تعمیر

  شہر کے ارباب حل وعقد توجہ فرمائیں ✍️ مفتی محمد عامر عثمانی ملی       (امام وخطیب مسجد کوہ نور ) قارئین کرام ! شہر عزیز مالیگاؤں دور دور تک مسجدوں میناروں کے شہر سے مشہور ومعروف ہے، لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ اب ہم بلاضرورت مسجدیں تعمیر کرتے چلے جائیں۔ ابھی چند دن پہلے مجھے ایک فون آیا کہ فلاں محلے میں ایک مسجد تعمیر کرنے کے لیے جگہ خریدنا ہے اس کے لیے آپ کی کوہ نور مسجد میں جمعہ میں چندہ کرنے کے لیے وقت چاہیے، میں نے ان سے کہا کہ وہاں تو فلاں مسجد تو کافی کشادہ ہے اور اب اس کے بازو گلی میں ہی مسجد تعمیر کرنے کی ضرورت کیوں پیش آگئی، تو انہوں نے کہا کہ وہاں کے جو ذمہ دار ہیں وہ اپنی چلاتے ہیں اور وہاں مکتب نہیں ہے اور جماعت کا کام نہیں کرنے دیا جاتا۔ میں ان سے کہا کہ اس کا یہ حل نہیں ہے کہ اس کے بازو گلی میں دوسری مسجد ہی تعمیر کرلی جائے، اس کا کوئی دوسرا حل تلاش کیا جاسکتا ہے جو ذمہ دار اپنی چلاتے ہیں اہلیان محلہ ان سے باز پرس کریں اور شہر کے اکابر مفتیان کرام کے مشورہ سے مسئلہ حل کریں۔ لیکن انہوں نے اس کا کوئی معقول جواب نہیں دیا اور بات ختم ہوگئی۔ آپ حضرا...

فوارہ والی بوتل سے وضو کرنے کا مسئلہ

✍️ مفتی محمد عامر عثمانی ملی       (امام وخطیب مسجد کوہ نور) قارئین کرام ! ایک ویڈیو واٹس اپ  پر کافی وائرل ہے، جس میں گجرات کے مشہور عالم دین حضرت مولانا صلاح الدین صاحب سیفی دامت برکاتہم بتا رہے ہیں کہ مطاف وغیرہ میں اگر وضو ٹوٹ جائے تو وضو بنانے کے لیے باہر آنا پڑتا ہے جو کافی فاصلے پر ہے اور پھر باہر آنے کے بعد اندر واپس جانا بھی ایک مشکل مرحلہ ہے، لہٰذا اگر کسی کا وضو ٹوٹ جائے تو وہ وہیں بیٹھ کر فوارے والی بوتل سے اس طرح وضو کرلے کہ صرف اعضاء وضو کو اس طرح گیلا کرلے کہ اس سے ایک دو قطرات ٹپک جائیں، پھر انہوں نے وضو کرکے بھی بتایا ہے۔ چونکہ یہ مسئلہ عوام میں رائج نہیں ہے جس کی وجہ سے لوگوں میں کافی تشویش پائی جارہی ہے، یکے بعد دیگرے سوالات آرہے ہیں، اسی طرح اس کے رد میں بھی تحریریں آرہی ہیں اور موافقت میں بھی، چنانچہ ان سب کو دیکھنے کے بعد کچھ باتیں بندہ کے ذہن میں آرہی ہیں جنہیں آسان فہم انداز میں لکھنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ سب سے پہلی بات تو یہ ہے کہ مسجد حرام کے اندر مطاف سے لگ کر سیڑھیوں کے پاس وضو خانے موجود ہیں، جہاں مردوں کے ساتھ عورتوں کے لیے بھی وضو ...

