اشاعتیں

کتاب الزکوۃ لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

نابالغ بچوں کے لیے بنائے گئے زیورات پر زکوٰۃ ؟

سوال : مفتی صاحب! نابالغ بچیوں کے لیے اگر والدین زیورات بنا کر رکھے ہوں تو اُن پر زکوٰۃ کا کیا حکم ہوگا؟ (المستفتی : کاشف انجینئر، مالیگاؤں) ----------------------------------------------- بسم اللہ الرحمن الرحیم الجواب وباللہ التوفيق : نابالغ بچے شریعت کے مکلف نہیں ہیں، لہٰذا اگر ان کے پاس نصاب کے بقدر مال ہو تب بھی ان پر زکوٰۃ واجب نہیں ہے۔ چنانچہ اگر کوئی سونا خرید کر اپنے نابالغ بچے بچیوں کو باقاعدہ ہبہ اور گفٹ کردے، جس کا بہتر طریقہ یہ ہے کہ کم از کم دو افراد کو گواہ بنا کر یہ کہدے کہ میں نے یہ سونا اپنی فلاں فلاں بیٹی یا بیٹے کو ہبہ کردیا ہے تو یہ بچے اس کے مالک ہوجائیں گے اور سونا اس شخص کی ملکیت سے نکل جائے گا اور جب تک بچے نابالغ رہیں گے اس پر زکوٰۃ واجب نہیں ہوگی۔ وَشَرْطُ افْتِرَاضِهَا عَقْلٌ وَبُلُوغٌ (قَوْلُهُ عَقْلٌ وَبُلُوغٌ) فَلَا تَجِبُ عَلَى مَجْنُونٍ وَصَبِيٍّ۔ (شامی : ٢/٢٥٨)فقط واللہ تعالٰی اعلم محمد عامر عثمانی ملی 05 رمضان المبارک 1447

ماں کے فدیہ کی رقم بیٹی کو دینا

سوال : مفتی صاحب! زید کی والدہ کا انتقال ہوگیا ہے، کیا زید اپنی والدہ کی نماز کے فدیہ کی رقم اپنی غریب بہن کو دے سکتا ہے؟ رہنمائی فرمائیں اور عنداللہ ماجور ہوں۔ (المستفتی : محمد سعید، مالیگاؤں) ------------------------------------------------ بسم اللہ الرحمن الرحیم الجواب وباللہ التوفيق : نماز اور روزہ کے فدیہ کی رقم کا مصرف وہی جو زکوٰۃ کا مصرف ہے، اور یہ دونوں صدقہ واجبہ کی قبیل سے ہیں۔ لہٰذا جس طرح زکوٰۃ کی رقم اپنے اصول وفروع یعنی ماں باپ، دادی دادا، نانی نانا، بیٹی بیٹا، پوتی پوتا، نواسی نواسہ کو دینا جائز نہیں ہے (خواہ وہ مستحق زکوٰۃ کیوں نہ ہوں) اسی طرح فدیہ کی رقم بھی انہیں دینا جائز نہیں ہے۔ چنانچہ صورتِ مسئولہ میں فدیہ کی رقم بیٹی کو نہیں دی جاسکتی خواہ یہ رقم بیٹا کیوں نہ ادا کرے۔ اور اگر کوئی دے گا تو فدیہ ادا نہیں ہوگا۔ وَمَصْرِفُ هَذِهِ الصَّدَقَةِ مَا هُوَ مَصْرِفُ الزَّكَاةِ كَذَا فِي الْخُلَاصَةِ۔ (الفتاویٰ الہندیۃ : ١/١٩٤) وَلَا يَدْفَعُ إلَى أَصْلِهِ، وَإِنْ عَلَا، وَفَرْعِهِ، وَإِنْ سَفَلَ كَذَا فِي الْكَافِي۔ (الفتاویٰ الہندیۃ : ١/١٨٨)فقط  واللہ تعالٰی اعلم...

مکان بنانے یا بیچنے کی نیت سے خریدی گئی زمین پر زکوٰۃ ؟

سوال : ایک شخص نے شہر کے مضافات میں ایک پلاٹ خریدا، خریدتے وقت اس کی نیت یہ تھی کہ اگر یہاں بستی آباد ہوئی تو گھر بنا کر رہنے آئیں گے یا اگر پلاٹ کا اچھا دام مل جائے تو بیچ دیں گے تو کیا ایسے پلاٹ پر زکوٰۃ دینا ہوگا یا نہیں؟ (المستفتی : صغیر احمد، پونے) ------------------------------------ بسم اللہ الرحمن الرحیم الجواب وباللہ التوفيق : کوئی زمین خریدتے وقت یہ نیت ہو کہ اسے ذاتی استعمال میں لایا جائے گا، مثلاً پلاٹ پر مکان، کارخانہ یا دوکان وغیرہ بناکر اسے خود استعمال کرے گا یا اسے کرایہ سے دے گا یا پھر اگر مناسب قیمت آئی تو اسے فروخت کردے گا تو اس زمین پر زکوٰۃ واجب نہیں ہے۔ مفتی سلمان صاحب منصورپوری لکھتے ہیں : کوئی چیز استعمال کے لئے خریدی، ساتھ میں یہ نیت تھی کہ نفع ملے گا تو بیچ دوں گا ورنہ رکھے رہوں گا تو اس پر زکوٰۃ واجب نہیں۔ (کتاب المسائل : ٢/٢١٥) صورتِ مسئولہ میں چونکہ اس شخص نے اپنے پلاٹ پر مکان بنانے کی بھی نیت کی ہے، صرف فروخت کرنے کی نیت سے پلاٹ نہیں خریدا ہے، لہٰذا اس پر زکوٰۃ واجب نہیں ہے۔ أو اشتریٰ شیئاً للقنیۃ ناویاً أنہ إن وجد ربحاً باعہ لازکاۃ علیہ۔ (طحطاوی ۳۹۱، ال...

بقایا تنخواہ پر زکوٰۃ کا حکم

سوال : مفتی صاحب ! ایک مسئلہ یہ ہے کہ تنخواہ کی بقایا رقم جو تقریباً ایک سال کی مدت کے بعد حاصل ہونے والی ہے اس پر زکوٰۃ واجب ہوگی یا نہیں؟ رہنمائی کی درخواست ہے۔ (المستفتی : قمر الدین، مالیگاؤں) ------------------------------------ بسم اللہ الرحمن الرحیم الجواب وباللہ التوفيق : تنخواہ کی رقم جب تک وصول نہ ہوجائے وہ ملازم کی ملکیت میں شمار نہیں ہوتی، بلکہ یہ ادارہ، محکمہ اور مالک کے ذمہ واجب الادا ہوتی ہے، جسے دینِ ضعیف کہا جاتا ہے، لہٰذا صورتِ مسئولہ میں ایک سال کی  بقایا تنخواہ پر زکوٰۃ واجب نہیں ہے۔    وَأَمَّا سَائِرُ الدُّيُونِ الْمُقِرِّ بِهَا فَهِيَ عَلَى ثَلَاثِ مَرَاتِبَ عِنْدَ أَبِي حَنِيفَةَ - رَحِمَهُ اللَّهُ تَعَالَى - ضَعِيفٌ، وَهُوَ كُلُّ دَيْنٍ مَلَكَهُ بِغَيْرِ فِعْلِهِ لَا بَدَلًا عَنْ شَيْءٍ نَحْوُ الْمِيرَاثِ أَوْ بِفِعْلِهِ لَا بَدَلًا عَنْ شَيْءٍ كَالْوَصِيَّةِ أَوْ بِفِعْلِهِ بَدَلًا عَمَّا لَيْسَ بِمَالٍ كَالْمَهْرِ وَبَدَلِ الْخُلْعِ وَالصُّلْحِ عَنْ دَمِ الْعَمْدِ وَالدِّيَةِ وَبَدَلِ الْكِتَابَةِ لَا زَكَاةَ فِيهِ عِنْدَهُ حَتَّى يَقْبِضَ نِصَاب...

زکوٰۃ کی رقم سے بورنگ کروانا

سوال : کیا فرماتے ہیں علمائے دین مفتیان شرع متین کہ زید کے پاس زکوۃ  کی رقم ہے۔ کیا زید اس رقم سے کسی ضرورت مند علاقے میں بورنگ کروا سکتا ہے؟ (المستفتی : قاسم انصاری، ممبئی) ------------------------------------  بسم اللہ الرحمن الرحیم  الجواب وباللہ التوفيق : زکوٰۃ کی رقم سے بورنگ کروانا جائز نہیں، کیونکہ زکوٰۃ کی ادائیگی کے لئے تملیک شرط ہے۔ تملیک کا مطلب یہ ہے کہ کسی مستحقِ زکوٰۃ کو زکوٰۃ کی رقم کا مالک اور مختار بنا دیا جائے۔ صورتِ مسئولہ میں بورنگ کروانے میں چونکہ تملیک نہیں پائی جائے گی (خواہ وہ علاقہ ضرورت مند ہی کیوں نہ ہو) لہٰذا زکوٰۃ ادا نہیں ہوگی۔ البتہ کسی مستحق زکوٰۃ کو زکوٰۃ کی رقم دے دی جائے پھر وہ اپنی مرضی اور خوشی سے بورنگ کروا دے تو الگ بات ہے، اس طرح زکوٰۃ ادا ہوجائے گی۔  أَمَّا تَفْسِيرُهَا فَهِيَ تَمْلِيكُ الْمَالِ مِنْ فَقِيرٍ مُسْلِمٍ غَيْرِ هَاشِمِيٍّ، وَلَا مَوْلَاهُ بِشَرْطِ قَطْعِ الْمَنْفَعَةِ عَنْ الْمُمَلِّكِ مِنْ كُلِّ وَجْهٍ لِلَّهِ - تَعَالَى - هَذَا فِي الشَّرْعِ كَذَا فِي التَّبْيِينِ۔ (الفتاویٰ الہندیۃ : ١/١٧٠) وَلَا يَجُوزُ أَنْ ي...

