حرمین شریفین کے مٹی پتھر لانا

سوال :

مفتی صاحب! کیا حرمین شریفین کے مٹی یا پتھر اپنے ساتھ لا سکتے ہیں؟ اگر کوئی لے آئے تو کیا یہ مٹی پتھر اسے بد دعا دیتے ہیں؟ جس کی وجہ سے لانے والے کے معاشی اور جسمانی حالات خراب ہوجاتے ہیں؟ رہنمائی فرمائیں۔
(المستفتی : محمد عبداللہ، مالیگاؤں) 
------------------------------------------------
بسم اللہ الرحمن الرحیم 
الجواب وباللہ التوفيق : حرمین شریفین یعنی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے مٹی پتھر لانا فی نفسہ جائز ہے۔

دارالعلوم دیوبند کا فتویٰ ہے :
تھوڑی موڑی مٹی تبرک کے طور پر مدینہ منورہ سے لانے میں کوئی حرج نہیں ہے، لوگوں کا اس پر اعتراض کرنا، یا اس کو حرام کہنا صحیح نہیں۔ (فتاوی محمودیہ: ۱۰/ ۳۶۶) 

جواب درست ہے، البتہ اس سے کوئی غلط عقیدہ متعلق نہ ہونا چاہیے۔ (رقم الفتوی : 158561) 

جامعہ بنوری ٹاؤن کا فتوی ہے :
"جنت البقیع" اگرچہ بہت مبارک قبرستان ہے کہ آپ علیہ الصلاۃ والسلام نے اس کی فضیلت بیان فرمائی ہے، لیکن چوں کہ یہ وقف قبرستان ہے، اس لیے یہاں سے انتظامیہ کی اجازت کے باوجود بھی مٹی اٹھاکر لانا جائز نہیں ہے، البتہ مدینہ منورہ یا مکہ مکرمہ کی مٹی کو تبرک کی نیت سے اٹھانا فی نفسہ جائز ہے، لیکن اسے معمول نہ بنایا جائے، بلکہ تبرک کے لیے آپ علیہ السلام کی سنتوں کو اپنایا جائے۔ رقم الفتوی : 144111200128) 

ملحوظ رہنا چاہیے کہ حرمین شریفین کے مٹی پتھر بطور تبرک لانا سلف صالحین سے ثابت ہے، لہٰذا اسے ناجائز کہنا اور یہ سمجھنا کہ یہ مٹی پتھر، اپنے لانے والے کو بد دعا دیتے ہیں اور وہ بیماری یا معاشی تنگی میں مبتلا ہوجاتا ہے، بے بنیاد باتیں ہیں، اور یہ گمان مٹی پتھر سے متعلق ہی کیوں ہے؟ وہاں کی دیگر بہت ساری اشیاء مثلاً کھانے پینے کی چیزیں، کھجور وغیرہ یہاں تک کہ پرانے غلاف کعبہ بھی بلا تردد لائے جاتے ہیں، ان سے متعلق ہمیں کبھی یہ خیال نہیں گزرتا۔ البتہ مٹی پتھر لانے میں غلو کرنا اور اسے بہت زیادہ اہمیت دینا درست نہیں ہے۔ 


ولا بأس باخراج الحجر والتراب من الحرم۔ (فتاویٰ سراجیۃ ۱۹۰، تاتارخانیۃ زکریا ۳؍۵۹۹)فقط
واللہ تعالٰی اعلم
محمد عامر عثمانی ملی
20 ذی الحجہ 1447

تبصرے

  1. مفتی اسماعیل تو بتا رہے تھے کہ وہاں سے لایا ہوا پتھر روتا ہے اور لانے والے کا کاروبار چوپٹ ہو جاتا ہے

    جواب دیںحذف کریں
  2. مفتی اسماعیل مالیگاؤں والے کسی علمی ادارہ سے درس وتدریس سے متعلق نہیں ہیں ۔ بہت سی باتیں غیر منطقی اور بلا دلیل بولتے رہتے ہیں ۔

    جواب دیںحذف کریں

ایک تبصرہ شائع کریں

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

مستقیم بھائی آپ سے یہ امید نہ تھی

ایرانی لیڈر کی موت اور ہمارا طرزِ عمل؟