اشاعتیں

اجارہ لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

ووٹر کا امیدوار سے کرایہ لینا

سوال : مفتی صاحب! سوال یہ ہے کہ کیا ووٹ ڈالنے کے لیے لمبا سفر ہے جو پارٹی کا ممبر کھڑے ہوا ہے وہ چاہتا کے آپ آئے کرایہ ہم آپ کو دیں گے، کیا کرایہ کا پیسہ لینا جائز ہے؟ (المستفتی : محمد طیب، بیڑ) ----------------------------------------------- بسم اللہ الرحمن الرحیم الجواب وباللہ التوفيق : ووٹ کو شریعتِ مطہرہ میں شہادت کہا گیا ہے اور شہادت وگواہی پر اجرت کا لین دین حلال نہیں ہے، البتہ اگر کسی کو ووٹ دینے کے لیے سفر کرکے آنا پڑے اور کوئی امیدوار اسے کرایہ دے تو اس کے لیے صرف کرایہ لینے کی گنجائش ہے، کیونکہ یہ اجرت نہیں ہے، اور کرایہ سے زیادہ لینا جائز نہیں ہے۔ ذہب جمہور الفقہاء إلی أنہ : لا یحل للشاہد أخذ الأجرۃ علی أدائہ الشہادۃَ إذا تعیّنت علیہ، لأن إقامتہا فرض، قال تعالی : {وأقیموا الشہادۃَ للّٰہ}۔ (الموسوعۃ الفقھیۃ : ۲۶/۲۳۷)فقط واللہ تعالٰی اعلم محمد عامر عثمانی ملی 08 جمادی الآخر 1447

رشتہ کرانے پر اجرت لینے کا حکم

سوال : محترم مفتی صاحب ! اگوا حضرات رشتہ طے کرانے کی اجرت لیتے ہیں، بعض لوگوں کے یہاں پہلے سے ہوتا ہے کہ اتنا دینا پڑے گا؟ بعض کچھ کہتے نہیں ہیں جتنا دیا جائے لے لیتے ہیں، دونوں طرف سے پیسہ لیا جاتا ہے، اس کا شرعی بیان فرمائیں اور عنداللہ ماجور ہوں۔ (المستفتی : رفیق احمد، مالیگاؤں) ------------------------------------  بسم اللہ الرحمن الرحیم  الجواب وباللہ التوفيق : رشتہ کرانا ایک عمل ہے، لہٰذا اس پر اجرت لینا (خواہ طے کرکے ہو یا بغیر طے کیے ہو) جائز ہے، اور ایک فریق سے یا دونوں فریق سے اجرت لینا درست ہے، کیوں کہ یہ بھی دلالی کی ایک شکل ہے، جس کی فقہاء نے گنجائش لکھی ہے۔    قَالَ فِي التتارخانية : وَفِي الدَّلَّالِ وَالسِّمْسَارِ يَجِبُ أَجْرُ الْمِثْلِ، وَمَا تَوَاضَعُوا عَلَيْهِ أَنَّ فِي كُلِّ عَشَرَةِ دَنَانِيرَ كَذَا فَذَاكَ حَرَامٌ عَلَيْهِمْ. وَفِي الْحَاوِي: سُئِلَ مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ أُجْرَةِ السِّمْسَارِ، فَقَالَ: أَرْجُو أَنَّهُ لَا بَأْسَ بِهِ وَإِنْ كَانَ فِي الْأَصْلِ فَاسِدًا لِكَثْرَةِ التَّعَامُلِ وَكَثِيرٌ مِنْ هَذَا غَيْرُ جَائِزٍ، فَجَوَّ...

پارس گرو کُل میں ملازمت کرنے کا حکم

سوال : کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلے میں ابھی موبائل پر ایک پروگرام ہے۔  پارس گرو کل  ایک ادارہ ہے جس کے ذریعے آن لائن لیکچر دیا جاتا ہے اور اس لیکچر میں کچھ ایسی باتیں ہوتی جو دین و شریعت سے ٹکراتی ہیں اور اس لیکچر میں شریک ہونے کیلئے 590 روپیہ فیس بھری جاتی ہے اور اس گروپ میں دو لوگوں کو جوائن کرنا ہوتا ہے یہ لیکچر دو مہینہ چلتا ہے اس کے بعد اس لیکچر میں شریک لوگوں کا سلیکشن کرکے ان کو پڑھانے کیلئے لگایا جاتا ہے وہ بھی آن لائن اور ان کو ماہانہ 6000 روپیہ تنخواہ دیجاتی ہے۔ پوچھنا یہ ہے کہ ایسی تعلیم حاصل کرنا اور اس کی تعلیم دینا کیسا ہے؟ (المستفتی : محمد زبیر، مالیگاؤں) ------------------------------------ بسم اللہ الرحمن الرحیم الجواب وباللہ التوفيق : پارس گرو کُل سے متعلق زیادہ معلومات تو اکٹھا نہیں کی جاسکی۔ البتہ اس کے دو لیکچر سننے کا موقع ملا، جس میں گرل فرینڈ بوائے فرینڈ کی مثال اس طرح دی جارہی تھی کہ گویا یہ کلچر جائز ہو، اور ظاہر سی بات ہے کہ یہ غیرمسلموں کا بنایا ہوا کورس ہے، جس میں ایسی باتیں بلاشبہ ہوں گی جو شریعت سے متصادم ہوں۔  اسی طرح اس میں سب سے ب...

