اشاعتیں

حضرت تمیم رضی اللہ عنہ کی دجال سے ملاقات

سوال : مفتی صاحب! کیا صحابی رسول ﷺ حضرت تمیم داری رضی اللہ عنہ کا بھی واقعہ ہے کہ جِنّ اٹھا کر لے گیا تھا یا بحر سفر میں راستہ بھٹک گئے تھے؟ جو "حدیثِ جساسہ" کے نام سے مشہور ہے۔ اس حدیث کی تحقیق مطلوب ہے۔ (المستفتی : حافظ سفیان ملی، مالیگاؤں) ------------------------------------------------ بسم اللہ الرحمن الرحیم الجواب وباللہ التوفيق : سوال نامہ میں جس واقعہ کی تحقیق طلب کی گئی ہے وہ کمی بیشی کے ساتھ متعدد کتب احادیث میں مذکور ہے، مسلم شریف میں مفصل موجود ہے اور معتبر ہے جو مکمل درج ذیل ہے۔ سیدنا عامر بن شراحیل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا : فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہا سے، جو بہن تھیں ضحاک بن قیس رضی اللہ عنہ کی اور ان عورتوں میں سے تھیں جنہوں نے پہلے ہجرت کی تھی کہ بیان کرو مجھ سے ایک حدیث جو تم نے سنی ہو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اور مت واسطہ کرنا اس میں اور کسی کا، وہ بولیں : اچھا اگر تم یہ چاہتے ہو تو میں بیان کروں گی۔ انہوں نے کہا : ہاں بیان کرو۔ حضرت فاطمہ بنت قیس بیان کرتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے منادی کو سنا وہ اعلان کررہا تھا ال...

قضیہ اِملی کے درخت کے کاٹنے کا

✍️ مفتی محمد عامر عثمانی ملی      (امام وخطیب مسجد کوہ نور)  قارئین کرام ! ہمارے محلہ نیاپورہ میں انگنو سیٹھ کے ملے کی مسجد کے قریب املی کا درخت پورے شہر میں مشہور ہے۔ اور اس کے مشہور ہونے کی وجہ اس کا کافی پرانا اور گھنا ہونا ہے۔ اس پر بڑی تعداد میں چڑیوں کا بسیرا ہوتا تھا، اس کی چھاؤں اور پرندوں کی چہچہاہٹ سب کو اچھی لگتی تھی، کہا جاتا ہے کہ یہ سوا سو سال پرانا درخت ہے۔ لیکن اس ہفتے 07 نومبر سنیچر کے دن اس درخت کو مکمل طور پر کاٹ دیا گیا۔ جیسے ہی اس درخت کے کاٹے جانے کی تصویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، اس پر تبصروں کی ایک باڑھ آگئی، جیسے شہر میں ہر کوئی Animal Lover ہو۔ معلوم ہونا چاہیے کہ Animal lover انسانوں سے زیادہ جانوروں کو اہمیت دیتے ہیں جو انتہائی بے وقوفی کی بات ہے اور خود Humanity اور انسانیت کے خلاف ہے، اس لیے کہ جانور انسانوں کے لیے پیدا کیے گئے ہیں نہ کہ انسان کو جانوروں کے لیے بنایا گیا ہے۔  پرندوں کے آشیانوں کا نام نہاد غم کرنے والوں میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جو اپنے بہن بھائیوں کا حصہ کھاکر بیٹھے ہوئے ہیں، وہ لوگ بھی ہیں جو اپنے پڑوسیو...

کیا اپنے بچوں کو بوسہ نہ لینے والا جہنمی ہے؟

سوال : مفتی صاحب! کیا درج ذیل روایت درست ہے؟ ہنمائی فرمائیں۔ ایک شخص نے حضور صلی اسلام کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کیا کہ میں نے اپنی اولاد کا کبھی بوسہ نہیں لیا جب وہ چلا گیا تو رسول ملی اسلام نے فرمایا میرے نزدیک یہ شخص جہنمی ہے، جہنمی ہے۔ رسول خدا فرماتے ہیں جو شخص اپنے بچے کا بوسہ لیتا ہے اللہ تعالی ایک نیکی اس کے نامہ اعمال میں لکھتا ہے اور جو شخص اپنے بچے کو خوش کرتا ہے اور اسے قرآن مجید پڑھاتا ہے قیامت کے دن یہ شخص اور اس کے بچے کے ماں باپ دونوں بلائے جائیں گے اور دو قیمتی لباس ان کو پہنائے جائیں گے کہ ان کے نور سے اہل جنت کے چہرے بھی نورانی ہو جائیں گے۔ (المستفتی : لئیق احمد، مالیگاؤں)  ------------------------------------------------ بسم اللہ الرحمن الرحیم  الجواب وباللہ التوفيق : بچوں کو پیار کرنا، انہیں گلے لگانا اور ان کا بوسہ لینا نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کی سنت اور رحم دلی کی علامت ہے جیسا کہ درج ذیل احادیث سے معلوم ہوتا ہے۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ کچھ اعرابی لوگ رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ انہوں نے پوچھا کہ کیا تم اپنے بچوں کو بوسہ دیتے...

