منگل، 13 ستمبر، 2022

پنشن لینے کا شرعی حکم

سوال :

محترم مفتی صاحب! پینشن سے متعلق آپ کی کیا رائے ہے؟ جو بندہ اپنی سروس (جاب) سے ریٹائر ہو گیا ہے اور اس جگہ، وہ کام نہیں کررہا ہوتا ہے، اسکا پیسہ لیتا ہے۔ بہت سارے تو والینٹری ریٹائرمنٹ صرف اس لئے لے لیتے ہیں کہ آدھی پگار چالو رہے اور اپنے دوسرا دھندہ کاروبار کرتے رہیں۔ اس ضمن میں دین و حدیث کی روشنی میں کیا احکامات ہیں؟ واضح فرما دیں۔
(المستفتی : عمران الحسن، مالیگاؤں)
----------------------------------------
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفيق : سرکاری ملازمین کی سبکدوشی کے بعد انہیں ملنے والی پنشن حکومت کی طرف عطیہ اور انعام ہوتی ہے۔ اب ملازمین خواہ اپنی ملازمت کی مدت پوری کریں یا درمیان میں ہی رضاکارانہ طور پر سبکدوش ہوجائیں دونوں صورتوں میں ان کا پنشن لینا جائز ہے، اس لیے کہ ہر دو صورت میں انہیں حکومت کے ضابطہ کے مطابق پنشن ملتی ہے۔

دارالعلوم دیوبند کا فتوی ہے :
پنشن حکومت کی طرف سے ریٹائرڈ لوگوں کے لیے ایک عطیہ ہے، اس کا لینا شرعاً جائز ہے۔ (رقم الفتوی : 30038)

لہٰذا یہ کہنا غلط ہے کہ وہ کام نہیں کررہا ہے اور اس کا پیسہ لے رہا ہے۔ یہ رقم چونکہ عطیہ اور انعام ہے، لہٰذا یہاں کام کو ضروری سمجھنا درست نہیں۔

قَالَ الْفَقِيهُ أَبُو اللَّيْثِ رَحِمَهُ اللَّهُ تَعَالَى اخْتَلَفَ النَّاسُ فِي أَخْذِ الْجَائِزَةِ مِنْ السُّلْطَانِ قَالَ بَعْضُهُمْ يَجُوزُ مَا لَمْ يَعْلَمْ أَنَّهُ يُعْطِيهِ مِنْ حَرَامٍ قَالَ مُحَمَّدٌ رَحِمَهُ اللَّهُ تَعَالَى وَبِهِ نَأْخُذُ مَا لَمْ نَعْرِفْ شَيْئًا حَرَامًا بِعَيْنِهِ، وَهُوَ قَوْلُ أَبِي حَنِيفَةَ رَحِمَهُ اللَّهُ تَعَالَى وَأَصْحَابِهِ، كَذَا فِي الظَّهِيرِيَّةِ۔ (الفتاویٰ الہندیۃ : ٥/٣٤٢)فقط
واللہ تعالٰی اعلم
محمد عامر عثمانی ملی
15 صفر المظفر 1444

3 تبصرے:

  1. والینٹری ریٹائرمنٹ لینے کے بعد کسی بھی ملازم چاہے وہ اعلی افسر ہو یا چپراسی اس کو آدھی تنخواہ نہیں دی جاتی، انہیں بھی پینشن ہی دی جاتی ہے اور وہ بھی ضابطہ کے ذریعہ بیس برس نوکری کرنے کے بعد ہی والینٹری پینشن منظور کی جاتی ہے. عموماً والینٹری ریٹائرمنٹ کے بعد دوسروں کی بنسبت پینشن کم ملتی ہے

    جواب دیںحذف کریں
  2. جزاکم اللہ خیرا و احسن الجزاء.
    ڈاکٹر مختار احمد انصاری

    جواب دیںحذف کریں
  3. حکومت کو contract base پر کم کام کرنے والے افراد آسانی سے مل جاتے ہیں۔ جو کہ کم تنخواہ پر permanant ہونے کی خواہش پر سروس کرتے ہیں ۔
    اس لئے حوکومت walivalentry
    retirement منظور کرتی ہے۔ جس سے فرد کو صرف پینشن دینا ہوتا ہے ۔

    جواب دیںحذف کریں