اسکول میں طلباء سے راکھی بنوانا

سوال :
 
مفتی صاحب! بچوں کو اسکول میں راکھی بنانے کے لیے بولا گیا ہے۔ اس کا کیا حکم رہے گا؟ رہبری کریں۔
(المستفتی : محمد عبید، ایولہ)
-------------------------------------------------
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفيق : راکھی ہندوؤں کا ایک خالص مذہبی عمل ہے، جس میں ایک بہن اپنے بھائی کو ایک مخصوص دھاگہ باندھ کر اس کی آرتی اتارتی اور اس کے لیے دعا کرتی ہے اور اس کے جواب میں بھائی اپنی بہن سے دکھ سکھ میں ساتھ رہنے اور اس کی حفاظت کرنے کا وعدہ کرتا ہے اور اسے تحفہ دیتا ہے۔ ایسے خالص ہندوانہ عمل میں لگنے والی راکھی اسکول کے طلباء وطالبات سے بنوانا بالکل ناجائز اور حرام ہے۔ ایسی چیزیں اگر نصاب میں شامل ہوں تب بھی یہ لازمی نہیں ہوتی، لہٰذا اسکولوں کے ذمہ داران اور اساتذہ کو ایسی چیزوں کو نظرانداز کر دینا چاہیے۔ 

معلوم ہونا چاہیے کہ ہم مسلمانوں کے یہاں ایک بہن کو بھائی کے لیے دعا اور ایک بھائی کو بہن کی حفاظت اور اس کا ساتھ دینے کا وعدہ کرنے کے لیے کسی مخصوص تہوار یا دھاگہ باندھنے کی ضرورت نہیں ہوتی، دونوں کے لیے یہ حکم مستقل اور ہر وقت ہے کہ وہ ایک دوسرے کے خیرخواہ ہوں اور آپس میں حسن سلوک کے ساتھ رہیں۔


وقال علیہ السلام : من تشبہ بقوم فہو منہم وفي البذل: قال القاري أي: من شبہ نفسہ بالکفار مثلاً في اللباس وغیرہ أو بالفساق أو الفجار أو بأہل التصوف والصلحاء الأبرار فہو منہم أي في الإثم أو الخیر عند اللہ تعالی۔ (بذل المجہود : ۱۲/ ۵۹ باب في لبس الشہرة)فقط
واللہ تعالٰی اعلم
محمد عامر عثمانی ملی
13 صفر المظفر 1447

تبصرے

  1. حضرت مفتی صاحب دامت برکاتہم 15 اگست پر ناچ گانا ہوتا ہے
    اس عنوان پر آپ کا ایک مضمون تھا

    پلیز سینڈ کریں
    8087361232

    جواب دیںحذف کریں

ایک تبصرہ شائع کریں

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

مفتی محمد اسماعیل صاحب قاسمی کے بیان "نکاح کے وقت حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی عمر سولہ سال تھی" کا جائزہ

کیا ہے ہکوکا مٹاٹا کی حقیقت ؟