چاندی کی بڑھتی قیمت اور مہر کی مقدار؟
✍️ مفتی محمد عامر عثمانی ملی
(امام وخطیب مسجد کوہ نور)
قارئین کرام! بہت سے لوگوں کو اس بات کا علم نہیں ہے کہ چاندی کی قیمت تقریباً چار گنا تک بڑھ چکی ہے، یا اگر چاندی کی قیمت کا علم ہے تو انہیں اس بات کا علم نہیں ہے کہ نکاح میں مہر چاندی کی قیمت کے اعتبار سے مقرر کیا جاتا ہے۔ جو چاندی آج سے چند مہینے پہلے فی تولہ 1000 روپے کے آس پاس چل رہی تھی وہ فی الحال 3500 کے آس پاس چل رہی ہے۔
معلوم ہونا چاہیے کہ احناف کے نزدیک کم سے کم مہر دس درہم ہے جیسا کہ حدیث شریف میں آیا ہے کہ حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے ارشاد فرمایا : عورتوں کا نکاح غیر کفوء میں نہ کرو اور ان کا نکاح سرپرستوں کے علاوہ کوئی نہ کرے اور مہر دس درہم سے کم مقرر نہیں ہوسکتا۔ (بیہقی)
دس درہم کا وزن گرام کے اعتبار سے 30 گرام 618 ملی گرام چاندی ہے، دس گرام کا ایک تولہ ہوتا ہے، اس لیے مہر مقرر کرنے سے پہلے ایک مرتبہ چاندی کی آن لائن یا آف لائن قیمت معلوم کرلیں، اور عموماً آن لائن کی بہ نسبت آف لائن کی قیمت کم ہوتی ہے۔ لہٰذا آف لائن کے اعتبار سے بھی
اطلاعات ہیں کہ اب بھی شہر میں دس ہزار یا اس سے کم مہر مقرر کی جارہی ہے، لہٰذا مہینے بھر کے اندر جن لوگوں نے 12000 سے کم مہر رکھی تھی وہ اسے 12000 مکمل کرلیں اور آئندہ کے لیے احتیاطاً 15000 سے کم مہر مقرر نہ کریں۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کو ہر معاملے کا دین سمجھ کر اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں