اشاعتیں

باب الدعاء لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

مشورہ کی مسنون دعا؟

سوال : محترم مفتی صاحب ! دریافت طلب مسئلہ یہ ہے کہ تبلیغی جماعت میں مشورے ہوتے ہیں ملاقاتیں ہوتی ہیں۔ بوقت مشورہ امیر جماعت یہ دعا پڑھنے کو کہتے ہیں۔ "اللّهم اَلهِمنا مَرَاشِدَ اُمورنا واَعِذنا مِن شُرور انفُسنا ومن سَيئاتِ اعمالنا" کیا اس طرح کی دعا قرآن و حدیث سے ثابت ہے؟ اور نہ پڑھے تو نقصان ہوگا؟ رہنمائی فرمائیں۔ (المستفتی : محمد ظفر، اورنگ آباد) ------------------------------------  بسم اللہ الرحمن الرحیم  الجواب وباللہ التوفيق : سوال نامہ میں مذکور دعا " اللّهم اَلهِمنا مَرَاشِدَ اُمورنا واَعِذنا مِن شُرور انفُسنا ومن سَيئاتِ اعمالنا " کا ایک حصہ واحد متکلم کے صیغہ کے ساتھ ترمذی شریف کی درج ذیل روایت میں ملتا ہے۔ حضرت عمران بن حصین رضی اللہ تعالی عنہ کہتے ہیں کہ : نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے میرے باپ ‏( حضرت حصین ‏) سے جو اس وقت تک ایمان و اسلام کی دولت سے بہرہ مند نہیں تھے فرمایا : اے حصین آج کل تم کتنے معبودوں کی بندگی کرتے ہو؟ میرے باپ نے عرض کیا کہ : سات معبودوں کی جن میں سے چھ تو زمین پر ہیں ‏، اور ایک آسمان میں ہے ‏( جو سب کا خالق ہے ‏) آپ صلی ال...

بدھ کے دن ظہر و عصر کے درمیان قبولیت دعا؟

سوال : محترم مفتی صاحب ! کیا بدھ کے دن ظہر اور عصر کے درمیان دعا کی قبولیت کا موقع ہے؟ اس سلسلے میں کوئی حدیث ہے؟ مدلل جواب عنایت فرمائیں اور عنداللہ ماجور ہوں۔ (المستفتی : رفیق احمد، مالیگاؤں) ------------------------------------  بسم اللہ الرحمن الرحیم  الجواب وباللہ التوفيق : بدھ کے دن ظہر اور عصر کے درمیان قبولیت دعا سے متعلق ایک روایت متعدد کتب احادیث میں ملتی ہے جو درج ذیل ہے : حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی ﷺ نے مسجد فتح میں تین دن مسلسل پیر منگل اور بدھ کو دعا مانگی وہ دعا بدھ کے دن دو نمازوں کے درمیان قبول ہوگئی اور نبی ﷺ کے روئے انور پر پھیلی ہوئی بشاشت محسوس ہونے لگی، اس کے بعد مجھے جب بھی کوئی بہت اہم کام پیش آیا میں نے اسی گھڑی کا انتخاب کر کے دعا مانگی تو مجھے اس میں قبولیت کے آثار نظر آئے۔  اس روایت کو ماہر فن علماء نے معتبر لکھا ہے، لہٰذا اس کا بیان کرنا اور اس پر عمل کرنا درست ہے۔ أنَّ النبيَّ ﷺ دَعا في مسجِدِ الفتحِ ثلاثًا يومَ الاثنينِ ويومَ الثلاثاءِ ويومَ الأربعاءِ فاسْتُجِيبَ لَهُ يَومَ الأربعاءِ بينَ الصلاتَيْنِ فَعُرِفَ البِشْرُ...