بلوور مشین کے ذریعے لوگوں پر دھول اڑانا

سوال : محترم مفتی صاحب! انتہائی ادب کے ساتھ ایک سوال عرض ہے کہ آجکل ایک مشین blower کا استعمال اتنا زیادہ ہو گیا ہے کہ ہر دکاندار اسے استعمال کرتا ہے اور بے دریغ، بنا سوچے سمجھے استعمال کرتا ہے، وہ یہ نہیں دیکھتا کہ اس سے اڑنے والی دھول کی زد میں لوگ آ رہے ہیں، راستے کے کنارے چلنی والی خواتین، اسکولی بچیاں، چھوٹے بچے جو کنارے کنارے چلتے ہیں بزرگ افراد، یا پھر ایک عام راہ گیر.... کوئی بھی شخص / فرد اس بلوور سے اڑنے والی دھول سے بچ کر نکل نہیں سکتا، اور دکاندار، اس بات سے واقف ہوتا ہے کہ میں کیا کررہا ہوں۔ اب تو اکثر منہ پر ماسک (کپڑا) لگا کر اپنی دکان اور آس پاس کی دھول بنداس دوسروں پر اڑاتے ہیں۔ کئی جگہوں پر اسی بنیاد پر بڑے بڑے جھگڑے بھی ہو چکے ہیں۔ کیا اس طرح کا عمل کرنا انسانوں کے لیے ایذا رسانی سبب نہیں ہے؟ رہنمائی فرمائیں۔ (المستفتی : عمران الحسن، مالیگاؤں) ------------------------------------------------ بسم اللہ الرحمن الرحیم الجواب وباللہ التوفيق : صورتِ مسئولہ میں اگر اس مشین کے استعمال سے دوکان اور دوکان کے صحن کی دھول اور گرد وغبار راہ گیروں پر جاتی ہے تو بلاشبہ یہ دوسروں کو...

نماز جنازہ کی دعا یاد نہ ہوتو ؟

سوال : محترم مفتی صاحب! زید کو نماز جنازہ کا طریقہ اور دعائیں یاد نہیں، وہ صرف دوسرے نمازیوں کی نقل کر کے تکبیریں اور اعمال ادا کر رہا ہے۔ ​کیا اس طرح دعا اور ایصالِ ثواب کا مقصد پورا ہو جائے گا؟ اگر زید کو نماز جنازہ کی دعائیں یاد نہ ہوں تو اسے کیا پڑھنا چاہیے؟ براہ کرم قرآن و سنت کی روشنی میں تفصیلی رہنمائی فرمائیں۔ (المستفتی : سیف الرحمن، مالیگاؤں) ------------------------------------------------ بسم اللہ الرحمن الرحیم الجواب وباللہ التوفيق : نماز جنازہ میں چار تکبیرات کا کہنا فرض ہے۔ لہٰذا اگر زید چار تکبیر کہہ لیتا ہے تو اس کی نماز جنازہ ادا ہوجاتی ہے۔ پہلی تکبیر کے بعد ثناء، دوسری تکبیر کے درود ابراہیم اور تیسری تکبیر کے بعد بالغ مرد وعورت کے لیے الگ اور نابالغ لڑکے لڑکیوں کے لیے الگ الگ دعا کا پڑھنا مسنون ہے۔ لہٰذا اگر کسی سے یہ دعائیں پڑھنا چھوٹ جائے تب بھی اس کی نماز جنازہ ادا ہو جاتی ہے۔  صورتِ مسئولہ میں زید کو نماز جنازہ کی دعائیں یاد کرلینا چاہیے، اور جب تک یاد نہیں ہوتی تب تک یہ دعا : اَللّٰہُمَّ اغْفِرْ لِلْمُوٴمِنِیْنَ وَالْمُوٴمِنَاتِ" یا پھر مرد میت کے" اَلل...

پر فتن دور سے متعلق ایک روایت کی تحقیق

سوال :  محترم مفتی صاحب! درج ذیل حدیث کی تحقیق ارسال فرمائیں۔ عنقریب لوگوں پر ایک ایسا پرفتن دور آئے گا کہ جس میں لوگ شکل و صورت میں تو سادہ انسان ہی ہوں گے، مگر انکے دل بھیڑیوں کے دلوں کی طرح ہونگے، انکی جوان نسل بدکار ہوگی، انکے بچے بد خو و بدتمیز ہوں گے، اور انکے بوڑھے امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کو چھوڑ دیں گے، فاسق و بے دین شخص ان میں معزز و قابل قدر ہوگا، اور مومن و شریعت کا پابند شخص ان میں حقیر و کمتر ہوگا۔ (المستفتی : خالد مسیح اللہ، مالیگاؤں)  ------------------------------------------------ بسم اللہ الرحمن الرحیم  الجواب وباللہ التوفيق : سوال نامہ میں مذکور روایت کمی بیشی کے ساتھ طبرانی کی معجم کبیر، معجم صغیر اور ہیثمی کے مجمع الزوائد وغیرہ میں ملتی ہے۔ لیکن ابن جوزی اور ذہبی رحمھما اللہ نے اس کو موضوعات یعنی غیر معتبر روایات میں شمار کیا ہے۔ لہٰذا اس کا بیان کرنا درست نہیں ہے۔ [عن عبدالله بن عباس:] سيجيءُ في آخرِ الزَّمانِ أقوامٌ أكثرُ وجوهِهم وجوهُ الآدميِّين، وقلوبُهم قلوبُ الذِّئابِ الضَّواري، ليس في قلوبِهم شيءٌ من الرَّحمةِ، سفّاكين للدِّماءِ، لا يرعو...

جانے دو، بعد میں دے دینا

سوال :  محترم مفتی صاحب! اکثر ہم کوئی چیز خریدتے ہیں مثلاً پھل فروٹ وغیرہ، تو کبھی کبھار ان ٹھیلہ والوں کے پاس چھٹا (اکثر پانچ روپے) نہیں ہوتا، یہ کہہ دیتے ہیں کہ جانے دو بعد میں دے دینا۔ وہ یہ کہہ کر فرصت پا لیتے ہیں اور ہم بھی لے کر چلے آتے ہیں کہ پانچ روپے کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ اور اسے بھی یہی سمجھ رہا ہوتا ہے کہ یہ پانچ ملنے والا نہیں ہے۔ مگر کیا اس پھل فروٹ والے کے یہ کہنے سے وہ پیسہ ہم پر واجب الادا ہو جاتا ہے؟ کیا ہم اسے نا دے کر گناہ گار ہو سکتے ہیں؟ (المستفتی : عمران الحسن، مالیگاؤں) ------------------------------------------------ بسم اللہ الرحمن الرحیم الجواب وباللہ التوفيق : صورتِ مسئولہ میں جب بیچنے والا یہ بات صراحتاً کہہ دیتا ہے کہ "بعد میں دے دینا" تو پھر اس کو یہ رقم دینا ضروری ہے خواہ یہ پانچ روپے کیوں نہ ہو، کیوں کہ ہمیں معلوم نہیں کہ اس کے دل میں کیا ہے؟ وہ واقعی معاف کردیتا ہے یا لینا چاہتا ہے؟ اگر وہ واقعی معاف کردیتا ہے تو معاف ہوجائے گا۔ لیکن اگر معاف نہیں کرتا تو معاف نہیں ہوگا۔ لہٰذا اُسی وقت بات صاف کرلی جائے کہ میں اتنے میں ہی لوں گا، کوئی رقم ادھ...

