اختلاف کی بنیاد پر بازو گلی میں مسجد کی تعمیر
شہر کے ارباب حل وعقد توجہ فرمائیں ✍️ مفتی محمد عامر عثمانی ملی (امام وخطیب مسجد کوہ نور ) قارئین کرام ! شہر عزیز مالیگاؤں دور دور تک مسجدوں میناروں کے شہر سے مشہور ومعروف ہے، لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ اب ہم بلاضرورت مسجدیں تعمیر کرتے چلے جائیں۔ ابھی چند دن پہلے مجھے ایک فون آیا کہ فلاں محلے میں ایک مسجد تعمیر کرنے کے لیے جگہ خریدنا ہے اس کے لیے آپ کی کوہ نور مسجد میں جمعہ میں چندہ کرنے کے لیے وقت چاہیے، میں نے ان سے کہا کہ وہاں تو فلاں مسجد تو کافی کشادہ ہے اور اب اس کے بازو گلی میں ہی مسجد تعمیر کرنے کی ضرورت کیوں پیش آگئی، تو انہوں نے کہا کہ وہاں کے جو ذمہ دار ہیں وہ اپنی چلاتے ہیں اور وہاں مکتب نہیں ہے اور جماعت کا کام نہیں کرنے دیا جاتا۔ میں ان سے کہا کہ اس کا یہ حل نہیں ہے کہ اس کے بازو گلی میں دوسری مسجد ہی تعمیر کرلی جائے، اس کا کوئی دوسرا حل تلاش کیا جاسکتا ہے جو ذمہ دار اپنی چلاتے ہیں اہلیان محلہ ان سے باز پرس کریں اور شہر کے اکابر مفتیان کرام کے مشورہ سے مسئلہ حل کریں۔ لیکن انہوں نے اس کا کوئی معقول جواب نہیں دیا اور بات ختم ہوگئی۔ آپ حضرا...