شادیوں میں ہونے والی دوبڑی غلطیاں اور ان کاحل

✍️ مفتی محمد عامر عثمانی ملی        (امام وخطیب مسجد کوہ نور ) قارئین کرام ! ہمارے شہر مالیگاؤں کی شادیاں کم خرچ اور کم وقت میں انجام دئیے جانے کی مثالیں دوسرے علاقوں میں جاتی ہے، لیکن ان خوبیوں کی جگہ دھیرے دھیرے خامیاں لیتی جارہی ہیں۔ اس مضمون میں ہم ایسی ہی دو خامیوں اور غلطیوں پر توجہ دلائیں گے جو بہت سے لوگوں کے لیے تکلیف کا باعث بن رہی  ہیں ۔ ایک غلطی یہ دیکھنے میں آرہی ہے کہ ولیمہ شروع ہوئے آدھا ایک گھنٹہ بلکہ دیڑھ گھنٹے تک ہوچکا ہے، لیکن محفلِ ولیمہ کی جان یعنی نوشے میاں کی اب تک شامیانے میں تشریف آوری نہیں ہوئی ہے۔ یعنی بیس سے چالیس بلکہ پچاس فیصد تک مجمع کھانا کھاکر جاچکا ہوتا ہے اس کے بعد دولہے کی انٹری ہوتی ہے۔ اس تاخیر کی وجہ یہ معلوم ہوئی کہ لڑکیوں کی طرح لڑکوں کو بھی سجنا سنورنا ہوتا ہے، اور انہیں بھی ڈریسنگ میں تام جھام کرنا ہے، نوشا حضرات کو چاہیے کہ اس میں اعتدال کا دامن تھامے رہیں، سجنا سنورنا صنف نازک کا کام ہے، آپ کا سجنے سنورنے سے زیادہ ولیمہ میں شرکت کرنے والوں سے ملنا اور ان کی دعائیں لینا اہم ہے۔ اس لیے آپ ولیمہ شروع ہونے کے وقت ہی حاضر ...

واٹس اپ hack سے خبردار رہیں

✍️ مفتی محمد عامر عثمانی ملی          (امام وخطیب مسجد کوہ نور ) قارئین کرام ! سوشل میڈیا کا مقبول ترین app واٹس اپ اب عموماً لوگوں کی زندگی کا حصہ بن چکا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اب اس کو hack کرکے لوگوں کی پرائیویسی میں جھانکنے جیسے سنگین جرم کا ارتکاب بڑھتا جارہا ہے۔  گذشتہ تین چار سالوں سے واٹس اپ نمبر ہیک ہونے کی شکایت عام ہونے لگی، الگ الگ طریقوں سے واٹس اپ یا موبائل ہیک ہونے کے معاملات سامنے آرہے ہیں، فی الحال ایک ایپ کے ساتھ چند فحش تصویریں کسی بھی گروپ میں کسی کے بھی نمبر سے آرہی ہیں۔ گلابی واٹس اپ Pink whatsapp کی لنک بھی آئے دن گروپ میں آتی رہتی ہے، جس کے بارے میں یہ لکھا ہوتا ہے کہ اس سے آپ کے واٹس اپ کا رنگ تبدیل ہوجائے گا، اس سے بھی واٹس اپ یا موبائل ہیک ہوجائے گا، لہٰذا اس لنک کو بھی ہرگز کلک نہ کریں۔ بچے موبائل میں گیم کھیلتے ہوئے درمیان میں اشتہار میں آنے والے گیم یا ایپ ڈاؤنلوڈ کرلیتے ہیں، اس طرح کے ایپ بھی آپ کے موبائل hack ہونے کا سبب بن سکتے ہیں۔ لہٰذا اس پر بھی نظر رکھتے رہیں، اور انجانے ایپ کو فوری طور پر ڈیلیٹ کردیں۔ اگر آپ کو کسی گروپ میں ...

