سوال :
زید مسجد میں فجر کی دو رکعت سنت پڑھ رہا تھا، اِسی دوران امام صاحب نے فجر کی پہلی رکعت میں سجدہ کی آیت کی تلاوت کر کے سجدہ کیا۔ اِس کے بعد زید نے اپنی سُنت کی نماز مکمل کی اور امام صاحب کی پہلی رکعت ہی میں شامل ہو گیا۔ تو کیا اُسے امام صاحب کے سلام پھیرنے کے بعد سجدہ کرنا چاہئے تھا؟
(المستفتی : رئیس احمد، مالیگاؤں)
------------------------------------
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفيق : اگر کوئی شخص سنت وغیرہ پڑھتے ہوئے امام سے آیتِ سجدہ سن لے تو وہ اپنی نماز میں سجدۂ تلاوت ادا نہیں کرے گا، بلکہ اگر وہ اپنی نماز مکمل کرنے کے امام کے ساتھ سجدے میں شامل ہوجائے یا امام کے سجدہ کرنے کے بعد اسی رکعت میں امام کے ساتھ نماز میں شامل ہوگیا تو یہ سجدہ اس کے ذمے سے ساقط ہوجائے گا۔ اور اس پر نماز کے بعد الگ سے سجدۂ تلاوت ادا کرنا ضروری نہیں۔
ایک قول کے مطابق اگر وہ دوسری رکعت میں شامل ہو تب بھی اس پر الگ سے سجدۂ تلاوت ادا کرنا لازم نہیں۔ لیکن محتاط قول یہ ہے کہ دوسری رکعت میں شامل ہونے والا الگ سے سجدۂ تلاوت ادا کرلے۔
صورتِ مسئولہ میں چونکہ زید پہلی رکعت میں ہی شامل ہوگیا ہے، اس لیے اسے نماز مکمل کرنے کے بعد الگ سے سجدۂ تلاوت ادا کرنے کی ضرورت نہیں۔
وَلَوْ سَمِعَهَا مِنْ الْإِمَامِ أَجْنَبِيٌّ لَيْسَ مَعَهُمْ فِي الصَّلَاةِ وَلَمْ يَدْخُلْ مَعَهُمْ فِي الصَّلَاةِ لَزِمَهُ السُّجُودُ، كَذَا فِي الْجَوْهَرَةِ النَّيِّرَةِ، وَهُوَ الصَّحِيحُ، كَذَا فِي الْهِدَايَةِ.
سَمِعَ مِنْ إمَامٍ فَدَخَلَ مَعَهُ قَبْلَ أَنْ يَسْجُدَ سَجَدَ مَعَهُ وَإِنْ دَخَلَ فِي صَلَاةِ الْإِمَامِ بَعْدَمَا سَجَدَهَا الْإِمَامُ لَا يَسْجُدُهَا وَهَذَا إذَا أَدْرَكَهُ فِي آخِرِ تِلْكَ الرَّكْعَةِ أَمَّا لَوْ أَدْرَكَهُ فِي الرَّكْعَةِ الْأُخْرَى يَسْجُدُهَا بَعْدَ الْفَرَاغِ، كَذَا فِي الْكَافِي، وَهَكَذَا فِي النِّهَايَةِ.
(وَمَنْ سَمِعَہَا مِنْ إمَامٍ) وَلَوْ بِاقْتِدَائِہِ بِہِ (فَائْتَمَّ بِہِ قَبْلَ أَنْ یَسْجُدَ الْإِمَامُ لَہَا سَجَدَ مَعَہُ) وَلَوْ ائْتَمَّ (بَعْدَہُ لَا) یَسْجُدُ أَصْلًا کَذَا أَطْلَقَ فِی الْکَنْزِ تَبَعًا لِلْأَصْلِ (وَإِنْ لَمْ یَقْتَدِ بِہِ) أَصْلًا (سَجَدَہَا) وَکَذَا لَوْ اقْتَدَی بِہِ فِی رَکْعَةٍ أُخْرَی عَلَی مَا اخْتَارَہُ الْبَزْدَوِیُّ وَغَیْرُہُ وَہُوَ ظَاہِرُ الْہِدَایَةِ۔ قال ابن عابدین : (قَوْلُہُ لَا یَسْجُدُ أَصْلًا) أَیْ لَا فِی الصَّلَاةِ وَلَا بَعْدَہَا فَافْہَمْ۔ (شامی : ٢/١١٠)فقط
واللہ تعالٰی اعلم
محمد عامر عثمانی ملی
16 شوال المکرم 1445
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں