جمعہ، 9 ستمبر، 2022

ہمبستری کے وقت بدن پر موجود کپڑے کا حکم

سوال :

مفتی صاحب ! ہمبستری کے وقت جو کپڑا بدن پر ہوتا ہے کیا وہ بھی ناپاک ہو جاتا ہے؟ حالانکہ اس میں ناپاکی نہ لگی ہو۔ رہنمائی فرمائیں۔
(المستفتی : محمد عزمان، مالیگاؤں)
--------------------------------------
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفيق : جماع اور صحبت کے وقت بدن پر جو کپڑا ہو اگر اس پر نجاست نہ لگے تو وہ ناپاک نہیں ہوتا بلکہ پاک ہی رہتا ہے۔

بعض لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ ناپاکی کی حالت میں نکلنے والا پسینہ ناپاک ہوتا ہے، لہٰذا یہ کپڑے کو لگ جائے تو کپڑا بھی ناپاک ہوجاتا ہے، جبکہ ایسا بالکل بھی نہیں ہے۔ صحیح بات یہ ہے کہ حالتِ جنابت میں نکلنے والا پسینہ پاک ہے، یہ اگر کپڑوں کو لگ جائے تو کپڑا ناپاک نہیں ہوتا۔ اسی طرح کپڑوں پر اگر نجاست لگ جائے تو صرف اتنی جگہ اچھی طرح دھولی جائے کہ نجاست زائل ہوجائے تو یہ کپڑا پاک ہوجاتا ہے، اس لباس کا تبدیل کرنا ضروری نہیں۔

(فَسُؤْرُ آدَمِيٍّ مُطْلَقًا) وَلَوْ جُنُبًا أَوْ كَافِرًا أَوْ امْرَأَةً (طَاهِرٌ) طَهُورٌ بِلَا كَرَاهَةٍ۔ (شامی : ١/٢٢١)

وَحُكْمُ عَرَقٍ كَسُؤْرٍ۔ (شامی : ١/٢٢٨)فقط
واللہ تعالٰی اعلم
محمد عامر عثمانی ملی
11 صفر المظفر 1444

14 تبصرے:

  1. بغیر چادر اوڑھے ہمستری کرسکتے ہیں کیا؟

    جواب دیںحذف کریں
  2. مفتی صاحب کیا کنڈوم کا استعمال کرنا چاہئے یا نہیں ؟

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. اس واٹس اپ نمبر 9021017094 پر رابطہ فرمائیں۔

      حذف کریں
    2. مفتی صاحب یہی کمنٹ میں جواب عطا فرمائے

      حذف کریں
    3. بڑی مہربانی ہوگی آپ کی مفتی صاحب

      حذف کریں
  3. Assalamu alikum...


    Aadmi Ke pass do biwi h ek se humbistri krne ke aadhe ghante bad dosri biwi se humbistri krne ke Liye gusl wajib h ya sirf uzu dhona Sahi h...islah kren

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ

      عضو کو دھو لینا کافی ہے۔

      ویسے آپ کی جرأت کو سلام ☺️

      اللہ تعالیٰ مزید ہمت طاقت عطا فرمائے ۔ آمین

      حذف کریں
  4. Janab mere ek dost ne apni biwi ke pakhane ki jagah pr dakhul kr diya aur mani bhi kharij kr di ab unke liye kya hukm hai baraye maherbani yahi pr jawab inayat kr de

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. اس موضوع پر ہمارا ایک جواب لکھا ہوا ہے۔

      سرچ باکس میں سرچ کریں، جنسی زیادتی

      حذف کریں