میرجعفر ومیرصادق کا روحانی فرزند

بدگو، بدزبان اکبر ہاشمی پونہ  ✍️ مفتی محمد عامر عثمانی ملی         (امام وخطیب مسجد کوہ نور) قارئین کرام ! عنوان سے آپ کو یہ گمان ہوسکتا ہے کہ یہ تحریر ذاتیات پر مبنی ہوگی، لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہ ذاتی اور انفرادی مسئلہ نہیں ہے، بلکہ یہ اجتماعی مسئلہ ہے، جس پر بولنا اور لکھنا ضروری ہے تاکہ امت کے ایک ناسور کا صحیح علاج کیا جاسکے۔  اکبر ہاشمی پونہ پر ہم نے اس سے پہلے بھی دو تفصیلی مضمون لکھا ہے جسے آپ اس لنک سے ملاحظہ فرمائیں اور اس کی مکمل حقیقت جان لیں۔ بدزبان اور فحش گو اکبر ہاشمی کی حقیقت اکبر ہاشمی کا معافی ڈرامہ جبل گردد جبلت نہ گردد فی الحال وقف قانون 2025 کے سلسلے میں بھی یہ حسب معمول حکومت کی چاٹو گیری کرتا ہوا نظر آرہا ہے اور اس پر اس نے دو دو ویڈیو بھی بنائے ہیں جس میں صاف صاف اس کالے قانون کی حمایت کررہا ہے اور نوجوانوں سے کہہ رہا ہے کہ مسلمانوں کی نمائندہ تنظیموں کی طرف سے جو بھی احتجاج ہورہے ہیں یا ہوں گے اس میں حصہ لینے کی ضرورت نہیں ہے۔ آج پوری قوم اس کالے قانون کے خلاف سراپا احتجاج بنی ہوئی ہے اور یہ دھڑلے سے یہ کہہ رہا کہ کوئی بھی اس اح...

بوہرہ سماج کا وقف ترمیمی قانون کی حمایت اور ہمارا رد عمل

✍️ مفتی محمد عامر عثمانی ملی       (امام وخطیب مسجد کوہ نور) قارئین کرام ! خبر ہے کہ داؤدی بوہرہ مذہب کے ایک وفد نے جمعرات کے روز وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی اور حالیہ منظور شدہ وقف ترمیمی قانون 2025 پر ان کا شکریہ ادا کیا اور یہ بھی باور کرایا کہ یہ قانون ان کی برادری کا دیرینہ مطالبہ ہے۔ اس خبر کے پڑھنے کے بعد کچھ باتیں ذہن میں آرہی ہیں جسے آپ حضرات کی بصارت اور بصیرت کے حوالے کرنا ضروری سمجھتے  ہیں۔ سب سے پہلے ہم یہ واضح کردینا چاہتے ہیں کہ بوہرہ اگرچہ اپنے آپ کو مسلمان کہتے ہوں یا سرکاری کاغذات میں انہیں مسلمان تسلیم کیا جاتا ہو، لیکن ہم انہیں مسلمان نہیں سمجھتے، اس لیے کہ ان کے بہت سے عقائد کفریہ ہیں۔ اور ان کے اعمال کی بات کی جائے تو انہیں مادر زاد برہنہ سادھو کے پیر پڑتے اور ناریل چڑھاتے دیکھا گیا ہے۔ دارالعلوم دیوبند کا فتوی ہے :  بوہرہ فرقہ اپنے عقائد کفریہ کی بنا پر کافر ومرتد اور دائرہٴ اسلام سے خارج ہے؛ اس سلسلے میں بعض لوگوں کی بات درست ہے، مسلمان ہونے کے لیے صرف نماز پڑھ لینا یا حج کرلینا کافی نہیں بلکہ اسلام لانے کے بعد ضروریاتِ دین کو ...

