حضور کے نور کو دیکھ کر حضرت عائشہ کا بے ہوش ہونا

سوال :

مفتی صاحب! درج ذیل واقعہ کی تحقیق فرمائیں۔
​حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا، یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اللہ تعالیٰ نے حضرت یوسف علیہ السلام کو اتنا حسین بنایا! اور آپ کو، 
​یہ سن کر حضور صلی اللہ علیہ وسلم مسکرا پڑے۔ اچانک ایسا نور چمکا کہ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا بے ہوش ہو گئی۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی آنکھوں پر ہاتھ پھیرا اور ان کو ہوش آگیا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا "عائشہ یہ تو صرف ایک جھلک تھی اللہ تعالیٰ نے مجھے 70 ہزار پردوں میں چھپا رکھا ہے۔
(المستفتی : لئیق احمد، مالیگاؤں) 
------------------------------------------------
بسم اللہ الرحمن الرحیم 
الجواب وباللہ التوفيق : آپ کا ارسال کردہ واقعہ کسی بھی صحیح، ضعیف بلکہ موضوع روایت میں بھی نہیں ہے۔ یہ موجودہ زمانہ میں گھڑا ہوا واقعہ معلوم ہوتا ہے۔ نیز حضور اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کو اللہ تعالیٰ نے ستر ہزار پردوں میں چھپا کر رکھا ہے، یہ بات بھی درست نہیں ہے۔ لہٰذا اس واقعہ کا بیان کرنا جائز نہیں ہے۔


عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : مَنْ كَذَبَ عَلَيَّ مُتَعَمِّدًا فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ۔ (صحیح البخاری، رقم : ١١٠)فقط 
واللہ تعالٰی اعلم 
محمد عامر عثمانی ملی 
27 ربیع الآخر 1448 


تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

ایرانی لیڈر کی موت اور ہمارا طرزِ عمل؟

مستقیم بھائی آپ سے یہ امید نہ تھی