سوال :
مفتی صاحب! میں نے کافی لوگوں کو دیکھا ہے کہ نماز میں سلام پھیرتے وقت ایک سلام پھیرنے کے بعد بیچ میں کچھ وقفہ (۲-۳ سکنڈ) رُکتے ہیں اس کے بعد دوسرا سلام پھیرتے ہیں۔ تو میں پوچھنا یہ چاہتا ہوں کہ کیا یہ طریقہ رسول اللہ ﷺ سے ثابت ہے یا بدعت ہے؟
(المستفتی : فہد سردار، مالیگاؤں)
------------------------------------------
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفيق : سلام پھیرنے کا طریقہ یہ ہے کہ قبلہ رُخ رہتے ہوئے سلام شروع کیا جائے اور لفظ "علیکم" اس وقت ادا کہا جائے جب دائیں طرف رخ ہوجائے، یہی صورت دوسرے سلام میں اختیار کی جائے گی۔
دارالعلوم دیوبند کا فتوی ہے :
نماز میں دونوں جانب سلام پھیرنے کا مسنون طریقہ یہ ہے کہ سلام کا آغاز اس وقت کیا جائے جب چہرہ قبلہ کی طرف ہو اور اختتام چہرہ دائیں جانب یا بائیں پھیر کر کیا جائے، اور ظاہر ہے کہ جب پہلے سلام کا اختتام اس وقت ہوا جب چہرہ دائیں جانب ہو اور دوسرے سلام کا آغاز اس حالت میں کرنا ہے کہ چہرہ سامنے قبلہ کی جانب ہو تو لامحالہ دونوں سلاموں میں چند سکنڈ کا وقفہ ہوگا اور یہ فصل کے لیے کافی ہے۔ لہٰذا دوسرے سلام کے لیے چہرہ دائیں جانب سے سامنے قبلہ کی طرف لانے کے بعد مزید توقف کی ضرورت نہیں۔ (رقم الفتوی : 52848)
معلوم ہوا کہ درست طریقہ یہی ہے کہ دوسرے سلام کے لیے چہرہ قبلہ کی طرف ایک دو سیکنڈ کے لیے آئے گا جس میں لفظ السلام کہا جائے گا، البتہ اس سے زیادہ یہاں ٹھہرنا مناسب نہیں۔
لأن السنۃ أن یکون ابتداء الذکر عند ابتداء الانتقال وانتہائہ عند انتہائہ کما تقدم فمخالفۃ ذلک مخالفۃ للسنۃ فیکرہ۔ (حلبي کبیر ۳۵۷)
فیشیر عند النطق بالتسلیمۃ للقبلۃ ویختمہا بالتیامن عند النطق بالکاف والمیم من ’’علیکم‘‘ حتی یری من خلفہ صفحۃ وجہہ۔ (الفقہ الإسلامي وأدلتہ : ١/۵۷۸)
”کان یسلّم تسلیمة واحدة“ أي: یأخذ فیہا من تلقاء وجہہ ویختمہا إذا مال وجہہ إلی الیمین، کذا الحکم في تسلیم الیسار۔ (الکوکب الدري : ١/ ۲۸۹، ۲۹۰، مطبوعہ مطبع ندوة العلماء لکھنؤ)فقط
واللہ تعالٰی اعلم
محمد عامر عثمانی ملی
07 جمادی الاول 1443
جزاکم اللّٰہ خيراً و احسن
جواب دیںحذف کریںالجزأ
جواب دیںحذف کریںجزاکم الله
جواب دیںحذف کریںالسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
جواب دیںحذف کریںسلام پھیرتے وقت نگاء دایں ہاتھ کی انگلیوں سے اوپر کاندھے تک جانا چاہیے کیا اور دوسرے سلام کے وقت دایں کاندھے س ہوتے ہوئے دایاں ہاتھ کی انگلیوں سے بایں ہاتھ کی انگلیوں سے بایں کاندھے تک جانا چاہیے ہے کیا
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ
حذف کریںبس اتنا ملتا ہے کہ سلام پھیرتے وقت نظر کاندھوں پر ہو۔
واللہ تعالٰی اعلم
داہنی جانب سے درمیان آنے تک سکوت رہیگا؟
جواب دیںحذف کریںیعنی دوسرے سلام کی ابتداء کہاں سے ہوگی، داہنی جانب سے یا درمیان سے