امبیڈکر جینتی اور مسلمانوں کے کرنے کا کام؟

✍️ مفتی محمد عامر عثمانی ملی      (امام وخطیب مسجد کوہ نور) قارئین کرام ! ڈاکٹر بھیم راؤ صاحب امبیڈکر (Dr. B. R. Ambedkar) بھارت کے ایک ممتاز ماہر قانون، سیاستدان، اور سماج سدھارک تھے۔ وہ دلتوں (نچلی ذاتوں) کے حقوق کے بہت بڑے علمبردار سمجھے جاتے ہیں۔ انہوں نے کولمبیا یونیورسٹی (USA) اور لندن اسکول آف اکنامکس (UK) سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔ ذات پات کے خلاف جدوجہد کی اور دلتوں کو سماجی انصاف دلانے کے لیے تحریک چلائی۔ بھارت کا آئین تیار کرنے والی کمیٹی کے صدر رہے اور 1950 میں نافذ کیے گئے آئین کے بنیادی مصنف تھے۔  ڈاکٹر امبیڈکر صاحب کی پیدائش 14 اپریل 1891 کو مدھیہ پردیش میں ایک مہار ذات کے خاندان میں ہوئی۔ چنانچہ ہر سال 14 اپریل کو آپ کی جینتی منائی جاتی ہے۔ ان بڑی خوبیوں اور کارناموں کی وجہ سے وہ "مہا پُرش" کہلاتے ہیں اور آئینِ ہند کی تیاری میں چوں کہ ان کا کردار مرکزی رہا ہے، اس لیے انصاف پسند ہندوستانیوں کا ان کو پسند کرنا ایک بدیہی عمل ہے، لیکن چوں کہ مسلمانوں کے لیے ہر معاملات میں شرعی حدود اور قیود بیان کی گئی ہے، مسلمانوں کو ان کے حال پر نہیں چھوڑا گیا ہے کہ وہ جو ...

یہ مالیگاؤں ہے پیارے !

یہاں سونا خریدنے کے لیے بھی لمبی لائن لگتی ہے ✍️ مفتی محمد عامر عثمانی ملی      (امام وخطیب مسجد کوہ نور) قارئین کرام ! شہر عزیز مالیگاؤں کو اللہ تعالیٰ نے بہت نوازا ہے۔ اگرچہ بعض لوگ تنگی اور مندے کی شکایت کررہے ہوں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہاں آسودہ حال لوگوں کی بھی کمی نہیں ہے۔ اس کا اندازہ آپ کھانے پینے کی چھوٹی سے لے کر بڑی بڑی ہوٹلوں، بازاروں میں عام دوکانوں سے لے کر بڑے بڑے شوروم کی بھیڑ بھاڑ سے لگا سکتے ہیں۔ محترم قارئین ! فی الحال واقعہ یہ ہے کہ قلب شہر میں سونے چاندی کے زیورات کی ایک بہت بڑی دوکان کا بڑے تام جھام کے ساتھ افتتاح ہوا، اس کے لیے شہر کی ایک اہم شاہراہ گھنٹوں بند کردی گئی، اور چونکہ یہ دوکان ایک تنگ لیکن انتہائی مشغول سڑک پر ہے، اس لیے غالب گمان ہے کہ اب یہاں مستقل ٹرافک کا نظام درہم برہم رہے گا، اس لیے دوکان مالکان کو اس پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے تاکہ راہ گیروں کو تکلیف نہ ہو اور تقویٰ کا مطلب باقی رہے، مذاق نہ بن جائے۔ معاذ اللہ ویسے مدعے کی بات یہ ہے کہ یہاں افتتاح کے بعد چند دنوں کے لیے کچھ آفرز رکھے گئے، جس کا لابھ اٹھانے کے لیے سونے کے زیورات...

حافظات کا تراویح میں قرآن سنانا

✍️ مفتی محمد عامر عثمانی ملی      (امام وخطیب مسجد کوہ نور) قارئین کرام ! شہر عزیز مالیگاؤں میں جس طرح لڑکوں کی بنیادی دینی تعلیم سے لے کر اعلی دینی تعلیم کا معیاری نظم ہے، وہیں لڑکیوں کے لیے بھی بہت سے مدارس ومکاتب میں قرآن کریم کے حفظ کرنے کا معقول اور معیاری انتظام کئی سالوں سے جاری ہے، جس کے نتیجے میں گذشتہ چند سالوں سے ہر سال سو سے زائد لڑکیاں حفظ قرآن کریم کی عظیم سعادت سے مالا مال ہورہی ہیں۔ جس کی وجہ سے ان کی تراویح سے متعلق سوالات آتے رہتے ہیں جس پر مکمل رہنمائی کے لیے یہ مضمون ترتیب دیا گیا ہے۔ قرآن کریم یاد رکھنے کا ایک مؤثر طریقہ تراويح میں قرآن سنانا بھی ہے، اور جب باقاعدہ تراویح کی جماعت بنائی جائے گی تو وہ خواتین بھی جو تنہا تراویح پڑھنے میں غفلت اور سستی کا شکار ہوجاتی ہیں وہ بھی دلچسپی کے ساتھ جماعت میں شریک ہوجاتی ہیں، لہٰذا پاس پڑوس کی خواتین پردہ کی رعایت کے ساتھ کسی گھر میں جمع ہوجائیں اور وہاں عشاء کی نماز تنہاء ادا کرنے کے بعد کوئی بالغہ حافظہ انہیں باجماعت تراویح میں قرآن سنا دے تو اس کی گنجائش ہے۔ معلوم ہونا چاہیے کہ خواتین کی امامت خواتین کے حق م...

خواتین بائک پر کس طرح بیٹھیں؟

✍️ مفتی محمد عامر عثمانی  ملی      (امام وخطیب مسجد کوہ نور) قارئین کرام ! متعدد فکرمند احباب مسلسل اس طرف توجہ دلا رہے ہیں کہ ہمارے یہاں خواتین کے بائک پر بیٹھنے کی ہیئت دن بدن تبدیل ہوتی جارہی ہے اور حیا کے خلاف معاملات دیکھنے میں آرہے ہیں۔  بوقتِ ضرورت پردہ کی رعایت اور اپنے محرم مردوں اور شوہر کے ساتھ بائک پر بیٹھ کر آنے جانے میں شرعاً کوئی قباحت نہیں ہے۔ لیکن بائک پر اس طرح بیٹھا جائے جسے ہمارے یہاں سب سے محفوظ اور باحیا طریقہ سمجھا جاتا ہے کہ خواتین دونوں پیر ایک طرف کرکے بیٹھیں اور سہارے کے لیے ضرورت ہوتو ہاتھ بائک چلانے والے اپنے محرم مرد یا شوہر کے کاندھے پر رکھ لیا جائے، خواہ بائک چلانے والا مرد ہو یا عورت، پیچھے بیٹھنے والی خواتین کے لیے یہی طریقہ مناسب، محفوظ اور زیادہ ستر والا ہے۔  اب اس کے علاوہ اگر کوئی طریقہ اختیار کیا جائے تو اس سے غالب گمان یہ ہے کہ راستہ چلنے والے مردوں کی نظریں اس خاتون پر پڑے گی، بلکہ پڑتی ہیں، اور یہی وجہ ہے کہ اس کی طرف توجہ دلائی جارہی ہے۔ اور ایسا طریقہ اختیار کرنا جس سے مردوں کی نظریں عورت پر پڑے یہ درست نہیں ہے۔ ک...

انڈر گراؤنڈ ڈرینج کا قہر

   خدارا اس سے نجات دلا دیجیے  ✍️ مفتی محمد عامر عثمانی       (امام وخطیب مسجد کوہ نور) قارئین کرام ! کہا جاتا ہے کہ مالیگاؤں کا باوا آدم ہی نرالا ہے، یہاں کے سرکاری درباری کام کاج پہلے تو ہوتے نہیں، اگر ہوں بھی تو انتہائی سست رفتاری، غفلت اور غیرمعیاری طرز کے ہوتے ہیں۔ فی الحال انڈر گراؤنڈ ڈرینج کا کام جاری ہے، نئی پرانی بنی ہوئی سڑکوں کو کھود کر پائپ ڈالے جارہے ہیں۔ اور یہ کام بغیر کسی منصوبہ بندی اور ترتیب کے انتہائی لاپروائی اور سُست رفتاری کے ساتھ جاری ہے۔  پہلی بات تو یہی سمجھ میں نہیں آرہا ہے کہ  یہ انڈر گراؤنڈ گٹر ہے یا سنڈاس کے پائپ؟ کیوں کہ اس کے پائپ کی سائز پانچ چھ انچ ہے یہ ڈرینج، گٹر اور نالی کا کام تو بالکل نہیں کرسکتا۔ کیوں ہمارے یہاں جس حساب سے کچرے اور ڈائپر گٹروں میں ڈالے جاتے ہیں یہ پائپ پہلے ہی دن چوکپ ہوجائیں گے اور کئی سو کروڑ کی یہ اسکیم فیل ہوجائے گی۔ اندھیر تو اس وقت ہورہی ہے جب یہی کام ندی کے اُس پار ہوتا ہے تو وہاں پائپ لائن ڈالنے کے بعد گڑھوں کو فوراً ڈامر یا سمنٹ سے برابر کردیا جاتا ہے۔ لیکن ندی کے اِس پار جہاں م...

