رمضان، مشرق میں سرخ ستون اور ایک سال کی ذخیرہ اندوزی؟
سوال : إذا رأيتمْ عمودًا أحمرَ منْ قِبلَ المشرقِ في شهرِ رمضانَ فادَّخِروا طعامَ سنتِكم، فإنَّها سنةُ جوعٍ ترجمہ : جب تم رمضان کے مہینے میں مشرق کی جانب آگ کا ستون دیکھ لو، تو ایک سال کے خوراک کا ذخیرہ کرو۔ مفتی صاحب! اس حدیث کی تحقیق مطلوب ہے اور کیا یہ حدیث آج کے حالات پر منطبق ہوتی ہے؟ (المستفتی : شمس العارفین، مالیگاؤں) ----------------------------------------------- بسم اللہ الرحمن الرحیم الجواب وباللہ التوفيق : سوال نامہ میں مذکور روایت کو امام طبرانی نے المعجم الاوسط میں ذکر کیا ہے۔ لیکن اس روایت میں ایک راوی احمد بن رشدین کو ائمہ جرح وتعدیل نے متہم بالکذب اور ایک راویہ ام عبداللہ بنت خالد بن معدان کو مجہول اور منکر لکھا ہے، جس کی وجہ سے بہت سے محققین علماء نے اس روایت کو غیرمعتبر قرار دیا ہے۔ لہٰذا جب یہ روایت معتبر ہی نہیں ہے تو پھر اس کو موجودہ حالات پر منطبق کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ بعض علماء کے نزدیک یہ روایت معتبر ہو تب بھی رمضان المبارک میں ایران میں آئیل ڈپو پر میزائیلوں کے گرنے اور وہاں آگ کے شعلے اٹھنے کو سرخ ستون مراد لینا درست نہیں ہے۔ اس لیے کہ جن ...