حضور اکرم ﷺ کی ولادت کو کتنے سال ہوئے؟
سوال :
مفتی صاحب! حضور اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کی ولادت کو کتنے سال ہوئے ہیں؟ مدلل جواب عنایت فرمائیں اور عنداللہ ماجور ہوں۔
(المستفتی : حافظ ریحان، مالیگاؤں)
----------------------------------------------
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفيق : بخاری شریف میں ہے کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما فرماتے ہیں : رسول اللہ ﷺ کو چالیس سال کی عمر میں نبوت ملی، آپ ﷺ مکہ میں تیرہ سال اس حال میں کہ آپ ﷺ پر وحی نازل ہوتی تھی ٹھہرے رہے، پھر آپ ﷺ کو ہجرت کا حکم ہوا تو آپ ﷺ نے ہجرت کی (حالت میں) دس سال (مدینہ میں گزارے) اور تریسٹھ سال کی عمر میں آپ ﷺ کا وصال ہوگیا تھا۔
معلوم ہوا کہ 53 سال کی عمر میں آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ ہجرت فرمائی تھی، اور ہجرت کو 1447 سال ہوگئے ہیں، لہٰذا 53 + 1447 = 1500 سال آپ صلی اللہ علیہ و سلم کی ولادت باسعادت کو ہوگئے ہیں۔
عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ بُعِثَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِأَرْبَعِينَ سَنَةً فَمَکُثَ بِمَکَّةَ ثَلَاثَ عَشْرَةَ سَنَةً يُوحَی إِلَيْهِ ثُمَّ أُمِرَ بِالْهِجْرَةِ فَهَاجَرَ عَشْرَ سِنِينَ وَمَاتَ وَهُوَ ابْنُ ثَلَاثٍ وَسِتِّينَ۔ (صحیح البخاری، رقم : ٣٩٠٢)
وخرجا من الغار سحر ليلة الاثنين لأربع خلون من ربيع الأول، وقيل: أول يوم منه، وقيل : كانت هجرته في صفر، وسنه ﷺ ثلاث وخمسون سنة على الصحيح۔ (امتاع الاسماع : ١/٥٩)فقط
واللہ تعالٰی اعلم
محمد عامر عثمانی
06 ربیع الاول 1447
ماشأاﷲ
جواب دیںحذف کریںمگر عیسوی سن کے مطابق حساب کچھ اور ہی آ رہا ہے
جواب دیںحذف کریںتو آپ عیسوی حساب سے کر ہی کیوں رہے ہیں؟ ہم لوگ ہجری دیکھیں گے نا۔
حذف کریںعیسوی سال بڑا ہوتا ہے، لہٰذا حساب تو الگ ہی آئے گا۔
واللہ تعالٰی اعلم
جزاک اللہ خیرا کثیرا مفتی صاحب
جواب دیںحذف کریں