نذرانہ امام کو کم اور امام تراویح کو زیادہ دینا

سوال : مفتی صاحب! دریافت طلب مسئلہ یہ ہے کہ ایک مسجد میں امام صاحب تقریباً پچیس سال سے امامت و خطابت کے فرائض بڑی پابندی سے انجام دے رہے ہیں، رمضان المبارک میں عموماً چھبیسویں روزہ کو امام مؤذن اور تراویح سنانے والے حافظ صاحب کو نذرانہ دیا جاتا ہے، تراویح امام جو صرف ایک مہینہ ہی خدمت انجام دیتے ہیں انہیں نذرانہ زیادہ اور امام صاحب جو پچیس سال سے خدمت انجام دے رہے ہیں انہیں نذرانہ کم دیا جاتا ہے، ذمہ داران کا یہ طریقہ اختیار کرنا ازروئے شرع کیسا ہے؟ یا صحیح طریقہ کیا ہو سکتا ہے؟ جواب عنایت فرما کر ممنون فرمائیں۔ (المستفتی : انیس احمد، مالیگاؤں) ------------------------------------ بسم اللہ الرحمن الرحیم الجواب وباللہ التوفيق : امام اور مؤذن کو جو نذرانہ رمضان المبارک میں دیا جاتا ہے وہ بلاشبہ جائز اور درست ہے، یہ امام کو سال بھر امامت کرنے اور مؤذن کو ان کی ذمہ داری ادا کرنے کی وجہ سے اکراماً دیا جاتا ہے، جسے عرفِ عام میں "حقِ رضا" یا "عید بونس" بھی کہا جاسکتا ہے۔ خواہ یہ چھبیسویں روزہ کو دیا جائے یا اس سے پہلے یا پھر بعد میں دیا جائے اور یہ رقم خصوصی طور پر چندہ کر...

بدلی چلانے والے مزدور کا ایکسٹرا لینا

سوال : مفتی صاحب امید ہے آپ خیریت سے ہونگے۔ سوال عرض ہے کہ کارخانے میں بدلی چلانے والا کاریگر مزدوری کے علاوہ سو، دیڑھ سو روپیہ زیادہ لیتا ہے سیٹھ سے، کیا یہ لینا جائز ہے؟ جبک...

بچوں کو اسکول وغیرہ چھوڑنے والے کا تعطیل کے ایام کی اجرت لینا

سوال : مسئلہ یہ پوچھنا ہے کہ اگر کسی رکشہ والے کو سات سو روپے میں مہینہ بھر کے لیے ہائر کیا جائے کہ بچوں کو اسکول چھوڑ دیا کرے، لیکن پورے مہینہ سردی کی وجہ سے اسکول میں چھٹی تھی ...

اکاؤنٹ استعمال کرنے پر اجرت کا لین دین

سوال : ایک آدمی شیئرز مارکیٹ میں زیادہ انویسٹ کرتا رہتا ہے، اور اچھا نفع ملتا ہے تو شیئرز کی خریدوفروخت کرتا رہتا ہے، اب سوال یہ ہے کہ اسکا انویسمنٹ بڑا ہوتا ہے اور رقم بھی بڑ...

مدارس کے طلبہ سے شادی وغیرہ میں خدمت لینا

سوال : ایک سوال ایسا ہے کہ چند شادیوں میں مدارس کے بچوں کو بلواکر مہمانوں کی خدمت کا کام لیا جا رہا ہے، پچاس سے لے کر سو بچے تک بلائے گئے، یکے بعد دیگرے کئی شادیوں میں ایسا کیا گ...

ٹور والوں کا معتمرین کے ساتھ غلط بیانی کرنا

سوال : کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس کے بارے میں کہ آج کل اکثر لوگ کسی ٹور کمپنی سے عمرہ کرنے جاتے ہیں۔ ٹور آپریٹرز رقم پہلے ہی پوری لے لیتے ہیں۔ ٹور والے پہلے اشتہارات میں وعد...

پنشن لینے کا شرعی حکم

سوال : محترم مفتی صاحب! پینشن سے متعلق آپ کی کیا رائے ہے؟ جو بندہ اپنی سروس (جاب) سے ریٹائر ہو گیا ہے اور اس جگہ، وہ کام نہیں کررہا ہوتا ہے، اسکا پیسہ لیتا ہے۔ بہت سارے تو والینٹر...

سرکاری ونیم سرکاری اسکولوں کے اساتذہ کا اپنی جگہ کسی اور کو اسکول بھیجنا

سوال : حکومت سے منظور شدہ یا مقامی انتظامیہ کی اسکولوں میں  جو بھی معلم تدریس کرتا ہو اگر وہ اپنی موجودگی میں یا غیر موجودگی میں کسی دوسرے شخص کو تدریس کے لیے اپنی جماعت میں ا...

کرایہ کا مکان متعینہ مدت سے پہلے خالی کرنے کی صورت میں بقیہ دنوں کا کرایہ لینا

سوال : کیا فرماتے ہیں اہل علم حضرات درج ذیل مسئلے کے بارے میں کہ کرایہ سے لیے ہوا دکان یا مکان عام طور پر گیارہ مہینے کا قرار نامہ بنایا جاتاہے۔اگر کرایہ دار درمیان میں ہی دکا...