جمعرات، 19 ستمبر، 2024

امت کا حساب حضورصلی اللہ علیہ و سلم کے حوالے؟


سوال :

مفتی صاحب ! ایک مشہور مقرر نے اپنی تقریر میں کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : میں نے اللہ تعالیٰ سے درخواست کی کہ میری امت کا حساب میرے حوالے کردیں، تاکہ میری امت دیگر امتوں کے سامنے رسوا نہ ہو۔ تو اللہ نے فرمایا کہ : اے محمد! ان کا حساب کتاب تو میں لوں گا، اگر ان کی کچھ لغزشیں ہوں گی تو  میں آپ سے بھی انہیں پردہ میں رکھوں گا؛ تاکہ وہ آپ کے سامنے رسوا نہ ہوں۔ براہ کرم اس بات کی تحقیق ارسال فرمائیں۔
(المستفتی : عمران ملک، مالیگاؤں)
------------------------------------ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم 
الجواب وباللہ التوفيق : سوال نامہ میں مذکور روایت اگرچہ ذخیرہ احادیث میں موجود ہے، لیکن ائمہ جرح وتعدیل نے اس روایت کے راویوں کو جھوٹا اور حدیث گھڑنے والا لکھا ہے، یہی وجہ ہے کہ امام سیوطی رحمہ اللہ نے اس روایت کو من گھڑت قرار دیا ہے اور مشہور محدث ومحقق علامہ محمد ابن طاہر پٹنی نے اسے اپنی کتاب "تذکرۃ الموضوعات" میں ذکر کرکے اسے غیرمعتبر روایات میں شمار کیا ہے۔ لہٰذا اس روایت کا بیان کرنا درست نہیں ہے۔


«سَأَلَ رَبَّهُ فِي ذُنُوبِ أُمَّتِهِ فَقَالَ يَا رَبِّ اجْعَلْ حِسَابَهُمْ إِلَيَّ لِئَلا يَطَّلِعَ عَلَى مَسَاوِيهِمْ غَيْرِي فَأَوْحَى اللَّهُ ﷿ هُمْ أُمَّتُكَ وَهُمْ عِبَادِي وَأَنَا أَرْحَمُ بِهِمْ مِنْكَ لَا أَجْعَلُ حسابهم إِلَى غير لِئَلَّا تنظر فِي مَسَاوِيهِمْ أَنْتَ وَلا غَيْرُكَ» لم يُوجد.

وَفِي الذيل «لَيْلَةَ أُسْرِيَ بِي سَأَلْتُ اللَّهَ ﷿ فَقُلْتُ إِلَهِي وَسَيِّدِي اجْعَلْ حِسَابَ أُمَّتِي عَلَى يَدَيَّ لِئَلا يَطَّلِعَ عَلَى عُيُوبِهِمْ أَحَدٌ غَيْرِي فَإِذَا النِّدَاءُ مِنَ الْعَلِيِّ يَا أَحْمَدُ إِنَّهُمْ عِبَادِي لَا أُحِبُّ أَنْ أُطْلِعَكَ عَلَى عُيُوبِهِمْ فَقُلْتُ إِلَهِي وَسَيِّدِي وَمَوْلايَ الْمُذْنِبُونَ مِنْ أُمَّتِي فَإِذَا النِّدَاءُ مِنَ الْعَلِيِّ يَا أَحْمَدُ إِذَا كُنْتُ أَنَا الرَّحِيمُ وَكُنْتَ أَنْتَ الشَّفِيعَ فَأَيْنَ تَبَيَّنَ الْمُذْنِبُونَ فَقُلْتُ حَسْبِي حَسْبِي» فِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَيُّوبَ كَذَّاب.

«سَأَلْتُ اللَّهَ ﷿ أَنْ يَجْعَلَ حِسَابَ أُمَّتِي إِلَيَّ لِئَلا تُفْتَضَحَ عِنْدَ الأُمَمِ فَأَوْحَى اللَّهُ إِلَيَّ يَا مُحَمَّدُ بَلْ أَنَا أُحَاسِبُهُمْ فَإِنْ كَانَتْ مِنْهُمْ سَتَرْتُهَا عَنْكَ لِئَلا تُفْتَضَحَ عِنْدَكَ» النَّقَّاشُ مُتَّهم۔ (تذکرہ الموضوعات : ٢٢٦، ٢٢٧)فقط 
واللہ تعالٰی اعلم 
محمد عامر عثمانی ملی 
15 ربیع الاول 1446

1 تبصرہ: