حیض کی حالت میں سفر کرنا

سوال :

مفتی صاحب ! میرا سوال ہے کہ ماہواری کے ایام میں خواتین کا سفر کرنا کیسا ہے؟ جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی۔
(المستفتی : نبیل احمد، مالیگاؤں)
---------------------------------------
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفيق : شریعتِ مطہرہ میں اس طرح کی کوئی پابندی نہیں ہے کہ عورت حیض کی حالت میں سفر نہیں کرسکتی۔ لہٰذا عورت کا بوقتِ ضرورت حیض کی حالت میں سفر کرنا بلاتردد جائز ہے۔ یہی وجہ ہے کہ فقہاء امت نے سفر میں پاک ہونے والی عورت سے متعلق مسائل بھی بیان کئے ہیں۔

حَدَّثَنَا ضَمْرَةُ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ شَوْذَبٍ ، حَدَّثَنَا عَنْ مَطَرٍ، قَالَ : سَأَلْتُ الْحَسَنَ وَعَطَاءً عَنِ الرَّجُلِ تَكُونُ مَعَهُ امْرَأَتُهُ فِي سَفَرٍ فَتَحِيضُ، ثُمَّ تَطْهُرُ وَلَا تَجِدُ الْمَاءَ، قَالَا : تَتَيَمَّمُ وَتُصَلِّي. قَالَ : قُلْتُ لَهُمَا : يَطَؤُهَا زَوْجُهَا ؟ قَالَا : نَعَمِ، الصَّلَاةُ أَعْظَمُ مِنْ ذَلِكَ۔ (سنن دارمی، رقم : ١٢١٣)فقط
واللہ تعالٰی اعلم
محمد عامر عثمانی ملی
16 صفر المظفر 1445

تبصرے

ایک تبصرہ شائع کریں

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

کیا ہے ہکوکا مٹاٹا کی حقیقت ؟

مفتی محمد اسماعیل صاحب قاسمی کے بیان "نکاح کے وقت حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی عمر سولہ سال تھی" کا جائزہ