اشاعتیں

کتاب الطہارۃ لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

کیا واشنگ مشین میں کپڑے دھونے سے پاک ہوتے ہیں؟

سوال : مفتی صاحب! امّید ہے خیریت سے ہونگے ایک سوال تھا۔ واشنگ مشین میں کپڑا دھونے سے پاک نہیں ہوتا ہے اور عورتوں اور مردوں کے کپڑے الگ الگ دھونے چاہئے۔ ایسا ایک عالمہ نے کہا ہے، رہنمائی فرمائیں۔ نوازش ہوگی۔ (المستفتی : مدثر انجم، مالیگاؤں)  -------------------------------------------------  بسم اللہ الرحمن الرحیم  الجواب وباللہ التوفيق : واشنگ مشین میں کپڑا دھونے سے متعلق بہت پہلے دارالافتاء میں سوال آیا تھا جس پر بندے نے مزید وضاحت طلب کی تھی تو دو باتیں بتائی گئی تھیں۔ جو درج ذیل ہیں۔ عام طور پر گھر پر واشنگ مشین میں واشنگ پاؤڈر کے پانی میں چند کپڑے ڈال کر اسے دس سے بیس منٹ دھویا جاتا ہے اس کے بعد واشنگ مشین سے کپڑے نکال کر سادے پاک پانی سے کپڑے اچھی طرح کھنگال لیے جاتے ہیں۔ ابھی جو واشنگ مشین گھروں میں استعمال ہوتی ہیں وہ عموماً آٹومیٹیک ہوتی ہے اس میں کپڑا اور واشنگ پاوڈر ڈال دینا رہتا ہے وہ خود سے ہی کپڑوں کی مقدار کے حساب سے اپنے اندر پانی لیتی ہے اور واشنگ پاؤڈر کے میلے پانی کو خارج کر کے ایک یا دو مرتبہ صاف پانی لے کر اس میں کپڑوں کو کھنگالتی ہے اور اس کے بعد کپڑو...

لال بیگ (کاکروچ) پانی میں گرجائے تو؟

سوال : مفتی صاحب ! کاکروچ پاک ہے یا ناپاک ؟ اگر پانی ٹنکی میں زندہ یا مرا ہوا پایا جائے تو کیا کریں؟ رہنمائی فرمائیں۔ (المستفتی : زبیر احمد، مالیگاؤں) ------------------------------------ بسم اللہ الرحمن الرحیم الجواب وباللہ التوفيق : حشرات الارض یعنی کیڑے مکوڑوں میں بہنے والا خون نہیں ہوتا مثلاً کاکروچ، گھروں میں رہنے والی چھپکلی وغیرہ۔ اگر یہ پانی میں گرجائیں تو ان کی وجہ سے پانی ناپاک نہیں ہوتا جیسا کہ حدیث شریف میں آیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جس کیڑے میں خون نہ ہو اس کا پانی میں مر جانا پانی کو نجس نہیں کرے گا۔ لہٰذا اگر لال بیگ (کاکروچ) پانی کی ٹنکی میں زندہ ملے یا مرا ہوا، تب بھی پانی پاک رہے گا، اس پانی کو ہر طرح استعمال کیا جا سکتا ہے، ہاں اگر کوئی طبعی کراہت کی وجہ سے استعمال نہ کرے تو الگ بات ہے۔ اور اگر یہ پانی میں مرکر پھول پھٹ جائے اور اس کے اجزاء پانی میں مل جائیں تو پانی ناپاک تو نہ ہوگا، اس لئے کہ اس میں دمِ سائل یعنی بہنے والا اور ناپاک خون نہیں ہوتا۔ البتہ ایسے پانی کا پینا مکروہِ تحریمی ہے، اس لئے کہ کاکروچ کا کھانا حلال نہیں ہے، اور مذکو...