اتوار، 15 نومبر، 2020

اذان کے بعد کی مسنون دعا

سوال :

کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیان شرع متین درمیان مسئلہ ھذا کے کہ اذان کے بعد دعا کے کون سے الفاظ حدیث شریف سے ثابت ہیں؟
(المستفتی : عبدالرحمن انجینئر، مالیگاؤں)
----------------------------------------
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفيق : اذان کی دعا کے بارے میں حدیث شریف میں بہت بڑی فضیلت آئی ہے، چنانچہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص اذان سننے کے بعد اس کی دعا پڑھے گا، تو ایسے شخص کے لئے قیامت کے دن میری شفاعت واجب ہوجائے گی۔ وہ دعا درج ذیل ہے :

اَللّٰہُمَّ رَبَّ ہٰذِہِ الدَّعْوَۃِ التَّامَّۃِ وَالصَّلوٰۃِ الْقَائِمَۃِ اٰتِ مُحَمَّداًنِ الْوَسِیْلَۃَ وَالْفَضِیْلَۃَ وَابْعَثْہُ مَقَاماً مَّحْمُوْداًن الَّذِیْ وَعَدْتَّہٗ۔
ترجمہ : اے اللہ ! اے اس مکمل دعوت اورقائم شدہ نماز کے مالک ! محمد صلی اللہ علیہ و سلم کو مقام وسیلہ (جو جنت کا سب سے اعلی مقام ہے) اور فضیلت اور برتری سے سرفراز فرمائیے، اور آپ کو اس مقام محمود پر فائز فرمائیے جس کا آپ نے وعدہ فرمایا ہے۔

امام بیہقی رحمۃ اللہ علیہ کی روایت میں وعدتہ کے بعد اِنَّکَ لَا تُخْلِفُ الْمِیْعَادَ (یعنی بے شک تو وعدہ خلافی نہیں کرتا) کے الفاظ کا اضافہ وارد ہوا ہے۔

البتہ فقہاء نے ’’والدرجۃ الرفیعۃ‘‘ ’’یاارحم الراحمین‘‘ اور ’’وارزقنا شفاعتہ یوم القیمۃ‘‘ کے الفاظ کی زیادتی کو بے اصل اور غلط قرار دیا ہے، لہٰذا ان سے اجتناب کرنا چاہیے۔

المقام المحمود وزاد البیہقی فی روایۃ ’’انک لاتخلف المیعاد‘، (واما زیادۃ یا الرحم الرحمین فلا وجود لہا فی کتب الحدیث ۱/۴۴۵ قلت وکذلک زیادۃ وارزقنا شفاعتہ لم ارہا فی حدیث وحکم مثل ہذہ الزیارۃ الغیر الثابۃ قدمرقریباً وفی المقاصد الحسنۃ ص ۱۰۰، حدیث الدرجۃ الرفیعہ المدرج فیما یقال بعد الاذان لم ارہ فی شی فی الروایات۔ (اعلاء السنن ۲/۱۰۰)

وَرَوَى الْبُخَارِيُّ وَغَيْرُهُ «مَنْ قَالَ حِينَ يَسْمَعُ النِّدَاءَ: اللَّهُمَّ رَبِّ هَذِهِ الدَّعْوَةِ التَّامَّةِ وَالصَّلَاةِ الْقَائِمَةِ آتِ مُحَمَّدًا الْوَسِيلَةَ وَالْفَضِيلَةَ، وَابْعَثْهُ مَقَامًا مَحْمُودًا الَّذِي وَعَدْته حَلَّتْ لَهُ شَفَاعَتِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ» وَزَادَ الْبَيْهَقِيُّ فِي آخِرِهِ «إنَّك لَا تُخْلِفُ الْمِيعَادَ» وَتَمَامُهُ فِي الْإِمْدَادِ وَالْفَتْحِ. قَالَ ابْنُ حَجَرٍ فِي شَرْحِ الْمِنْهَاجِ: وَزِيَادَةُ وَالدَّرَجَةَ الرَّفِيعَةَ وَخَتْمُهُ بِيَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِينَ لَا أَصْلَ لَهُمَا۔ (شامی : ١/٣٩٨)فقط
واللہ تعالٰی اعلم
محمد عامر عثمانی ملی
28 ربیع الاول 1442

1 تبصرہ: