اشاعتیں

وقف کے احکام لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

حکومتی امداد سے مساجد ومدارس میں سولار لگانا

سوال : مفتی صاحب ! آج کل مساجد و مدارس میں ایک مسلم سیاسی لیڈر موجودہ حکومت کی جانب سے سولار سسٹم لگوا رہے ہیں، کیا یہ جائز ہے؟ رہنمائی فرمائیں۔ (المستفتی : محمد ذاکر، مالیگاؤں) ------------------------------------ بسم اللہ الرحمن الرحیم الجواب وباللہ التوفيق : حکومت کی ذمہ داریوں میں سے یہ بات بھی ہے کہ وہ اپنی رعایا کی عبادت گاہوں کو تحفظ اور سہولیات فراہم کریں، لہٰذا اگر حکومت کی کسی اسکیم کے تحت مساجد ومدارس میں سولار سسٹم لگائے جارہے ہیں تو شرعاً اس میں کوئی قباحت نہیں ہے، اور اس سلسلے میں کوشش کرنے والے مسلم لیڈر کو ان شاءاللہ اجر وثواب بھی ملے گا، کتبِ فقہ وفتاوی میں اس سلسلے میں رہنمائی موجود ہے۔ وَأَمَّا الْإِسْلَامُ فَلَيْسَ مِنْ شَرْطِهِ فَصَحَّ وَقْفِ الذِّمِّيِّ بِشَرْطِ كَوْنِهِ قُرْبَةً عِنْدَنَا وَعِنْدَهُمْ۔ (البحر الرائق : ٥/٢٠٤) أَنَّ شَرْطَ وَقْفِ الذِّمِّيِّ أَنْ يَكُونَ قُرْبَةً عِنْدَنَا وَعِنْدَهُمْ كَالْوَقْفِ عَلَى الْفُقَرَاءِ أَوْ عَلَى مَسْجِدِ الْقُدْسِ۔ (شامی : ٨/٣٤١)فقط واللہ تعالٰی اعلم محمد عامر عثمانی ملی 06 ربیع الاول 1446

امام کو نذرانہ دینے کے لیے جمع کی گئی رقم پوری امام کو نہ دینا

سوال : ہماری مسجد میں ائمہ تراویح کے نذرانہ کے لیے اچھی خاصی رقم (لاکھ دیڑھ لاکھ) جمع ہوتی ہے مگر ائمہ کرام کو معمولی رقم دے کر رخصت کردیا جاتا ہے۔ دریافت طلب امر یہ ہے کہ ائمہ ک...

وقف کی جگہ پر ذاتی مکان بنا لینا

سوال : مفتی صاحب! ہمارے شہر میں ایک مسلم ادارہ ہے جس کے تحت بہت سے کالجز چلتے ہیں مثلاً  انجینئرنگ کالج، یہ سارے ادارے وقف کی زمین پر ہیں، اور اس کے ذمہ داران نے وقف کی زمین پر ا...

امام کے لیے جمع کی گئی نذرانہ کی رقم میں سے کچھ بچا لینا

سوال : کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ  ایک مسجد میں امام صاحب کے لئے رمضان المبارک میں گھر گھر سے تیس ہزار روپے جمع کئے گئے تھے جن میں سے امام صاحب کو بیس ہزا...

عیدگاہ کی زمین فروخت کرنے کا حکم

سوال : ایک دیہات میں عیدگاہ تھی، جگہ کی تنگی کی وجہ سے کچھ سالوں بعد ایک وسیع عیدگاہ بنائی گئی، تو کیا پرانی عیدگاہ بیچ سکتے ہیں؟ اگر بیچ سکتے ہیں تو اسکی رقم کو عیدگاہ کی ہی مد...

مسجد وقف کرنے والے کا اپنے رشتہ داروں کو متولی بنانا

سوال : جناب مفتی صاحب! ایک مسئلہ دریافت کرنا ہے کہ زید نے ایک علاقے میں مسجد کی تعمیر کے لئے زمین وقف کی۔ اور تعمیر مسجد میں کافی رقم بھی خرچ کی، اس علاقے میں آبادی کم ہونے کے سب...

وقف کی کتابیں ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنا

سوال : کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام مسئلہ ذیل میں کہ چھ سال قبل ایک مسجد میں دارالافتاء قائم کیا گیا، تقریباً ایک سال دارالافتاء جاری رہا اس کے بعد مفتی صاحب کے رخصت ہوجانے کی ...

قبرستان کے درختوں کے پھل کھانا

سوال : مفتی صاحب قبرستان میں پھلوں کے درخت سے پھل ٹوڑ کر کھانا کیسا ہے؟ جواب عنایت فرمائیں۔ (المستفتی : شفیق الرحمن، مالیگاؤں) ------------------------------------------------------------ بسم اللہ الرحمن الرحیم الجواب وبال...

عیدگاہ پر کھیل کُود اور جلسے کرنا

*عیدگاہ پر کھیل کُود اور جلسے کرنا* سوال : کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیان شرع متین درمیان مسئلہ ھذا کے کہ وہ زمین جو عیدین کی نماز کے لیے وقف ہو اس جگہ پر کھیل کود جلسے وغیرہ ک...