سوال : کیا شب برأت کی فجر اور عشاء میں امام کا لمبی دعا مانگنا ضروری ہے؟ اکثر مسجدوں میں لمبی دعا مانگنے کا اہتمام کیا جاتا ہے اور عوام بھی اسکو ضروری سمجھنے لگی ہے جب کہ اکثر لوگ دعا میں اونگھتے ہیں، دعا میں وہ بشاشت نہیں رہتی جو رہنی چاہیے۔ اس موضوع پر کچھ رہنمائی فرمائیں۔ (المستفتی : مولوی معین، مالیگاؤں) ---------------------------------------- بسم اللہ الرحمن الرحیم الجواب وباللہ التوفيق : افضل دعا وہ ہے جو سِری اور مختصر وجامع ہو جیسا کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ و سلم ان دعاؤں کو پسند فرماتے تھے جو جامع ہیں اور ان دعاؤں کو چھوڑ دیتے تھے جو جامع نہیں ہیں۔ "جامع دعا" اس کو کہتے ہیں جس میں الفاظ تو کم ہوں مگر وہ دنیاوی اور اخروی امور کے بہت زیادہ معنی و مقصد پر حاوی ہو جیسے یہ دعائیں ہیں۔ دعا (ربنا اتنا فی الدنیا حسنۃ وفی الآخرۃ حسنۃ وقنا عذاب النار)۔ اے ہمارے رب! ہمیں دنیا میں بھلائی عطا کر اور آخرت میں بھلائی عطا کر اور ہمیں آگ کے عذاب سے بچا۔ دعا (اللہم انی اسألک العفو والعافیۃ فی الدین والدنیا والآخرۃ)۔ اے اللہ ! میں تجھ سے د...