حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے کتنے بال سفید تھے؟

سوال :

امید ہے کہ مزاج گرامی بخیر ہونگے 
اس حدیث کی تحقیق و صحت مطلوب ہے کہ 
"آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے داڈھی اور سر کے بالوں میں بیس بال بھی سفید نہیں تھے۔
(المستفتی : وکیل احمد، مالیگاؤں) 
___________________________
بسم اللہ الرحمن الرحیم 
الجواب وباللہ التوفيق : متعدد روایات میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کے سفید بالوں کی تعداد بیان کی گئی ہے، ان میں حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کی روایت میں مذکور ہے کہ آپ کی داڑھی اور سر مبارک میں بیس بال بھی سفید نہ تھے۔ یہ روایت بخاری شریف سمیت متعدد کتب احادیث میں موجود ہے اور سند کے اعتبار صحیح روایت ہے۔ لہٰذا اس کا بیان کرنا درست ہے۔


كانَ رَسولُ اللَّهِ ﷺ: ليسَ بالطَّوِيلِ البائِنِ، ولا بالقَصِيرِ، ولا بالأبْيَضِ الأمْهَقِ، وليسَ بالآدَمِ، وليسَ بالجَعْدِ القَطَطِ، ولا بالسَّبْطِ، بَعَثَهُ اللَّهُ على رَأْسِ أرْبَعِينَ سَنَةً، فأقامَ بمَكَّةَ عَشْرَ سِنِينَ، وبِالْمَدِينَةِ عَشْرَ سِنِينَ، فَتَوَفّاهُ اللَّهُ وليسَ في رَأْسِهِ ولِحْيَتِهِ عِشْرُونَ شَعْرَةً بَيْضاءَ.
الراوي: أنس بن مالك • البخاري، صحيح البخاري (٣٥٤٨) • [صحيح] • أخرجه البخاري (٣٥٤٨)، ومسلم (٢٣٤٧)فقط 
واللہ تعالٰی اعلم 
محمد عامر عثمانی ملی 
24 محرم الحرام 1447

تبصرے

  1. السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
    مفتی صاحب دعا حزب البحر کی حقیقت ،فضیلت اور پڑھنے کا طریقہ تفصیل سے آپ بلاگ میں شائع فرمائیں تو عین نوازش ہوگی

    جواب دیںحذف کریں

ایک تبصرہ شائع کریں

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

مفتی محمد اسماعیل صاحب قاسمی کے بیان "نکاح کے وقت حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی عمر سولہ سال تھی" کا جائزہ

کیا ہے ہکوکا مٹاٹا کی حقیقت ؟