سڑکوں پر اتی کرمن کرنے والے

اللہ کے لیے اب باز آجائیں  ✍️ مفتی محمد عامرعثمانی ملی  (امام و خطیب مسجد کوہ نور) قارئین کرام! شہر عزیز مالیگاؤں میں ہر سال کی طرح امسال بھی شہر میں اتی کرمن ہٹاؤ مہم توڑ پھوڑ کے ساتھ جاری ہے۔ چوں کہ یہ ایک موقع ہوتا ہے کہ متاثرین اور انتظامیہ سے کچھ بات کی جائے، لہٰذا کچھ سنجیدہ، فکرانگیز اور مفید باتیں اتی کرمن کرنے والوں اور انتظامیہ سے اس مضمون اور سوشل میڈیا کے ذریعے کرنا چاہتے ہیں، اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہماری بات سب کے دلوں میں اتار دے۔ محترم قارئین ! متاثرین یعنی جن لوگوں نے سڑکوں پر اتی کرمن کر رکھا ہے ان تمام افراد سے مؤدبانہ، مخلصانہ اور عاجزانہ درخواست ہے کہ آپ اس حقیقت کو بہرحال تسلیم کرلیں کہ اتی کرمن اور سڑکوں پر قبضہ کرلینا شرعاً ناجائز اور گناہ کی بات ہے۔ اور اگر اس سے راستہ چلنے والوں کو تکلیف ہورہی ہے تو اس پر دوسروں کو تکلیف پہنچانے کا گناہ الگ ہوگا۔ یعنی یہ کوئی معمولی بات نہیں ہے بلکہ اس عمل پر احادیث مبارکہ میں سخت وعیدیں وارد ہوئی ہیں جن میں سے چند احادیث ملاحظہ فرمائیں۔ حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے ارشاد فرم...

سنگین فتنہ پر شہریان کی کاری ضرب

      ذرا نم ہو تو یہ مٹی بہت زرخیز ہے ساقی ✍️ مفتی محمد عامر عثمانی ملی        (امام وخطیب مسجد کوہ نور ) قارئین کرام ! دو دن پہلے بروز جمعرات 16 جنوری کو ہم نے میوزک اور گانوں پر ویڈیوز بناکر اسے سوشل میڈیا پر ڈالنے والے نوجوان لڑکوں، لڑکیوں اور بچوں کو تنبیہ کرنے والا ایک مضمون قرآن وحدیث کی روشنی میں لکھا تھا۔ جس میں ہم نے کسی مخصوص فرد کا نام نہیں لیا، نہ ہی کسی فرد واحد کو نشانہ بنایا اور نہ ان شاءاللہ بنائیں گے، بلکہ ہم نے مجموعی طور پر ان تمام لوگوں کو خیرخواہانہ انداز میں شریعت کا حکم بتانے کی کوشش کی تھی جو سوشل میڈیا پر خود گانے بناکر گاتے ہیں، یا دوسروں کے گانے گاتے ہیں، ناچتے ہیں، یہاں تک کہ مرد ہوکر عورتوں کی طرح ناچتے ہیں، چند لڑکیاں برقعے میں ہی صحیح اپنے آپ کی نمائش کرتی ہیں۔ اس لیے کسی ایک کو نشانہ بنانے کے بجائے سب پر حکمت اور مصلحت کے ساتھ محنت کی جائے اور سب کی اصلاح کی کوشش کی جائے۔ معزز قارئین ! ہمارا مضمون الحمدللہ ہزاروں کی تعداد میں پڑھا گیا، ضیاء الرحمن مسکان (گمشدہ بچوں کی تلاش) اور ان کے رفقاء نے اسے خصوصی طور پر شیئر کیا، ...