آن لائن سونے چاندی کی تجارت کا حکم

سوال :

مفتی صاحب ! کیا online سونا یا پھر چاندی فون پے phone pe پر digital خریدنا اور وہیں پر بیچ دینا کیا جائز ہے؟ ایک بھائی کہ رہا ہے کی digital یعنی online سونا چاندی خریدنا درست نہیں ہے۔ آپ رہنمائی فرمائیں۔
(المستفتی : محمد سلمان، مالیگاؤں)
------------------------------------------------
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفيق : آن لائن کسی ایپ بشمول phone pe وغیرہ کے ذریعہ جو سونا چاندی خریدا جاتا ہے، سب سے پہلی بات یہ کہ وہ خارج میں موجود ہی نہیں ہوتا، یہی وجہ ہے کہ اس کی بیع شرعاً درست نہیں ہے۔ اور اگر بالفرض اس کو موجود مان لیا جائے تو اگرچہ اس کی بیع صحیح ہو جائے گی، لیکن اس پر حسی قبضہ کے بغیر اس کو آگے بیچنا جائز نہیں ہے، اور یہاں قبضہ کے بغیر اس کو آگے بیچا جاتا ہے، لہٰذا اس طرح کی تجارت جائز نہیں ہے اور اس کا نفع بھی حلال نہیں ہے۔


مِنْ حُكْمِ الْمَبِيعِ إذَا كَانَ مَنْقُولًا أَنْ لَا يَجُوزَ بَيْعُهُ قَبْلَ الْقَبْضِ۔ (الفتاویٰ الہندیۃ : ٣/١٣)فقط 
واللہ تعالٰی اعلم 
محمد عامر عثمانی ملی 
29 رجب المرجب 1447 

تبصرے

  1. Assalamualaikum, main ek chartered Accountant hun. Abhi mai kisi job par nhi hun, job talash kar raha hun. Ek job offer Hai Saudi Arabia Riyaz ANB capital company ki. Mera sawal yah hai ki us company mein mera profile operation manager ka hoga, (department international brokerage operations). To kya is department mein main operation manager ke taur per job kar sakta hun ya nahin. Mujhko kal tak company ko reply karna hai. Shariyat ki roshni me jawab ki darkhast hai. JazakAllah.

    جواب دیںحذف کریں

ایک تبصرہ شائع کریں

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

مستقیم بھائی آپ سے یہ امید نہ تھی

کیا ہے ہکوکا مٹاٹا کی حقیقت ؟