مہنگائی کا قہر

تنخواہوں میں اضافہ انتہائی ضروری   ✍️ مفتی محمد عامر عثمانی ملی     (امام وخطیب مسجد کوہ نور) قارئین کرام! شہر عزیز مالیگاؤں مزدوروں اور محنت کشوں کا شہر ہے۔ یہاں بسنے والوں کی ایک بہت بڑی تعداد پاور لوم یا دوسرے کسی کام میں محنت مزدوری کرکے اپنا گزر بسر کرتی ہے۔ ان کی تنخواہیں بہت مختصر ہوتی ہیں۔ جس سے ان کی ضروریات کس طرح پوری ہوتی ہیں؟ یہی جانتے ہیں۔  فی الحال جنگ اور بارش کی کمی کا سہارا لے کر مہنگائی کا قہر برس رہا ہے۔ پیٹرول پر کچھ دن کے وقفہ سے بیس روپے بڑھ چکے ہیں۔ اشیاء ضروریہ چاول، گیہو‌ں، تیل، شکر، دالیں، دودھ اور تقریباً تمام ہی کرانہ سامان پر اچھی خاصی قیمت بڑھ چکی ہے، صرف یہی نہیں بلکہ سبزیوں کے دام میں بھی اچھا خاصہ اضافہ ہو رہا ہے۔ اور گوشت تو کئی مہینوں پہلے سے ہی اپنا تیور دکھا چکا ہے اور دو گنا داموں میں یعنی چار سو کے آس پاس ہمارے شہر میں فروخت ہورہا ہے اور غریبوں کی پہنچ سے دور ہوتا جارہا ہے۔ اب ایسے حالات میں مزدور طبقہ، ائمہ، مکاتب ومدارس کے معلمین، دوکانوں پر کام کرنے والے سیلس مین اور غیر منظور شدہ اسکولوں یا ٹیوشن کلاسوں میں پڑھانے والے ٹیچر...

بھاتی دینے کے گلی محلے والوں سے رقم جمع کرنا

سوال : محترم مفتی صاحب! ہمارے شہر میں کسی میت کی تعزیت کے بعد اعلان ہوتا ہے کہ میت کی پہلی بھاتی گلی محلے والوں کی طرف سے رہے گی، اسکے بعد دوسرے تیسرے وقت کی بھاتی کے لیے جو لوگ نام لکھانا چاہتے ہیں وہ ایک طرف آ جائیں بقیہ کو جانے کی اجازت ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا یہ ضروری ہے کہ پہلی بھاتی گلی محلے والے دیں؟ کیا ایسا کوئی شرعی حکم ہے؟ ابھی حال ہی میں ایک جگہ بیٹھے تھے، کچھ تعلق کے محنتی مزدور بھی تھے، انہوں نے بتایا کہ گلی میں میت ہوئی، تدفین وغیرہ کے بعد محلے کا ایک اگاؤں شخص آیا اور کہا کہ لا 500 دے، بھاتی میں جمع کروانا ہے. جبکہ مرحوم کا خاندان انتہائی وسیع، اگر خاندان والے چاہیں تو کسی کی بھی بھاتی نا لیں۔ (اور اب الحمدللہ ایسا ہو رہا ہے شہر میں)  کیا یہ مناسب ہے کہ کسی غریب/متوسط شخص سے زور زبردستی سے بھاتی کے پیسے وصولے جائیں، جس کے خود حالات خراب ہوں؟ اگر گلی محلے کی پہلی بھاتی میں گلی محلے والے خوشی سے شامل ہوں تو ٹھیک ہے ورنہ زبردستی کسی پر مسلط ہونا کیسا ہے؟ (المستفتی : عمران الحسن، مالیگاؤں) ------------------------------------------------ بسم اللہ الرحمن الرحیم الجواب وبال...

روایت "اللہ بندوں سے ستر ماؤں سے زیادہ محبت کرتا ہے" کی تحقیق

سوال : محترم مفتی صاحب! یہ ایک حدیث بیان کی جاتی ہے کہ اللہ ہم سے 70 ماؤں سے زیادہ محبت کرتا ہے۔ اس کا حوالہ عنایت فرمائیں۔ (المستفتی : عبدالرحمن، مالیگاؤں)  ------------------------------------------------ بسم اللہ الرحمن الرحیم  الجواب وباللہ التوفيق : سوال نامہ میں پوچھی گئی روایت "اللہ تعالیٰ ہم سے 70 ماؤں سے زیادہ محبت کرتا ہے" کسی بھی حدیث کی کتاب میں مذکور نہیں ہے۔ دارالعلوم دیوبند کا فتوی ہے : احادیث مبارکہ میں ستر ماؤں کا ذکر ہمیں نہیں ملا۔ البتہ احادیث سے ثابت ہوتا ہے کہ اللہ تعالی ایک ماں کی رحمدلی سے زیادہ اپنے بندوں پر مہربان ہے۔ (رقم الفتوی : 603880) معلوم ہوا کہ ایسی کوئی حدیث نہیں ہے، لہٰذا اس بات کو نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کی طرف منسوب کرنا اور اس کا بیان کرنا جائز نہیں ہے۔ البتہ اس سلسلے میں جو حدیث شریف ملتی ہے وہ درج ذیل ہے۔ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ "رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کے پاس کچھ قیدی آئے، قیدیوں میں ایک خاتون موجود تھی، جس کا پستان دودھ سے بھرا ہوا تھا، اور وہ دوڑ رہی تھی، اتنے میں ایک بچہ اس کو قیدیوں میں ملا، اس ...

مجنون بالغ کی نماز جنازہ میں کون سی دعا پڑھی جائے گی؟

سوال : مفتی صاحب! عرض یہ ہے کہ ہمارے عزیز کو پانچ منٹ کا مدرسہ میں یہ پڑھنے میں آیا تھا کہ اگر کوئی بچہ پیدائشی پاگل ہو اور وہ سن بلوغت کی عمر میں انتقال کر جاۓ تو اسکی نماز جنازہ میں نابالغ بچوں کی جو دعا ہے وہ پڑھی جاۓ گی۔ اس پر رہنمائی فرما کر عنداللہ ماجور ہوں۔ (المستفتی : آصف اقبال، مالیگاؤں) ------------------------------------------------ بسم اللہ الرحمن الرحیم الجواب وباللہ التوفيق : پیدائشی مجنون یا بلوغت سے پہلے پہلے اگر کوئی مجنون اور پاگل ہوجائے اور اس کا انتقال بالغ ہونے کے بعد ہوتو اس کی نماز جنازہ میں نابالغ کی دعا پڑھی جائے گی، اس لیے کہ ایسا شخص شریعت کا مکلف نہیں ہے اور وہ نابالغ ہی شمار ہوگا۔ ہاں اگر بلوغت کے بعد پاگل ہوا ہے تو مدتِ بلوغت کے ایامِ صحت کی رعایت کرتے ہوئے یہ شخص بالغ شمار ہوگا، اور اس کی نمازِ جنازہ میں بالغ والی دعا پڑھی جائے گی۔   معلوم ہوا کہ آپ کے عزیز نے جو بات پڑھی ہے وہ درست ہے۔ والمجنون کالطفل ذکرہ في المحیط وینبغي أن یقید بالجنون الأصلي لأنہ لم یکلف فلا ذنب لہ کالصبي بخلاف العارضي فإنہ قد کلف وعروض الجنون لا یمحو ما قبلہ بل ہو کسائر الا...

قبر میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ و سلم سے سوال؟

سوال : ایک دس سالہ طالبہ کا سوال ہے کہ قبر میں منکر نکیر جو سوالات ہم سے کریں گے کیا وہ سوالات حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے بھی کیے گئے؟ جواب عنایت فرمائیں۔ (المستفتی : ضیاء الرحمن، مالیگاؤں) ------------------------------------------------ بسم اللہ الرحمن الرحیم الجواب وباللہ التوفيق : انبیاء اور رسول، اللہ تعالیٰ کے منتخب بندے ہوتے ہیں جو معصوم عن الخطاء یعنی گناہوں سے پاک ہوتے ہیں۔ چنانچہ عقیدہ کی انتہائی اہم کتاب فقہ اکبر  میں لکھا ہے کہ حساب وکتاب اور قبر میں سوال وجواب کے حکم سے تمام انبیاء علیہم السلام مستثنیٰ ہیں، ان سے قبر میں سوال وجواب نہیں ہوتا ہے۔ دارالعلوم دیوبند کا فتویٰ ہے : حضراتِ انبیاء کرام ورسل سے قبر میں سوال نہیں ہوتا، منکر نکیر ان سے سوال نہیں کرتے۔ (رقم الفتوی : 603917) معلوم ہوا کہ تمام انبیاء ورسل سے قبر میں سوال وجواب اور حشر میں حساب وکتاب نہیں ہوگا، اور ہمارے آقا جناب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم تو انبیاء اور رسولوں کے سردار ہیں، لہٰذا آپ صلی اللہ علیہ و سلم سے بدرجہ اولی سوال نہیں ہوگا۔ واستثنی من عموم سوال القبر الأنبیاء علیہم السلام والأطفال و...

حضور کے نور کو دیکھ کر حضرت عائشہ کا بے ہوش ہونا

سوال : مفتی صاحب! درج ذیل واقعہ کی تحقیق فرمائیں۔ ​حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا، یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اللہ تعالیٰ نے حضرت یوسف علیہ السلام کو اتنا حسین بنایا! اور آپ کو،  ​یہ سن کر حضور صلی اللہ علیہ وسلم مسکرا پڑے۔ اچانک ایسا نور چمکا کہ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا بے ہوش ہو گئی۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی آنکھوں پر ہاتھ پھیرا اور ان کو ہوش آگیا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا "عائشہ یہ تو صرف ایک جھلک تھی اللہ تعالیٰ نے مجھے 70 ہزار پردوں میں چھپا رکھا ہے۔ (المستفتی : لئیق احمد، مالیگاؤں)  ------------------------------------------------ بسم اللہ الرحمن الرحیم  الجواب وباللہ التوفيق : آپ کا ارسال کردہ واقعہ کسی بھی صحیح، ضعیف بلکہ موضوع روایت میں بھی نہیں ہے۔ یہ موجودہ زمانہ میں گھڑا ہوا واقعہ معلوم ہوتا ہے۔ نیز حضور اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کو اللہ تعالیٰ نے ستر ہزار پردوں میں چھپا کر رکھا ہے، یہ بات بھی درست نہیں ہے۔ لہٰذا اس واقعہ کا بیان کرنا جائز نہیں ہے۔ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلّ...

ایک پیر کھڑا کرکے دوسرا پیر اس پر رکھ کر لیٹنا

سوال : محترم مفتی صاحب! کیا درج ذیل حدیث شریف درست ہے؟ رہنمائی فرمائیں۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : تم میں سے کوئی آدمی چت لیٹ کر ایک ٹانگ کو کھڑی کرکے دوسری ٹانگ کو اس پر نہ رکھے۔ (المستفتی : محمد ذاکر، مالیگاؤں)  ------------------------------------------------ بسم اللہ الرحمن الرحیم  الجواب وباللہ التوفيق : سوال نامہ میں مذکور روایت درست ہے اور مسلم شریف سمیت حدیث کی متعدد کتابوں میں موجود ہے۔ معلوم ہونا چاہیے کہ یہ ممانعت اس صورت میں ہے جب ازار یعنی لنگی تنگ ہو اور ایسا کرنے سے ستر کھلنے کا اندیشہ ہو، اور اگر ازار کشادہ ہو یا پاجامہ پہنے ہوں جس سے ستر کھلنے کا اندیشہ نہ ہوتو پھر مذکورہ طریقہ پر لیٹا درست ہے، کیونکہ مسلم شریف کی دوسری روایت میں آیا ہے کہ عباد بن تمیم اپنے چچا (عبداللہ بن زید بن عاصم رضی اللہ عنہ) سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو مسجد میں ایک پیر کو دوسرے پیر پر رکھے ہوئے چت لیٹے دیکھا۔  حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا لَيْثٌ ح و حَدَّثَنَا ابْنُ رُمْحٍ أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ أَنَّ رَسُولَ الل...

طلاق کے ساتھ ان شاءاللہ کہا تو؟

سوال : مفتی صاحب! زید نے ایک مسئلہ سنا کہ اگر کوئی شخص اس طرح اپنی بیوی کو کہے کہ "ان شا اللہ میں تم کو طلاق طلاق طلاق دیتا ہوں، تو طلاق واقع نہیں ہوگی کیونکہ اللہ پاک نہیں چاہتے کہ کسی بندہ کی طلاق ہو۔ کیا یہ بات صحیح ہے؟ نوٹ : زید اپنی بیوی کو جو مسئلہ سنا وہ صرف سمجھانے کیلئے بھی اس طرح کہا ہو تو اس پر کیا حکم ہوگا؟ برائے کرم آپ اس کا جواب عنایت فرمائیں۔ (المستفتی : عبداللہ انجینئر، مالیگاؤں)  ------------------------------------------------ بسم اللہ الرحمن الرحیم  الجواب وباللہ التوفيق : طلاق کے لفظ کے ساتھ فوراً یعنی بغیر کسی توقف کے ان شاء اللہ کہا تو طلاق واقع نہیں ہوگی۔ اسی طرح طلاق سے پہلے ان شاء اللہ کہا تب بھی کوئی طلاق نہیں ہوگی۔ دارالعلوم دیوبند کا فتویٰ ہے : اگر کسی نے اپنی بیوی کو طلاق دی اور اس کے بعد فوراً ان شاء اللہ بھی کہا تو اس سے طلاق واقع نہ ہوگی کیونکہ ان شاء اللہ کہنے کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ اگر اللہ چاہے تو تجھے طلاق ہے، اللہ کی مشیت کسی کو معلوم نہیں، اس لیے ایسی شرط لگانے سے طلاق واقع نہ ہوگی۔ اور اگر طلاق کا جملہ بولا اور کچھ دیر تک توقف کیا پھر کچھ ...

مردوں کا عورتوں کی نقالی کرنا اور ویڈیو بنانا

سوال : مفتی صاحب! مردوں کا عورتوں کی ایکٹنگ کرنا یعنی ان کے جیسے کپڑے پہننا اور ان کے انداز اور لب ولہجہ میں بات کرنا اور اس کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر ڈالنا کیسا ہے؟ شریعت کی روشنی رہنمائی فرمائیں اور عنداللہ ماجور ہوں۔ (المستفتی : محمد عبداللہ، مالیگاؤں)  ----------------------------------------------- بسم اللہ الرحمن الرحیم  الجواب وباللہ التوفيق : عورت کو مرد کی اور مرد کو عورت کی مشابہت اختیار کرنا حرام ہے، حدیث شریف میں آتا ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عورتوں سے مشابہت اختیار کرنے والے مردوں پر لعنت فرمائی اور مردوں سے مشابہت کرنے والی عورتوں پر لعنت فرمائی ہے۔ مرد کا عورتوں سے مشابہت کا مطلب یہ ہے کہ مرد کا عورتوں کی طرح لباس پہننا، ان کے جیسے لمبے بال رکھنا، مٹکنا اور کولھے ہلانا، ہاتھ پاؤں میں مہندی لگانا، عورتوں کی طرح بولنا، ان کی حرکات و سکنات اختیار کرنا یہ سب حرام ہے اور اس پر لعنت کی گئی۔  معلوم ہوا کہ سوال نامہ میں جو باتیں پوچھی گئی ہیں وہ سب ناجائز اور حرام ہیں، ان کے کرنے والے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم کی لعنت ہے۔ ملحوظ رہنا چاہیے کہ ل...

کیا حضور نے کبھی میدہ کی روٹی تناول فرمائی ہے؟

سوال : محترم مفتی صاحب! ایک ویڈیو میں دیکھا، ایک حضرت نے پیزا، برگر، بریڈ، میگی، نوڈلس وغیرہ کے نقصانات بتاتے ہوئے کہا کہ حضور نبی اکرم صل اللہ علیہ و سلم نے اپنی پوری زندگی میں کبھی میدہ یا میدے کی بنی ہوئی کوئی چیز نہیں کھائی۔ ذہن میں سوال آتا ہے کہ کیا اسوقت میدہ نہیں رہا ہوگا؟ یا آپکو پسند نہیں تھا؟ یا کوئی حکمت پوشیدہ تھی اس میں؟ احادیث میں کہیں ذکر ملتا ہے اس بات کا؟ (المستفتی : عمران الحسن، مالیگاؤں) ------------------------------------------------ بسم اللہ الرحمن الرحیم الجواب وباللہ التوفيق : یہ بات درست ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے میدہ یا میدہ کی روٹی تناول نہیں فرمائی جیسا کہ درج ذیل حدیث شریف میں میں آتا ہے۔ ابوحازم کہتے ہیں کہ میں نے سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے پوچھا : کیا آپ نے میدہ دیکھا ہے؟ انہوں نے جواب دیا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات تک میدہ نہیں دیکھا تھا، تو میں نے پوچھا: کیا لوگوں کے پاس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں چھلنیاں نہ تھیں؟ انہوں نے جواب دیا : میں نے کوئی چھلنی نہیں دیکھی یہاں تک کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہو...

دو مرتبہ ثناء والی چار رکعت ؟

سوال : مفتی صاحب! سوشل میڈیا پر یہ مسئلہ کافی وائرل ہے کہ چار رکعت والی سنت غیر مؤکدہ میں دو مرتبہ ثناء پڑھنا چاہیے، کیا یہ بات درست ہے؟ جواب عنایت فرمائیں اور عنداللہ ماجور ہوں۔ (المستفتی : شکیل احمد، مالیگاؤں)  ------------------------------------------------ بسم اللہ الرحمن الرحیم  الجواب وباللہ التوفيق : ایک سلام سے چار رکعت نفل یا عصر اور عشاء سے پہلے کی چار رکعت سنت غیر مؤکدہ کو ادا کرنے کا دو طریقہ ہے، ایک طریقہ تو وہی ہے جو مشہور ہے یعنی قعدۂ اولی میں التحیات کے فوراً بعد کھڑا ہوجائے اور تسمیہ پڑھ کر سورہ فاتحہ اور کوئی سورۃ پڑھے۔ دوسرا طریقہ یہ ہے کہ پہلے قعدہ میں التحیات کے بعد کھڑا نہ ہو بلکہ درود ابراہیم اور دعائے ماثورہ بھی پڑھ لے اور تیسری رکعت کے لیے کھڑا ہوتو پہلے ثناء اور تعوذ وتسمیہ پڑھے اس کے بعد سورہ فاتحہ اور کوئی سورۃ پڑھے۔ اس لیے کہ چار رکعت والی سنتِ غیر مؤکدہ میں ہر دو رکعت مستقل نماز ہے اور تیسری رکعت کے لیے کھڑا ہونا نئی تکبیرِ تحریمہ کے مرتبہ میں ہے۔ ملحوظ رہنا چاہیے کہ دونوں طریقہ درست ہے، کسی طریقہ کو غلط اور کسی کو صحیح کہنا درست نہیں ہے۔ (قَوْلُ...

خطبہ کے اخیر میں وَاللّٰہُ یَعْلَمُ مَا تَصْنَعُوْنَ پڑھنا

سوال :  امید ہے کہ مفتی صاحب خیریت سے ہوں۔ ایک مسئلہ ہے کہ جمعہ کے خطبہ ثانیہ میں امام صاحب خطبہ کے اختتام پر واللہ یعلم ما تصنعون کہتے ہیں اس پر کچھ لوگ اعتراض کرتے ہیں، تو کیا امام کا کہنا درست ہے؟ برائے مہربانی مدلل جواب دیجیے۔ (المستفتی : مولوی زید، پونے)  ------------------------------------------------ بسم اللہ الرحمن الرحیم  الجواب وباللہ التوفيق : خطبہ ثانیہ کو لفظ "اکبر" پر ختم کرنا شرعاً ضروری نہیں ہے، چنانچہ اگر کوئی امام اس سے آگے کوئی اور مفید جملہ یا کسی آیت کا ٹکڑا مثلاً "وَاِللّٰهُ يَعْلَمُ مَا تَصْنَعُوْنَ" (ترجمہ : اور اللہ جانتا ہے جو تم کرتے ہو) خطبہ میں بڑھا دے تو یہ خلافِ سنت نہیں ہے۔ کیوں کہ خود آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے لفظ "اکبر" پر خطبہ کو مکمل کرنے کا التزام نہیں فرمایا ہے۔ دارالعلوم ندوۃ العلماء کا فتوی ہے : دونوں طرح سے پڑھنا درست ہے، مقصود ﷲ تعالیٰ کی عظمت بیان کرنا ہے، وہ درج کردہ تمام الفاظ سے حاصل ہوتے ہیں، وﷲ یعلم ماتصنعون کہنا بھی درست ہے۔ (وَكَفَتْ تَحْمِيدَةٌ أَوْ تَهْلِيلَةٌ أَوْ تَسْبِيحَةٌ) لِلْخُطْبَةِ الْمَفْرُوضَة...

افضل ایمان کس کا؟

سوال : مفتی صاحب! رج ذیل حدیث پاک کی تحقیق مطلوب ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کرام سے پوچھا کہ بتاؤ سب سے افضل ایمان کس کو ملا ہے؟ تو صحابہ نے جواب دیا کہ ملائکہ کو تو آپ ؐ نے جواب دیا کہ نہیں کیونکہ انکے سامنے تو اللہ کا غیبی نظام ہے۔ پھر صحابہ نے کہا کہ انبیاء کا تو آپؐ نے جواب دیا کہ نہیں کیونکہ انکے پاس تو وحی آتی ہے۔ پھر صحابہ نے کہا اب تو ہم رہ گئے، تو آپؐ نے کہا کہ تمہارے ساتھ تو اللہ کا نبی ہے تم معجزات کو اپنی آنکھوں سے دیکھتے ہو غزوات میں فرشتوں کو اترتے دیکھتے ہو۔ پھر صحابہ نے پوچھا کہ اللہ کے رسول پھر کن لوگوں کو سب سے افضل ایمان ملا ہے؟ تو نبی کریم ؐ نے فرمایا کہ میرے بعد جو لوگ آئیں گے ان کا ایمان سب سے افضل ہو گا کیونکہ انکے سامنے یہ سب کچھ نہیں ہوگا۔ (المستفتی : فیضان احمد، مالیگاؤں) ------------------------------------------------ بسم اللہ الرحمن الرحیم الجواب وباللہ التوفيق : سوال نامہ میں جس روایت سے متعلق سوال کیا گیا ہے وہ مکمل درج ذیل ہے۔ حضرت عمرو بن شعیب بواسطہ اپنے والد، اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کرام سے ار...