اشاعتیں

بلاگ اسسٹنٹ

اپنا سوال لکھیں، ہم بلاگ میں تلاش کریں گے

وظیفہ "حم لا ینصرون" کی تحقیق

سوال : مفتی صاحب آج کل یوٹیوب وغیرہ پر ایک وظیفہ بہت چل رہا ہے اور عوام بھی اس کے پڑھنے کے بارے میں بہت زیادہ پوچھ رہے ہیں اور اس کی فضیلت بھی بہت بتا رہے ہیں۔ وظیفہ یہ ہے "حم لا ینصرون" کیا یہ وظیفہ پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟ آپ سے درخواست ہے کہ اس وظیفہ کے بارے میں مفصل بتائیں۔ (المستفتی : صغیر احمد، پونہ) -------------------------------------- بسم اللہ الرحمن الرحیم الجواب وباللہ التوفيق : متعدد روایت میں یہ مضمون وارد ہوا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے ارشاد فرمایا : اگر دشمن تم پر رات کو حملہ آور ہو تو تمہاری شناخت و پہچان لفظ "حٰم لَا يُنْصَرُونَ" سے ہونی چاہئے۔ اس حدیث کی شرح میں شارحین نے لکھا ہے کہ فوجی اور جنگی قواعد وضوابط میں عام طور سے یہ معمول ہوتا ہے کہ فوجیوں کے لئے کچھ مخصوص علامتیں اور نشان متعین کر دیئے جاتے ہیں جن سے موافق ومخالف کے درمیان امتیاز کیا جا سکے یہ علامتیں غیر لفظی نشانات کی صورتوں میں بھی متعین ہوتی ہیں جو فوجیوں کے بدن اور وردیوں پر لگائے جاتے ہیں اور لفظی اشارات کی صورت میں بھی ہوتی ہیں جن کو زبان سے ادا کرکے اپنی حیثیت وحقیقت ک...

مصیبت اور پریشانی کے وقت پڑھے جانے والے مسنون اذکار

سوال : محترم مفتی صاحب ! مصیبت، پریشانی، بے چینی اور قرض کی ادائیگی کے لئے احادیث میں جو دعائیں آئی ہیں، براہ کرم عنایت فرمائیں اور عنداللہ ماجور ہوں۔ (المستفتی : محمد مزمل، م...

بگ باس winner کی خوشی میں جشن

            حماقت سے بھرپور ایک ناجائز عمل ✍️ مفتی محمد عامر عثمانی      (امام وخطیب مسجد کوہ نور) قارئین کرام ! کل رات سونے کی تیاری چل رہی تھی کہ اچانک پے در پے پٹاخوں کی آواز ...

جے شری رام کہنے کا حکم

سوال : مفتی صاحب !جئے شری رام کہنے کے بارے میں کیا حکم ہے؟ مطلب باتوں میں اور کچھ لوگ مذاق سے بھی کہتے ہیں، اور کیا یہ کفریہ جملہ ہے؟ (المستفتی : انظرکلیم، مالیگاؤں) -------------------------------------- بسم ا...

اکاؤنٹ استعمال کرنے پر اجرت کا لین دین

سوال : ایک آدمی شیئرز مارکیٹ میں زیادہ انویسٹ کرتا رہتا ہے، اور اچھا نفع ملتا ہے تو شیئرز کی خریدوفروخت کرتا رہتا ہے، اب سوال یہ ہے کہ اسکا انویسمنٹ بڑا ہوتا ہے اور رقم بھی بڑ...

یوم آزادی و یوم جمہوریہ کے یہ ہلڑباز نوجوان

                  خدارا انہیں روک لیجئے ✍️ مفتی محمد عامر عثمانی ملی      (امام وخطیب مسجد کوہ نور ) قارئین کرام ! شہر عزیز مالیگاؤں صرف مسجدوں، میناروں، علماء، حفاظ اور تعلیم یافتہ افراد کا شہر نہیں ہے، بلکہ یہاں ایک ایسی مخلوق بھی بستی ہے جسے نہ تو دین سے کچھ لینا ہے نہ دنیا سے اور نہ ہی ان میں اخلاق، سنجیدگی اور شعور نام کی کوئی چیز ہے۔ دین، دنیا، اخلاق اور شعور سے عاری یاجوج ماجوج جیسی اس مخلوق کو آپ یومِ آزادی اور یومِ جمہوریہ کے موقع پر اپنے ٹھکانوں سے نکلتا ہوا اور شہر کی شاہراہوں پر طوفانِ بدتمیزی برپا کرتا ہوا دیکھیں گے، اس بدتمیزی کو طوفانِ بدتمیزی کہنا ہلکا معلوم ہوتا ہے، اس لیے اسے بدتمیزی کا سونامی کہا جائے تو زیادہ صحیح ہوگا۔ یہ ایسی مخلوق ہے جسے آزادی اور جمہوریت کا مطلب، فرق اور اس کا مفہوم بھی معلوم نہیں ہے، انہیں کسی ایک مجاہدِ آزادی اور اس کارنامے کی مکمل معلومات بھی نہیں ہوگی۔ بلکہ ان میں سے بہت سوں کو آزادی کا سَن اور کس سال جمہوریت کا نفاذ ہوا؟ یہ تک معلوم...

دولہن لانے جانے کی خرافات

                 خدارا اسے بند کردیجیئے ✍️ مفتی محمد عامر عثمانی ملی       (امام خطیب مسجد کوہ نور) قارئین کرام ! شہر عزیز مالیگاؤں میں دیگر علاقوں کی بہ نسبت شادیوں میں بہت حد ...