اشاعتیں

چوتھے دن قربانی کرنے والوں کا گوشت قبول کرنا

سوال : مفتی صاحب! ایک سوال یہ پوچھنا تھا کہ ایک مسلک کے لوگ چوتھے روز قربانی کرتے ہیں، اب وہ لوگ گوشت گھر پر پہنچا کر جائیں تو کیا ان کا گوشت لینا جائزہے؟ انہوں نے نہ ہی بقرعید، باسی، تیواسی کو قربانی کی، ڈائریکٹ چواسی کو قربانی کی ہے۔ (المستفتی : محمد سعود، مالیگاؤں) ------------------------------------------ بسم اللہ الرحمن الرحیم الجواب وباللہ التوفيق : نحر یعنی قربانی کے صرف تین دن ہیں، جو دس، گیارہ اور بارہ ذی الحجہ کے ہیں۔ جیسا کہ حضرت عبداللہ ابن عمر، حضرت انس ابن مالک اور حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہم کی روایات معلوم ہوتا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے بعد دو دن قربانی کے ہیں۔ چوتھے دن قربانی سے متعلق جو روایات ہیں وہ سب غیرمعتبر اور ناقابلِ استدلال ہیں، چنانچہ امام ابوحنیفہ، امام مالک اور امام احمد بن حنبل رحمہم اللہ تینوں حضرات کا یہی مسلک ہے کہ قربانی کے تین دن ہیں۔ ائمہ اربعہ میں سے تین ائمہ کرام کے یہاں چوتھے دن اگر کوئی قربانی کرے تو اس کی قربانی نہیں ہوگی۔ نیز اس میں بھی پہلے تین دن جو اتفاقی ہیں اور فضیلت رکھتے ہیں انہیں قصداً چھوڑ کر اختلافی دن قربانی کرنا بلاشبہ ضد اور نا ان...

میت کے گھر چولہا نہ جلانے اور سوگ منانے کی حقیقت

سوال : 1) موت ہونے کے بعد میّت کے گھر میں تین دن تک چولہا نہیں جلتا کیا ایسا کرناصحیح ہے؟ 2) مندرجہ بالا ایّام میں گھر کے تمام مرد مل کر میّت کی قبر پر فاتحہ کرنے جاتے ہیں جو لازم خیا...

گوشت سے نکلنے والے خون کا حکم

سوال : مفتی صاحب! عیدالاضحٰی کے موقع پر گوشت تقسیم کرنے کے لیے جب نکلتے ہیں تو بعض مرتبہ گوشت میں سے نکلنے والا خون کپڑوں پر لگ جاتا ہے، سننے میں آیا ہے کہ یہ خون ناپاک نہیں ہوتا...

عیدین کی نماز میں پہلے دعا یا خطبہ؟

سوال : مفتی صاحب عید کے نماز کے بعد دعا کی جاتی ہیں تو یہ خطبہ سے پہلے ہونی چاہیے یا خطبہ کے بعد؟ ہمارے شہر جنتور میں عام طور پر عیدگاہ میں دعا خطبہ کے بعد ہوتی ہیں کیا خطبہ کے بع...

شیعہ، بوہرہ کے ذبیحہ کا حکم

سوال : مفتی صاحب، امید ہے کہ بخیر ہوں گے۔ رہنمائی فرمائیں بوہرہ اور شیعہ حضرات اپنی مخصوص تاریخوں میں عیدالاضحٰی مناتے ہیں ان کے یہاں سے آئے ہوئے گوشت کا کیا کریں؟ اللہ پاک ...

انتقال کے بعد بچے کا عقیقہ کرنا

سوال : محترم مفتی صاحب! ایک نومولود لڑکا پیدائش کے سات دن کے بعد انتقال کر جاتا ہے، اسکے والدین نے اس کے عقیقے کی نیت کی تھی۔ اب بعد انتقال کے کیا اس کا عقیقہ کر سکتے ہیں؟ رہنما...

عرفہ کا روزہ کس تاریخ کو رکھا جائے؟

سوال : کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیان شرع متین درمیان مسئلہ ھذا کے کہ عرفہ کے روزے کا تعین کس طرح کیا جائے گا، مقامی اعتبار سے یا سعودی عرب کے وقت کے مطابق ہو سکتا ہے؟ جواب عنایت فرمائیں۔ (المستفتی : ڈاکٹر اقبال، بمبئی) ------------------------------------------ بسم اللہ الرحمن الرحیم الجواب وباللہ التوفيق : عرفہ کا روزہ بڑی فضیلت رکھتا ہے جیسا کہ حدیث شریف میں آتا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے عرفہ کے روزے کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ نے فرمایا : یہ گذرے ہوئے اور آنے والے سال کے (صغیرہ) گناہوں کاکفارہ ہے۔ (١) اس روزے کی تاریخ سے متعلق تین چار سالوں سے پہلے تک کوئی اختلاف نہیں پایا جاتا تھا، لیکن سوشل میڈیا کے اس دور میں جبکہ ہر رطب ویابس مضامین اور تبصرے منٹوں میں پوری دنیا میں پھیل جاتے ہیں، انہیں میں سے ایک بے سر وپیر کی رائے بھی سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگی جس میں یہ کہا گیا تھا کہ عرفہ کا روزہ اس دن رکھا جائے جس دن وقوف عرفہ ہوتا ہے خواہ یہ تاریخ ہندوستان کی رویت کے اعتبار سے آٹھ یا سات ذی الحجہ کیوں نہ ہو۔ بلاشبہ یہ ایک باطل تحریر تھی، کیونکہ جس طرح ہم دیگر عبادات ا...