اشاعتیں

قسم، منت، نذر لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

کاروبار میں اللہ تعالیٰ کو شریک بنانا

سوال : مفتی صاحب! ید نے بکر کے ساتھ مل کر ایک کاروبار شروع کیا، دونوں کا کہنا ہے کہ ہم دو پارٹنر ہیں اور تیسرا پارٹنر ہم نے اللہ میاں کو بنایا ہے۔ کیا مفہوم ہوتا ہے اس بات کا؟ لوگوں کا کہنا ہے کہ ان کی اس شراکت داری کی وجہ سے انہیں بے پناہ برکت ہو رہی ہے، جس کام میں ہاتھ ڈالتے ہیں کماتے ہیں۔ (المستفتی : عمران الحسن، مالیگاؤں) ---------------------------------------------- بسم اللہ الرحمن الرحیم الجواب وباللہ التوفيق : کاروبار میں اللہ تعالٰی کو شریک اور پارٹنر بنانا درست ہے اور یہ عمل بلاشبہ باعث خیر وبرکت ہوگا۔ اس کے تین طریقے ہیں، ایک طریقہ تو یہ ہے کہ زبان سے نہیں کہا کہ نفع میں اتنا حصہ اللہ تعالی کا ہے، بلکہ صرف نیت کی کہ اتنا حصہ غریبوں کو دوں گا تو اس کی حیثیت نفلی صدقہ کی ہے، اسے کسی غریب کو دینا، مسجد بنوانا، مدرسہ کی تعمیر کروانا، یا کسی مال دار کو بنیتِ ثواب دینا وغیرہ سب درست ہے۔  دوسرا طریقہ یہ ہے کہ زبان سے کہا کہ منافع کا اتنا حصہ صدقہ کریں گے، لیکن اس کی صراحت کی گئی کہ صدقے کا یہ حصہ ہم بطورِ نذر لازم نہیں کررہے، بلکہ یہ نفلی صدقے کے طور پر ہم خرچ کریں گے تو اس کی ...

بیوی سے ایک ماہ صحبت نہ کرنے کی قسم کھالے تو؟

سوال : مفتی صاحب ! مسئلہ دریافت کرنا ہے کہ شوہر نے ایک ماہ تک بیوی سے مباشرت نہ  کرنے کی اللہ کی قسم کھائی تھی اور ایک ماہ سے پہلے ہی مباشرت کرلیا تو کیا حکم ہے؟ پس منظر یہ تھا کہ بیوی بار بار مباشرت کرنے سے ناراض ہوگئی تھی۔ براہ کرم رہنمائی فرمائیں۔ (المستفتی : اکرم علی، مالیگاؤں) ------------------------------------ بسم اللہ الرحمن الرحیم الجواب وباللہ التوفيق : صورتِ مسئولہ میں شوہر نے ایک غلط بات کی قسم کھائی تھی، کیونکہ اس میں بیوی کو تکلیف دینا اور ایک واجب عمل یعنی بیوی کا حق ادا نہ کرنے کی قسم کھانا پایا جاتا ہے۔ تاہم اگر کسی نے ایسی قسم کھا لی ہے تو اسے یہ قسم توڑ دینا چاہیے اور قسم کا کفارہ ادا کرنا چاہیے۔ لہٰذا شوہر پر قسم توڑنے کی وجہ سے کفارہ لازم ہوا ہے۔ قسم کا کفارہ یہ ہے کہ دس مسکینوں کو دو وقت پیٹ بھر کھانا کھلائے یا ان کو پہننے کے لئے ایک ایک جوڑا دے، یا ایک غلام آزاد کرے اور اگر دس مسکینوں کو دو وقت پیٹ بھر کھانا کھلانے یا ایک ایک جوڑا دینے اور غلام آزاد کرنے کی استطاعت نہیں رکھتا ہو تو مسلسل تین دن روزے رکھے۔ اگر الگ الگ کرکے تین روزے رکھے تو کفارہ ادا نہیں ہوگا...