زائد ادا کی گئی زکوٰۃ کو دوسرے سال شمار کرنا

سوال : کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیان شرع متین درمیان مسئلہ ھذا کے کہ میں نے گذشتہ سال واجب زکوٰۃ سے زیادہ زکوٰۃ نکال دی تھی تو کیا زائد ادا کی گئی زکوٰۃ کی رقم کو میں اِس سال ...

زیادہ مستحق کے انتظار میں زکوٰۃ روک کر رکھنا

سوال : محترم مفتی صاحب! اس سال کی میں نے زکوٰۃ نکال لی ہے، تو کیا میں اس رقم کو فوری طور پر اس کی مد میں خرچ کردوں یا زیادہ مستحق افراد کے لیے کچھ دن روک سکتا ہوں؟ رہنمائی فرمائیں...

قرض دی ہوئی رقم پر زکوٰۃ کا حکم

سوال : مفتی صاحب! اگر ذاتی رقم جو کسی کو قرض دی ہو لیکن کئی سال ہوگئے واپس نہیں ملی ہوتو اس پر زکوٰۃ کا کیا حکم ہوگا؟ جواب عنایت فرمائیں۔ (المستفتی : شاہد واحدسر، مالیگاؤں) --------------------------------...

دوسروں پر باقی مزدوری پر زکوٰۃ کا حکم

سوال : مفتی صاحب! اگر ہم نے کسی کا کام کیا ہو اور ایسے کئی لوگ ہیں جن کی طرف سے پیمنٹ (ملا نہیں) رُکا ہوا ہے، جن میں بہت سے لوگوں کا ایک سال سے زیادہ عرصہ ہو چکا ہے تو کیا اس رقم پر زکو...

زلزلہ وغیرہ متاثرین کی ریلیف میں زکوٰۃ اور سودی رقم دینا

سوال : محترم مفتی صاحب! ترکی شام وغیرہ کے زلزلہ متاثرین کی امداد کے لئے ریلیف جمع کی جارہی ہے تو ان کی مدد کون سی مد سے کی جائے؟ کیا اس میں زکوٰۃ اور سودی رقم دے سکتے ہیں؟ جواب عن...

مکاتب میں زکوٰۃ دینے کا حکم

سوال : ہمارے شہر میں کچھ حضرات زکوٰۃ کی وصولیابی کرتے ہیں مکتب کے نام پر، تو کیا مکتب کے لیے زکوٰۃ دی جاسکتی ہے؟ جبکہ بظاہر تو ان کا کس مد میں صرف کرتے ہیں کچھ پتہ نہیں اور نہ ہی ...

جسے زکوٰۃ، صدقہ دیا گیا اس کے گھر کھانے کا حکم

سوال : محترم مفتی صاحب! شخص زکوٰۃ، صدقہ وغیرہ لیتے ہیں ان کے گھر صاحب نصاب شخص جائے تو کچھ کھانا پانی وغیرہ کھا پی سکتے ہیں یا نہیں؟ اور ایسے شخص کے وہاں شادی ہو جو زکوٰۃ، صدقہ،...

عورت کے زیورات کی زکوٰۃ کون نکالے؟

سوال : محترم مفتی صاحب! سوال یہ ہے کہ ایک عورت کے پاس اتنا سونا ہے کہ وہ صاحب نصاب ہے۔ اور اتنا پیسہ ہے کہ وہ سونے کی زکوٰۃ نکال سکتی ہے۔ لیکن وہ کہیں پیسے کمانے کے لئے جاتی بھی نہ...

گھر بنانے کے لیے خریدی گئی زمین کو فروخت کرنے کی نیت کرلینا

مفتی صاحب سوال یہ ہے کہ زید نے ایک سال پہلے پلاٹ گھر بنانے کی نیت سے خریدا تھا۔ لیکن اب اِرادہ یہ ہے کہ اس پلاٹ کو بیچ کر اُسی رقم سے دوسری جگہ پلاٹ لیا جائے اور وہاں گھر بنائے۔ ک...

کن رشتہ داروں کو زکوٰۃ دینا جائز نہیں؟

سوال : مفتی صاحب ! وہ کون کون سے رشتہ دار ہیں جن کو زکوٰۃ نہیں دے سکتے؟ مفصل و مدلل جواب عنایت فرمائیں۔ (المستفتی : راشد حسین، دھولیہ) ---------------------------------------- بسم اللہ الرحمن الرحیم الجواب وبال...

ہمیشہ بدن پر موجود زیورات کی زکوٰۃ کا حکم

سوال : سلمٰی کے پاس دس تولہ یا اس سے زیادہ سونا ہے جو زیور کی شکل میں ہے اور وہ ان زیوروں کو ہمیشہ پہنے ہوئے رہتی ہے۔ وہ کہتی ہے کہ میں یہ زیورات دن رات پہنتی ہوں اس لیے مجھے ان کی ز...