روایت "جسے اللہ ستر مرتبہ محبت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،اسے اپنے راستے میں قبول کرلیتے ہیں" کی تحقیق


سوال : 

مفتی صاحب ! اللہ کسی کو ایک نظر محبت سے دیکھتے ہیں تو مسجد میں آنے کی توفیق دیتے ہیں، چالیس مرتبہ دیکھتے ہیں تو بیت اللہ آنے کی اور ستر مرتبہ دیکھتے ہیں تو اللہ کے راستے میں نکلنے کی توفیق دیتے ہیں، کیا یہ حدیث ہے؟ براہِ مہربانی رہنمائی فرمائیں۔
(المستفتی : ڈاکٹر اسامہ، مالیگاؤں)
------------------------------------
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفيق : سوال نامہ میں مذکور روایت کسی بھی صحیح یا ضعیف حدیث سے ثابت نہیں ہے، یہ موضوع من گھڑت روایت ہے، اور چونکہ اس روایت میں ایسی فضیلت بیان کی گئی ہے جس کا علم حضور اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کی احادیث کے ذریعے ہی ہوسکتا ہے، لہٰذا اس بات کو نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کی طرف نسبت کرکے یا بغیر نسبت کیے بھی بیان کرنا جائز نہیں ہے۔

 
 عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ کَذَبَ عَلَيَّ مُتَعَمِّدًا فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنْ النَّارِ۔ (صحیح البخاری، رقم : ١١٠)فقط
واللہ تعالٰی اعلم
محمد عامر عثمانی ملی
12 ذی القعدہ 1446

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

لاڈلی بہن اسکیم کی شرعی حیثیت

بوہرہ سماج کا وقف ترمیمی قانون کی حمایت اور ہمارا رد عمل