ہفتہ، 4 جولائی، 2020

نمازِ فجر قضا ہوجائے تو سنت کب تک پڑھی جائے گی؟ ‏


سوال :

مفتی صاحب ! اگر فجر کی نماز قضاء ہوگئی ہو تو طلوع آفتاب کے بعد فجر کی نماز قضاء پڑھنی ہو تو دو فرض نماز سے پہلے کی جو دو رکعت سنت ہے، وہ بھی قضاء پڑھنی چاہیئے؟ یا صرف دو رکعت فرض نماز ہی قضاء پڑھی جائے گی؟
(المستفتی : محمد عاکف، مالیگاؤں) 
--------------------------------
بسم اللہ الرحمن الرحیم 
الجواب وباللہ التوفيق : اگر کسی کی نمازِ فجر قضاء ہوجائے اور زوال کے وقت تک فجر کی نماز قضا کی جارہی ہوتو دو رکعت سنت بھی پڑھ لینا چاہیے۔ زوال کے بعد اگر نماز قضا کی جارہی ہوتو پھر اس کے ساتھ سنت نہیں پڑھی جائے گی، صرف دو رکعت فرض پڑھی جائے گی۔ 


قال ابن عابدین : (قوله ولا يقضيها إلا بطريق التبعية إلخ) أي لا يقضي سنة الفجر إلا إذا فاتت مع الفجر  فيقضيها تبعا لقضائه لو قبل الزوال؛ وما إذا فاتت وحدها فلا تقضى قبل طلوع الشمس بالإجماع؛ لكراهة النفل بعد الصبح. وأما بعد طلوع الشمس فكذلك عندهما. وقال محمد: أحب إلي أن يقضيها إلى الزوال كما في الدرر. قيل هذا قريب من الاتفاق؛ لأن قوله ’’أحب إلي‘‘ دليل على أنه لو لم يفعل لا لوم عليه. وقالا: لا يقضي، وإن قضى فلا بأس به، كذا في الخبازية، ومنهم من حقق الخلاف، وقال الخلاف في أنه لو قضى كان نفلا مبتدأ أو سنة، كذا في العناية يعني نفلا عندهما، سنة عنده كما ذكره في الكافي إسماعيل۔ (رد المحتار علی الدر المختار :۲/۵۷)فقط 
واللہ تعالٰی اعلم 
محمد عامر عثمانی ملی 
12 ذی القعدہ 1441

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں