یوم اساتذہ پر ارم اسکول کا قابل تقلید عمل
✍️ مفتی محمد عامر عثمانی
(امام وخطیب مسجد کوہ نور)
قارئین کرام! ٥ ستمبر یوم اساتذہ پر جہاں مختلف پروگرام ہوتے ہیں، وہیں کچھ سالوں سے اسکولوں میں طلباء وطالبات کا اپنے اساتذہ کو گفٹ دینے کا سلسلہ بھی چل نکلا ہے جو دن بدن بڑھتا جارہا ہے۔ ہم نے گذشتہ سال اس موضوع پر ایک مضمون بھی لکھا تھا کہ طلباء کا اپنے اساتذہ کو گفٹ اور تحفہ دینا ناجائز نہیں ہے، لیکن اس میں دیگر غریب اور غیرمستطیع طلباء کی دل آزاری نہیں ہونا چاہیے، اس لیے کہ مالدار حضرات تو اپنے بچوں کے اساتذہ کے لیے قیمتی سے قیمتی تحائف نظم کرلیں گے، لیکن غریب سرپرستوں کے لیے یہ کام بڑا مشکل ہے جس کی وجہ سے ان کے بچے احساس کمتری کا شکار ہوسکتے ہیں۔ اس بات کو شہر کے ایک معیاری اسکول، ارم پری پرائمری اسکول کے ذمہ داران نے محسوس کیا اور امسال ان کی طرف سے درج ذیل نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
ارم پری پرائمری و پرائمری اسکول
ارم اسکول میں زیر تعلیم طلبہ کے والدین سے بہت ہی مودبانہ التماس ہے کہ عنقریب 5 ستمبر 2025 ءيوم اساتذہ آنے والا ہے۔
آپ والدین کوئی بھی قسم کا تحفہ اساتذہ کے لیے نہ لائیں۔ ہم آپ کے خلوص کی قدر کرتے ہیں۔ آپ اپنے بچوں کی پڑھائی پر توجہ دیں۔ تاکہ آپ کی اور اساتذہ کی محنت کا صلہ بچوں کے بہترین رزلٹ کی صورت میں ملے۔ یہی ہم اساتذہ کے لیے بہترین تحفہ ہوگا۔
آپ سب کی دعاؤں کے طلب گار
ہیڈماسٹر وہیڈ مسٹریس و سپروائزرس و اساتذه كرام
چنانچہ اس لائق تحسین اور قابل تقلید عمل پر ہم ارم پرائمری اسکول کے ساتھ ساتھ ہم ان اسکولوں کے ذمہ داران کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کے لیے دعا گو ہیں جہاں اس طرح کا غلط ماحول بننے ہی نہیں دیا گیا۔ نیز ان اسکول والوں کو جہاں تحائف کے لین دین میں دیگر طلباء کی دل آزاری کا ماحول بن رہا ہو، ان سے مؤدبانہ اور مخلصانہ درخواست کرتے ہیں کہ وہ ارم پرائمری اسکول کو اس سلسلہ میں اپنے لیے نمونہ سمجھ کر اس پر عمل کریں اور عنداللہ ماجور اور عندالناس مشکور ہوں۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنے اصل کاموں کو کرنے کی توفیق عطا فرمائے، خرافات اور منکرات سے ہم سب کی حفاظت فرمائے۔ آمین
ماشاءاللہ مفتی صاحب کتنے بار دل ❤️ جیتوگے ۔غریب بچوں پر اسکول والوں نے بڑا احسان کیا۔بقیہ اسکولوں کو بھی پہل کرنا چاہئے
جواب دیںحذف کریںارم پرائمری اسکول کے اساتذہ قابل مبارکباد ہے
جواب دیںحذف کریںماشاء اللہ بہت خوبصورت پوسٹ اللّٰہ تعالٰی آپکو جزائے خیر دے ۔یہ ماحول پچھلے سال مجھے لگتا ہے زور پکڑا اور اس سال ارم اسکول نے جو نوٹس جاری کیا لائک تحسین کام کیا
جواب دیںحذف کریںسلام ہے ارم والوں کو
جواب دیںحذف کریں