حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کا حضور اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کے ہر قدم پر غلام آزاد کرنا

سوال :

ایک مرتبہ حضرت عثمان جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ،حضرت ابوبکر اور حضرت عمر کے ہمراہ حضرت عثمان کے گھر کی طرف چلے تو حضرت عثمان سارا راستہ نبی علیہ السلام کے قدم مبارک کی طرف دیکھتے رہے صحابہ کرام نے جب یہ بات نبی علیہ السلام کو بتائ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عثمان سے اس کی وجہ دریافت کی، عرض کیا اے اللہ کے محبوب صلی اللہ علیہ وسلم آج میرے گھر میں اتنی مقدس ہستی آئی ہے کہ میری خوشی کی انتہا نہیں، میں نے نیت کی تھی کہ آپ جتنے قدم اپنے گھر سے چل کر یہاں آئیں گے میں اتنے غلام اللہ کے راستے میں آزاد کروں گا۔ (جامع المعجزات)

محترم مفتی صاحب 
اس حدیث کی تصدیق فرما دیں۔

(المستفتی : خالد مسیح اللہ، مالیگاؤں) 
------------------------------------------------- 
بسم اللہ الرحمن الرحیم 
الجواب وباللہ التوفيق : سوال نامہ میں مذکور واقعہ مزید تفصیل اور اضافہ کے ساتھ جس میں حضرت علی اور حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہما کا بھی ذکر ہے، سوشل میڈیا پر گردش میں رہتا ہے، لیکن یہ واقعہ کسی بھی حدیث کی کتاب میں مذکور نہیں ہے۔ بلکہ گیارھویں صدی ہجری کے ایک واعظ محمد الواعظ کی کتاب “جامع المعجزات ” میں بغیر سند کے موجود ہے، لہٰذا اس غیرمعتبر واقعہ کا بیان کرنا اور اس کا پھیلانا درست نہیں ہے۔


عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ کَذَبَ عَلَيَّ مُتَعَمِّدًا فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنْ النَّارِ۔ (صحیح البخاری، رقم : ١١٠)فقط
واللہ تعالٰی اعلم
محمد عامر عثمانی
09 ربیع الاول 1447

تبصرے

ایک تبصرہ شائع کریں

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

کیا ہے ہکوکا مٹاٹا کی حقیقت ؟

مستقیم بھائی آپ سے یہ امید نہ تھی