قرض واپسی کی دعا؟

سوال : مفتی صاحب ! لوگوں نے پیسے لے لئے ہیں۔ واپس نہیں کر رہے ہیں، مسنون دعائیں ہو تو بتائیں کہ لوگ پیسے لوٹا دیں۔ (المستفتی : وکیل احمد، مالیگاؤں) ------------------------------------ بسم اللہ الرحمن الرحیم الجواب وباللہ التوفيق : قرض وصول ہوجائے اس کے لیے باقاعدہ کوئی دعا نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم سے ثابت نہیں ہے۔ البتہ اگر کوئی مسئلہ در پیش ہوتو درج ذیل نبوی نسخہ پر عمل کریں۔ حضرت عبداللہ بن ابو اوفی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ جس کسی کو اللہ کی طرف کوئی حاجت یا لوگوں میں سے کسی سے کوئی کام ہو تو اسے چاہئے کہ اچھی طرح وضو کرے پھر دو رکعت نماز پڑھے (جس میں کوئی مخصوص سورۃ پڑھنا منقول نہیں) پھر اللہ تعالیٰ کی تعریف اور نبی کریم ﷺ پر درود بھیجے اور یہ پڑھے۔ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ الْحَلِيمُ الْکَرِيمُ، سُبْحَانَ اللَّهِ رَبِّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ، اَلْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ، أَسْأَلُکَ مُوجِبَاتِ رَحْمَتِکَ، وَعَزَائِمَ مَغْفِرَتِکَ، وَالْغَنِيمَةَ مِنْ کُلِّ بِرٍّ، وَالسَّلَامَةَ مِنْ کُلِّ إِثْمٍ، لَا تَدَعْ لِي ذَنْبًا إِلَّا غَفَرْتَهُ، وَ...

وظیفہ "حم لا ینصرون" کی تحقیق

سوال : مفتی صاحب آج کل یوٹیوب وغیرہ پر ایک وظیفہ بہت چل رہا ہے اور عوام بھی اس کے پڑھنے کے بارے میں بہت زیادہ پوچھ رہے ہیں اور اس کی فضیلت بھی بہت بتا رہے ہیں۔ وظیفہ یہ ہے "حم لا ینصرون" کیا یہ وظیفہ پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟ آپ سے درخواست ہے کہ اس وظیفہ کے بارے میں مفصل بتائیں۔ (المستفتی : صغیر احمد، پونہ) -------------------------------------- بسم اللہ الرحمن الرحیم الجواب وباللہ التوفيق : متعدد روایت میں یہ مضمون وارد ہوا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے ارشاد فرمایا : اگر دشمن تم پر رات کو حملہ آور ہو تو تمہاری شناخت و پہچان لفظ "حٰم لَا يُنْصَرُونَ" سے ہونی چاہئے۔ اس حدیث کی شرح میں شارحین نے لکھا ہے کہ فوجی اور جنگی قواعد وضوابط میں عام طور سے یہ معمول ہوتا ہے کہ فوجیوں کے لئے کچھ مخصوص علامتیں اور نشان متعین کر دیئے جاتے ہیں جن سے موافق ومخالف کے درمیان امتیاز کیا جا سکے یہ علامتیں غیر لفظی نشانات کی صورتوں میں بھی متعین ہوتی ہیں جو فوجیوں کے بدن اور وردیوں پر لگائے جاتے ہیں اور لفظی اشارات کی صورت میں بھی ہوتی ہیں جن کو زبان سے ادا کرکے اپنی حیثیت وحقیقت ک...

مصیبت اور پریشانی کے وقت پڑھے جانے والے مسنون اذکار

سوال : محترم مفتی صاحب ! مصیبت، پریشانی، بے چینی اور قرض کی ادائیگی کے لئے احادیث میں جو دعائیں آئی ہیں، براہ کرم عنایت فرمائیں اور عنداللہ ماجور ہوں۔ (المستفتی : محمد مزمل، م...

دوا کھانے کی دعا؟

سوال : محترم مفتی صاحب دوائیں کھانے سے پہلے ہمارے یہاں جو پڑھا جاتا ہے بسم اللہ، اللہ شافی، اللہ کافی کیا یہ واقعی میں دوا کھانے کی دعا ہے؟ اگر نہیں تو دوائیں کھانے سے پہلے کو...

بجلی کڑکنے کے وقت کیا پڑھیں؟

سوال : مفتی صاحب ! جس وقت تیز بارش ہورہی ہو اور بجلی خوب کڑک رہی ہو اس وقت پڑھنے کے لیے حدیث میں کوئی دعا ہوتو بتائیں۔ اللہ تعالٰی آپ کو بہترین بدلہ عطا فرمائے۔ (المستفتی : محمد ع...

بچوں کے حق میں والد کی دعا

سوال : مفتی صاحب! ایسی کوئی حدیث ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا : باپ کی دعا بچوں کے حق میں ویسی ہی ہے جیسے میری دعا امت کے لئے۔ اس کی تحقیق مطلوب ہے۔ (المستفتی : نسیمی ریح...

قرآنی دعاؤں کو جمع کے صیغہ میں بدلنا

سوال : محترم جناب مفتی صاحب !قرآن مجید میں جو دعا کی آیت واحد متکلم کے صیغہ میں اسے اجتماعی دعا کے وقت جمع متکلم سے بدلنا کیسا ہے؟ (مثلاً بعض ائمہ کرام *اني كنت من الظالمين*  کو *إ...

مسواک کرنے کی دعا؟

سوال : کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیان شرع متین درمیان مسئلہ ھذا کے کہ کیا مسواک کرنے کی کوئی دعا حدیث شریف میں آئی ہے؟ اگر ہوتو مع حوالہ عنایت فرمائیں۔ (المستفتی : محمد عارف...

دعا کی قبولیت کی تین صورتیں؟

سوال : مفتی صاحب ! سوال یہ ہے کہ دعا کے قبول ہونےکے تین درجات میں نے سنا ہے۔ ایک تو دعا اسی وقت قبول ہوتی ہے یا کوئی مصیبت ہٹا دی جاتی ہے۔ یا پھر آخرت میں اللہ تعالیٰ اس کا اجر عطا کریں گے۔ اس کے بارے میں وضاحت فرمائیں کہ کیا حدیث شریف میں یہ بات آئی ہے؟ (المستفتی : سعود احمد، مالیگاؤں) ------------------------------------------ بسم اللہ الرحمن الرحیم الجواب وباللہ التوفيق : سوال نامہ میں مذکور تمام باتیں متعدد احادیث میں ملتی ہیں جو صحیح درجہ کی روایات ہیں، لہٰذا اس کا بیان کرنا بلاتردد جائز ہے۔ ذیل میں ہم مسند احمد کی ایک روایت نقل کرتے ہیں : حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے ارشاد فرمایا : جو مسلمان کوئی ایسی دعا کرے جس میں گناہ یا قطع رحمی کا کوئی پہلو نہ ہو، اللہ اسے تین میں سے کوئی ایک چیز ضرور عطا فرماتے ہیں، یا تو فوراً ہی اس کی دعاء قبول کرلی جاتی ہے، یا آخرت کے لئے ذخیرہ کرلی جاتی ہے، یا اس سے اس جیسی کوئی تکلیف دور کردی جاتی ہے، صحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کیا اس طرح تو پھر ہم بہت کثرت سے دعا کریں گے؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم ...

غیرمسلم کے چھینکنے پر دعا؟

سوال : مفتی صاحب! اگر کوئی غیرمسلم کو چھینکتا ہوا دیکھے تو چھینک کا جواب یَرحَمُكَ اللہُ دے سکتے ہیں کیا؟ (المستفتی : ثاقب اختر، مالیگاؤں) ------------------------------------------ بسم اللہ الرحمن الرحیم الج...

دعا میں رونا نہ آئے تو رونے جیسی صورت بنالو کی تحقیق

سوال : محترم مفتی صاحب ! ایک تحقیق یہ مطلوب ہے کہ دعا کے آداب میں ایک ادب یہ بتایا جاتا ہے کہ "فان لم تبکو فتباکو" یعنی رونا نہ آئے تو رونے جیسی شکل بنالیں۔ تحقیق یہ کرنا ہے کہ اس طر...

پانی پینے کی مسنون دعا؟

سوال : مفتی صاحب ! ہماری مسجد میں ایک مصلی پانی پینے سے پہلے کسی قدر بلند آواز سے وَسقٰیھم ربّہم شراباً طہوراً پڑھتے ہیں، بعض جگہ پینے کے پانی کے مٹکے رکھ کر قریب ہی اس (سورہ دہ...