فرض نماز کے بعد بلند آواز سے اللہ اکبر کہنا

سوال 

مفتی صاحب ! فرض نماز کے بعد امام کا زور سے اللہ اکبر کہنا کیسا ہے؟ جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی۔
(المستفتی : محمد ابراہیم، مالیگاؤں) 
------------------------------------------------- 
بسم اللہ الرحمن الرحیم 
الجواب وباللہ التوفيق : جمہور فقہاء و محدثین کے نزدیک فرض نماز کے بعد بلند آواز سے تکبیر یعنی "اللہ اکبر" کہنا مسنون نہیں ہے۔

صحیح بخاری میں حضرت ابن عباس سے مروی ہے کہ مجھے رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز ختم ہونے کا علم (آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے) تکبیر (یعنی اللہ اکبر) کہنے سے ہوتا تھا، لہٰذا اس کی وجہ سے ابن حزم وغیرہ نے اسے مستحب سمجھا ہے، جبکہ ابن بطال فرماتے ہیں کہ مذاہب اربعہ اس کے عدمِ استحباب کے قائل ہیں۔ امام نووی ؒفرماتے ہیں کہ امام شافعیؒ سے روایت کیا گیا ہے کہ انہوں نے فرمایا کہ یہ صرف اس لئے تھا کہ لوگوں کو بتایا جائے کہ نمازوں کے بعد ذکر مشروع ہے، جب اس کا علم ہو گیا تو جہر کا کوئی مطلب ہی نہ رہا اور یہ ایسا ہی ہے جیسا کہ ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ وہ نماز جنازہ میں جہر سے سورۃ فاتحہ پڑھتے تھے تاکہ لوگ جان لیں کہ یہ بھی ایک طریقہ ہے اور اس کی کئی مثالیں ملیں گی۔

اسی طرح یہ بھی معلوم ہونا چاہیے کہ تکبیر سے صرف "اللہ اکبر" مراد نہیں ہے، بلکہ نماز کے بعد مطلق ذکر مراد ہے، جس میں تکبیر، تسبیح، تحمید و دیگر تمام اَذکار شامل ہیں، نیز ذکر و اَذکار میں اصل اخفا ہے، لہٰذا اکثر پست آواز میں تکبیر کہنا چاہیے، تاہم کبھی بلند آواز سے بھی کہنے کی اجازت ہے، البتہ ہمیشہ بلند آواز سے "اللہ اکبر" کہنے کا اہتمام نہ کرے۔


عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، قَالَ : كُنْتُ أَعْرِفُ انْقِضَاءَ صَلَاةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالتَّكْبِيرِ۔ (صحیح البخاری، رقم : ٨٤٢)

قَوْله : (قَالَ ابْن عَبَّاس) هُوَ مَوْصُول بِالْإِسْنَادِ الأول كَمَا فِي رِوَايَة مُسلم عَن إِسْحَاق بن مَنْصُور عَن عبد الرَّزَّاق بِهِ، قَوْله: (كنت أعلم) فِيهِ إِطْلَاق الْعلم على الْأَمر الْمُسْتَند إِلَى الظَّن الْغَالِب. قَوْله: (بذلك) أَي: بِرَفْع الصَّوْت إِذا سمعته، أَي: الذّكر، وَالْمعْنَى: كنت أعلم انصرافهم بِسَمَاع الذّكر. ذكر مَا يُسْتَفَاد مِنْهُ: اسْتدلَّ بِهِ بعض السّلف على اسْتِحْبَاب رفع الصَّوْت بِالتَّكْبِيرِ وَالذكر عقيب الْمَكْتُوبَة، وَمِمَّنْ استحبه من الْمُتَأَخِّرين: ابْن حزم، وَقَالَ ابْن بطال: أَصْحَاب الْمذَاهب المتبعة وَغَيرهم متفقون على عدم اسْتِحْبَاب رفع الصَّوْت بِالتَّكْبِيرِ وَالذكر، حاشا ابْن حزم، وَحمل الشَّافِعِي هَذَا الحَدِيث على أَنه جهر ليعلمهم صفة الذّكر، لَا أَنه كَانَ دَائِماً. قَالَ: وَاخْتَارَ للْإِمَام وَالْمَأْمُوم أَن يذكر الله بعد الْفَرَاغ من الصَّلَاة، ويخفيان ذَلِك، إلاّ أَن يقْصد التَّعْلِيم فيعلما ثمَّ يسرا. وَقَالَ الطَّبَرِيّ: فِيهِ الْبَيَان على صِحَة فعل من كَانَ يفعل ذَلِك من الْأُمَرَاء والولاة، يكبر بعد صلَاته وَيكبر من خَلفه، وَقَالَ غَيره: لم أجد أحداً من الْفُقَهَاء قَالَ بِهَذَا إِلَّا ابْن حبيب فِي (الْوَاضِحَة): كَانُوا يستحبون التَّكْبِير فِي العساكر والبعوث إِثْر صَلَاة الصُّبْح وَالْعشَاء، وروى ابْن الْقَاسِم عَن مَالك أَنه مُحدث، وَعَن عُبَيْدَة، وَهُوَ بِدعَة. وَقَالَ ابْن بطال: وَقَول ابْن عَبَّاس: كَانَ على عهد النَّبِي صلى الله عَلَيْهِ وَسلم، فِيهِ دلَالَة أَنه لم يكن يفعل حِين حدث بِهِ، لِأَنَّهُ لَو كَانَ يفعل لم يكن لقَوْله معنى، فَكَانَ التَّكْبِير فِي إِثْر الصَّلَوَات لم يواظب الرَّسُول صلى الله عَلَيْهِ وَسلم عَلَيْهِ طول حَيَاته، وَفهم أَصْحَابه أَن ذَلِك لَيْسَ بِلَازِم فَتَرَكُوهُ خشيَة أَن يظنّ أَنه مِمَّا لَاتتمّ الصَّلَاة إلاّ بِهِ، فَذَلِك كرهه من كرهه من الْفُقَهَاء. وَفِيه: دلَالَة أَن ابْن عَبَّاس كَانَ يُصَلِّي فِي أخريات الصُّفُوف لكَونه صَغِيراً. قلت: قَوْله: (إِذا انصرفوا) ظَاهره أَنه لم يكن يحضر الصَّلَاة بِالْجَمَاعَة فِي بعض الْأَوْقَات لصغره۔ (عمدۃ القاری شرح صحیح البخاری : ٦ / ١٢٦)فقط
واللہ تعالٰی اعلم
محمد عامر عثمانی ملی
17 جمادی الاول 1447

تبصرے

  1. , السّلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ مفتی صاحب نماز میں امام صاحب کے پیچھے کئ لوگ گلا صاف کرنے کے لئے زور زور سے اور بار بار آوازیں نکالتے ہیں کیا ایسا کرنے سے انکی نماز ہوگی یا نہیں ؟

    جواب دیںحذف کریں

ایک تبصرہ شائع کریں

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

کیا ہے ہکوکا مٹاٹا کی حقیقت ؟

مستقیم بھائی آپ سے یہ امید نہ تھی