اشاعتیں

2026 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

پیسے لے کر الیکشن میں امیدواری چھوڑنا

سوال : الیکشن میں بعض حضرات آزاد امیدواری کا فارم بھرتے ہیں بعد میں کسی پارٹی کی طرف سے آفر آتا ہے کہ آپ اتنی اتنی رقم لے لیں اور اپنا فارم واپس لے لیں۔ تو کیا اس طرح پیسہ لے کر فارم واپس نکال لینا درست ہوگا؟ ملنے والی رقم کا کیا حکم ہوگا؟ (المستفتی : محمد مجتبی، مالیگاؤں) ----------------------------------------------- بسم اللہ الرحمن الرحیم الجواب وباللہ التوفيق : مخالف امیدوار کو اپنے سے بہتر سمجھتے ہوئے یا اور کسی وجہ سے الیکشن میں فارم بھر کر واپس لے لینا اور امیدواری نہ کرنا شرعاً درست ہے بشرطیکہ اس میں کوئی دھوکہ دہی پیشِ نظر نہ ہو، لیکن اس کے لیے پیسوں کا لین دین کرنا قانوناً اور شرعاً بھی جائز نہیں ہے، اس لیے کہ یہ کوئی ایسا عمل نہیں ہے جس کے لیے اجرت لی جائے، بلکہ یہ رشوت ہے جس کے لین دین پر احادیث مبارکہ میں سخت وعید وارد ہوئی ہیں۔ حضرت ابوہریرہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضورﷺ نے فرمایا : رشوت لینے اور دینے والے پر ﷲ تعالٰی نے لعنت فرمائی ہے۔ ایک دوسری حدیث میں حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ ”رشوت لینے اور...