پیر، 13 جولائی، 2020

نکاح کے وقت دولہے کو کلمہ پڑھانا

سوال :

محترم مفتی صاحب ! نکاح پڑھانے سے قبل دولہے میاں کو کلمہ پڑھانا کہاں سے ثابت ہے؟ نیز نکاح پڑھانے کا انتہائی آسان طریقہ جو ہمارے اور آپ کے پیارے آقا جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ساری امت کے لئے مشعل راہ کے طور پر دکھایا ہو، وہ بتائیں۔ اور نکاح کے بعد کی دعا جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مانگی ہو وہ بھی بتا دیں۔
(المستفتی : عمران الحسن، مالیگاؤں)
---------------------------------
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفيق : نکاح کے وقت دولہے کو کلمہ پڑھانا نہ واجب ہے، اور نہ سنت ہے اور نہ مستحب ہے، اور نہ ہی قرآن و حدیث اور فقہ سے اس کا ثبوت ہے، بلکہ یہ ایک طبقہ کا اپنا ایجاد کیا ہوا عمل ہے، اور گمان ہوتا ہے کہ انہوں نے نکاح کے وقت کلمہ پڑھانے کو نکاح کا جزو سمجھ لیا ہے، یہی وجہ ہے کہ نہ پڑھانے پر غم وغصہ کا اظہار کیا جاتا ہے، لہٰذا اس کا ترک اور رَد کرنا ضروری ہے۔

نکاح عاقدین (دولہا، دلہن) یا ان کے وکیل اور دو گواہوں کی موجودگی میں ایک مرتبہ ایجاب وقبول کرلینے کا نام ہے۔ جس کے پہلے خطبۂ مسنونہ کا پڑھ لینا مسنون ومستحب ہے۔ اور ایجاب وقبول کے بعد ہاتھ اٹھاکر زوجین کی فلاح وصلاح کے لیے مختصر دعا کرلینا بہتر ہے۔ اس وقت لمبی چوڑی دعا کرنا خلافِ مصلحت اور شریعت کے مزاج سے ناواقفیت کی علامت ہے۔

عن عائشۃ قالت : قال رسول اللہ ﷺ: من أحدث فی أمرنا ہذا مالیس منہ فہد رد۔ (صحیح البخاری، کتاب الصلح، رقم : ۲۶۱۹)

وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْتَحِبُّ الْجَوَامِعَ مِنَ الدُّعَاءِ وَيَدَعُ مَا سِوَى ذَلِكَ۔ سنن ابی داؤد، حدیث نمبر : 1482)فقط
واللہ تعالٰی اعلم
محمدعامرعثمانی ملی
21 ذی القعدہ 1441

6 تبصرے:

  1. تجدید ایمان ہر کسی کیلئے ضروری ہیں ۔ہر عاقل و بالغ مسلمان کو دن میں کئ مرتبہ کلمہ پڑھنا چاہئے۔آج قوم میں ایسے لوگ موجود ہیں جنہیں کلمہ پڑھنا بھی نہیں آتا۔ان لوگوں کو نکاح کے وقت کلمہ پڑھانے سے اسلام منع نہیں کرتا جو لوگ یہ ضد کرتے ہیکہ کلمہ پڑھانا ہی چاہئے۔وہ بھی غلط ہیں جو لوگ یہ ضد کرتے ہیں کلمہ پڑھانا ہی نہیں چاہئے وہ بھی غلط ہیں ۔کلمہ پڑھانا اسلئے چاہئے کہ اس کا تجدید ایمان ہوجائے۔

    جواب دیںحذف کریں
  2. جَــــــــزَاک الــلّٰــهُ خَـــــيْراً

    جواب دیںحذف کریں
  3. بھت شکریہ اللہ نے آپ کے ذریعے ھمیں کافی علم بخشا ہے
    جزاک اللہ خیرا

    جواب دیںحذف کریں