درود ناریہ کی شرعی حیثیت
سوال : محترم مفتی صاحب ! درود ناریہ کیا ہے؟ اس کی فضیلت کیا ہے؟ اور کیا یہ حدیث شریف سے ثابت ہے؟ جواب عنایت فرمائیں اور عنداللہ ماجور ہوں۔ (المستفتی : محمد اطہر، مالیگاؤں) ------------------------------------ بسم اللہ الرحمن الرحیم الجواب وباللہ التوفيق : درود ناریہ کو شیخ احمد رفاعی یا شیخ ابراہیم التازی الوہرانی رحمھما اللہ نے بنایا ہے۔ اور اسے درود ناریہ اس وجہ سے کہا جاتا ہے کہ یہ آگ کی طرح تیزی سے مشکلات کو ختم کرتی ہے۔ البتہ اس کا خیال رہنا چاہیے کہ درود ناریہ کے الفاظ اور اس کی فضیلت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت نہیں ہیں۔ درود ناریہ درج ذیل ہے : الَلّٰھُمَّ صَلِّ صَلٰوةً كَامِلَةً وَّسَلِّمْ سَلَامًا تَآمًا عَلٰى سَیَّدِنَا وَ مَوْلَانَامُحَمَّدِ نِ الَّذِيْ تَنْحَلُّ بِهِ الْعُقَدُ وَ تَنْفَرِجُ بِهِ الْکُرَبُ وَتُقْضٰى بِهِالْحَوَائِجُ وَ تُنَالُ بِهِ الرَّغَائِبُ وَحُسْنُ الْخَوَاتِيْمِ وَ یُسْتَسْقَى الْغَمَامُبِوَجْهِهِ الْكَرِیْم وَ عَلٰى آلِهِ وَ أَصْحَابِهِ فِيْ كُلِّ لَمْحَةٍ وَّ نَفَسٍبِعَدَدِ كُلِّ مَعْلُوْمٍ لَّكَ یَا اَللّٰهُ یَا اَللّٰهُ یَااَلل...