مہنگائی کا قہر

تنخواہوں میں اضافہ انتہائی ضروری 

✍️ مفتی محمد عامر عثمانی ملی
    (امام وخطیب مسجد کوہ نور)

قارئین کرام! شہر عزیز مالیگاؤں مزدوروں اور محنت کشوں کا شہر ہے۔ یہاں بسنے والوں کی ایک بہت بڑی تعداد پاور لوم یا دوسرے کسی کام میں محنت مزدوری کرکے اپنا گزر بسر کرتی ہے۔ ان کی تنخواہیں بہت مختصر ہوتی ہیں۔ جس سے ان کی ضروریات کس طرح پوری ہوتی ہیں؟ یہی جانتے ہیں۔ 

فی الحال جنگ اور بارش کی کمی کا سہارا لے کر مہنگائی کا قہر برس رہا ہے۔ پیٹرول پر کچھ دن کے وقفہ سے بیس روپے بڑھ چکے ہیں۔ اشیاء ضروریہ چاول، گیہو‌ں، تیل، شکر، دالیں، دودھ اور تقریباً تمام ہی کرانہ سامان پر اچھی خاصی قیمت بڑھ چکی ہے، صرف یہی نہیں بلکہ سبزیوں کے دام میں بھی اچھا خاصہ اضافہ ہو رہا ہے۔ اور گوشت تو کئی مہینوں پہلے سے ہی اپنا تیور دکھا چکا ہے اور دو گنا داموں میں یعنی چار سو کے آس پاس ہمارے شہر میں فروخت ہورہا ہے اور غریبوں کی پہنچ سے دور ہوتا جارہا ہے۔

اب ایسے حالات میں مزدور طبقہ، ائمہ، مکاتب ومدارس کے معلمین، دوکانوں پر کام کرنے والے سیلس مین اور غیر منظور شدہ اسکولوں یا ٹیوشن کلاسوں میں پڑھانے والے ٹیچر حضرات جن کی تنخواہ ہفتہ واری تین چار ہزار کے آس پاس ہوتی ہے۔ ان کے حالات مزید خراب ہو رہے ہیں، اگر یہی حالات بنے رہے تو ایسے لوگ خدانخواستہ مقروض ہو جائیں گے، لہٰذا فوری طور پر ان کی تنخواہوں میں معقول اضافہ کرنا انتہائی ضروری ہے۔ کیوں کہ تاجر پیشہ حضرات مہنگائی کی صورت میں اپنے مالِ تجارت کی قیمت میں معقول اضافہ کرکے اپنی بھرپانی کرلیتے ہیں بلکہ بعض مرتبہ مہنگائی کا بہانہ کرکے معقول سے زیادہ اضافہ کرکے عام دنوں سے زیادہ نفع کما لیتے ہیں، لیکن ملازمت پیشہ افراد جن کی تنخواہیں متعین اور معقول سے بھی بہت کم ہیں جیسا کہ اوپر بتایا گیا ان پر مہنگائی کا بہت زیادہ اثر ہوتا ہے جو فی الحال حد سے زیادہ اثر انداز ہونے والا ہے۔ اللھم احفظنا منہ

نیز ایسے حالات میں وہ صاحب استطاعت حضرات بھی اپنے متعلقین، رشتہ داروں اور پڑوسیوں کے بارے میں معلومات لیں اور بقدر استطاعت ان پر خرچ کریں کہ مشکل وقت میں کسی کی مدد کرنا بڑے اجر وثواب کا کام ہے۔

اللہ تعالیٰ ہم سب کو ایک دوسرے کا درد سمجھ کر، ایک دوسرے کے کام آنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین 

تبصرے

  1. ماشاء اللہ اللہ پاک آپ
    کی عمر برکت عطا فرمائے
    آپ نے ہم مزدور اور مجبور
    لوگوں کا درد سمجھا اور ہمارے
    لیے آواز اٹھائیں

    جزاکم اللہ خیرا

    جواب دیںحذف کریں
  2. انصاری اعجاز احمد
    نیا اسلامپورہ مالیگاؤں

    جواب دیںحذف کریں
  3. السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    امید ہیکہ مفتی صاحب آپ خیریت سے ہوں گے
    ایک سوال عرض خدمت ہے کہ مالیگاوں میں جو نئی سیاسی پارٹی اسلام نام سے چند سالوں پہلے وجود میں آئی ہے، کیا اسلام نام رکھنا جائز ہے،جبکہ بہت سارے علمائے کرام نے اس نام کے رکھنے پر مخالفت بھی کی تھی لیکن پھر بھی بڑی شان سے علی الاعلان اس کا نام اسلام بتایا جاتا ہے شرعی اعتبار سے اس کا کیا حکم ہے؟؟
    المستفتی انصاری عبدالرحمن مالیگاؤں

    جواب دیںحذف کریں
  4. Bahut khub mufti sahab ki apne ham mazduro ke bare me socha

    جواب دیںحذف کریں

ایک تبصرہ شائع کریں

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

ایرانی لیڈر کی موت اور ہمارا طرزِ عمل؟

مستقیم بھائی آپ سے یہ امید نہ تھی