مخصوص نام رکھنے کی منت ماننا

سوال : میری اہلیہ حاملہ ہیں اور ولادت کا وقت قریب ہے۔ میں نے اس کے متعلق اللہ سے دعا کی تھی کہ اگر اللہ ربّ العزت اولاد نرینہ سے نوازیں گے تو نبی اٰخرالزماں محمد صلی اللہ علیہ و...

تبلیغی جماعت میں جانے کی منت ماننا

سوال : زید نے منت مانی کہ میرا فلاں کام ہو جائے گا تو میں چار مہینے کی جماعت میں جاؤں گا الحمد للہ کام ہوگیا، لیکن زید اس کنڈیشن میں نہیں ہے کہ وہ چار مہینے لگا سکے کمزوری اور بی...

قرآن پر ہاتھ رکھ کر جھوٹ بولنا یا کوئی بات کہہ کر اس کے خلاف کرنا

سوال : مفتی صاحب کچھ قرآن کی قسم تو نہیں کھاتے مگر کسی معاملے میں کہتے ہیں کہ ہاتھ میں قرآن مجید اٹھاکر بات کرو، تو سوال یہ ہے کہ کسی معاملے میں قرآن اٹھانے کا کیا حکم ہے اور اگ...

قرآن کی قسم کھانا اور اس کا کفارہ

سوال : مفتی صاحب! قرآن مجید کی قسم کھا سکتے ہیں یا نہیں؟ اور اگر کسی نے قرآن کی قسم کھاکر توڑ دی تو اس کفارہ کیا ہوگا؟ جواب عنایت فرمائیں اور عنداللہ ماجور ہوں۔ (المستفتی : محمد ...

قسم میں ان شاء اللہ کہہ دیا جائے تو؟

سوال : مفتی صاحب! اگر قسم میں ان شاء اللہ کہا جائے تو سننے میں آیا ہے کہ اسکا کفارہ لازم نہیں آتا۔ آپ سے گذارش ہے کہ آپ رہنمائی فرمائیں۔ (المستفتی : محمد یاسین، مالیگاؤں) ------------------------------------------ ...

کیا منت کے روزے مسلسل رکھنا ضروری ہیں؟

سوال : کسی نے اگر بیس سال قبل اللہ تعالیٰ سے یہ کہہ کر منت مانی کہ "وہ ایک مہینے کے روزے رکھے گی" تو کیا ان روزوں کو مسلسل رکھنا ضروری ہوگا؟ یا متفرق رکھنے کی گنجائش ہے؟ جبکہ منت م...

اللہ کی قسم تجھے ماروں گا کہنے سے قسم کا حکم

سوال : مفتی صاحب! ایک شخص نے قسم کھائی کے میں اللہ کی قسم تجھے ماروں گا، کیا اس شخص کی یہ قسم مانی جائے گی؟ اگر قسم مانی جائے گی اور اس نے اپنی قسم پوری نہیں کی تو کیا اس کو کفارہ دی...

مسجد میں رقم دینے کی منت مانی تو اب اسے کہاں خرچ کرے؟

سوال : مفتی صاحب! نذر معین کا کیا حکم ہے؟ یعنی نذر معین کو کہاں خرچ کرنا ہے۔ مثلاً ایک شخص نے نذر مانا کہ میرا فلاں کام ہو جائے تو میں ایک ہزار روپے مسجد میں دونگا اب یہ نذر معین ک...

توڑنے کی نیت سے قسم کھانا

سوال : مفتی صاحب! ایک لطیفہ سوشل میڈیا پر گردش کررہا ہے جو درج ذیل ہے : شوہر سے قرآن مجید حفظ نہیں ہورہا تھا بیگم سے دماغ کی کمزوری کی شکایت کی بیگم نے قسم اٹھاکر یقین دلایا کہ اگ...