اتوار، 21 اگست، 2022

اللہ لکھی ہوئی اشیاء کھانے کا حکم

سوال :

محترم مفتی صاحب ! اخبارات اور اب سوشل میڈیا کے ذریعے اطلاع ملتی رہتی ہے کہ فلاں جگہ آلو یا اور کسی کھانے کی چیز پر اللہ لکھا ہوا ملتا ہے۔ ان اشیاء کا کیا کرنا چاہیے؟ کیا انہیں کھا سکتے ہیں؟ رہنمائی فرمائیں۔
(المستفتی : محمد شارق، مالیگاؤں)
----------------------------------------
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفيق : کبھی کبھار یہ بات سننے اور دیکھنے میں آتی ہے کہ کسی سبزی مثلاً آلو وغیرہ پر اللہ یا محمد لکھا ہوا ملتا ہے۔ بلاشبہ یہ ممکن ہے۔ لیکن اب اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ اس چیز کو اکرام کی وجہ سے کھانا ناجائز ہوگا۔ ایسی اشیاء جو کھائی جانے والی ہو مثلاً سبزی پھل وغیرہ تو ان کا اسی طرح یا پھر پکا کر کھانا بلاتردد جائز اور درست ہے بلکہ یہ اشیاء کھانے والے کے لیے بابرکت ثابت ہوسکتی ہیں، لہٰذا انہیں کھالینا چاہیے ضائع نہیں کرنا چاہیے۔

أخْبَرَنا أبُو عَبْدِ الله السُّلَمِيُّ : فِي ذِكْرِ مَنصُورِ بْنِ عَمّارٍ وأنَّهُ أُوتِيَ الحِكْمَةَ، وقِيلَ: إنَّ سَبَبَ ذَلِكَ أنَّهُ وجَدَ رُقْعَةً فِي الطَّرِيقِ مَكْتُوبًا عَلَيْها بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ فَأخَذَها فَلَمْ يَجِدْ لَها مَوْضِعًا فَأكَلَها فَأُرِيَ فِيما يَرى النّائِمُ قائِلًا يَقُولُ لَهُ: قَدْ فَتَحَ اللهُ عَلَيْكَ بابُ الحِكْمَةِ بِاحْتِرامِكَ لِتِلْكَ الرُّقْعَةِ، وكانَ بَعْدَ ذَلِكَ يَتَكَلَّمُ بِالحِكْمَةِ۔ (شعب الایمان، رقم : ٢٤١٦)فقط
واللہ تعالٰی اعلم
محمد عامر عثمانی ملی
22 محرم الحرام 1444 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں