پیر، 27 دسمبر، 2021

ڈاکٹر اسرار احمد کو سننا اور پڑھنا

سوال :

محترم مفتی صاحب ! ڈاکٹر اسرار احمد صاحب جو اسلامی اسکالر فلاسفر ہیں ان کو سننا اور ان کی ویڈیوز فارورڈ کرنا و تفسیر پڑھنا کیسا ہے؟ براہ کرم آگاہ فرمائیں۔
(المستفتی : خالد عزیز، مالیگاؤں)
------------------------------------------
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفيق : سوشل میڈیا کے اس دور میں جبکہ ہر طرح کے مواد گردش میں ہوتے ہیں، لہٰذا عوام کے لیے ضروری ہے کہ وہ صرف معتبر اور مستند علماء کرام کے بیانات اور تحریروں سے ہی استفادہ کریں، ورنہ کب اور کس طرح گمراہ ہوجائیں گے اور انہیں اس کا احساس بھی نہیں ہوگا۔ ڈاکٹر اسرار احمد صاحب جو باقاعدہ مستند عالم نہیں ہیں ان کے بیانات یوٹیوب پر بڑی تعداد میں موجود ہیں اور ان کی تفسیر بھی ہے، لہٰذا یوٹیوب استعمال کرنے والوں کا عموماً ان کے بیانات سے سابقہ پڑتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہند وپاک کے انتہائی معتبر اور مؤقر اداروں سے ان کے بیانات اور تحریروں سے استفادہ کرنے سے متعلق جب سوال کیا گیا تو تمام اداروں سے تقریباً ایک جیسا جواب ہی موصول ہوا جن میں سے ہم ذیل میں جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن کا فتوی من وعن نقل کررہے ہیں۔ امید ہے کہ آپ کو اس جواب سے تشفی ہوجائے گی۔

ڈاکٹر اسرار احمد  کے بعض نظریات قرآن، حدیث اور  اِجماعِ اُمت کے خلاف ہیں، ان کے  بعض اَفکار اور طرزِ فکر سے اختلاف کے ساتھ ان کی تحریرات سے استفادہ کی گنجائش اگرچہ  ہے، لیکن عوام یا دینی علوم سے ناواقف افراد  چوں کہ ڈاکٹر صاحب  کے صحیح اور  قابلِ اشکال افکار کے درمیان تمییز و فرق کرنے کی صلاحیت  نہیں رکھتے ہیں، لہٰذا عوام اور نا پختہ افراد کے لیے ڈاکٹر صاحب اور ان کی فکر کے حاملین افراد کے بیانات  سننے، ان کے  دروس  میں شرکت کرنے اور   لٹریچر و تفسیر  سے استفادہ کرنے سے اجتناب کرنا ضروری  ہے۔

ڈاکٹر اسرار احمد کے عقائد میں سے جو عقائد اہلِ سنت والجماعت کے خلاف ہیں، ان میں سے چند یہ ہیں :

٭ ڈاکٹر اسرار احمد  اَعمال کی قبولیت کے  لیے ایمان کو شرط نہیں مانتے۔

٭ موصوف کے  نزدیک حقیقی ایمان کے دو رکن ہیں : تصدیق و یقین اور  جہاد۔

٭ ڈاکٹر صاحب کے نزدیک کسی گناہ پر اصرار کرنا ہمیشہ کے  لیے جہنمی بنا دیتا ہے۔

٭ انسان جنت اور جہنم میں ہمیشہ نہیں رہے گا۔

باقی ڈاکٹر صاحب کے تفصیلی عقائد اور نظریات جاننے کے  لیے ڈاکٹر مفتی عبد الواحد رحمہ اللہ کی کتاب "ڈاکٹر اسرار احمد، افکار و نظریات" کا مطالعہ مفید رہے گا۔ (رقم الفتوی : 144108200907)فقط
واللہ تعالٰی اعلم
محمد عامر عثمانی ملی
22 جمادی الاول 1443

13 تبصرے:

  1. ماشاء اللہ مفتی صاحب ۔
    زادک اللہ علما وشرفا

    جواب دیںحذف کریں
  2. جزاک اللہ خیرا کثیرا واحسن الجزاء

    جواب دیںحذف کریں
  3. مولوی حضرات یہ بات ماننے کیلئے تیار نہیں ہیں کہ دینی علوم کسبی سے ذیادہ عطائی ہوتا ہے ۔ رہی بات گمراہ عقائد کی تو خود مولویوں کے درمیان اتنے اختلاف ہیں کہ ایک دوسرے کو کافر گرداننے میں پس وپیش نہیں کرتا لیکن کمال کا اجماع اس بات پر ہے کہ کوئی نان مولوی سے نہ سنے ۔ دین و دنیا کے ساتھ جس طریقے سے ڈاکٹر صاحب بات رکھتے ہیں شاید ان مولویوں کے بس کی بات نہیں اس لئے کوئی نہ سنے خدا کرے کوئی

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. صریح بہتان ہے۔

      ڈاکٹر صاحب پر جو کچھ لکھا گیا ہے الحمدللہ سب مدلل ہے۔ جس کتاب کا نام اس میں لکھا گیا ہے اس کا مطالعہ فرمائیں، مزید تشفی کے لیے اس واٹس اپ نمبر 9270121798 پر رابطہ فرمائیں۔

      حذف کریں
  4. علماءکرام کیافرماتےھیں اس صورت حال کے بارےمیں کہ پاکستان میں یہ بجلی کی بل میں ظالمانہ ٹیکس کے بارے میں جواصلی بل سے تین گناہ زیادہ ھے تو اس کو ادا کرنا کیساھے

    جواب دیںحذف کریں