جمعہ، 8 اپریل، 2022

آکسیجن لگانے سے روزہ کا حکم

سوال :

کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیان شرع متین درمیان مسئلہ ھذا کے کسی شخص کو اگر آکسیجن لگی ہوتو اسکے لئے روزہ کا کیا حکم ہے؟ جواب عنایت فرمائیں۔
(المستفتی : محمد عرفان، اورنگ آباد)
------------------------------------------
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفيق : روزہ کی حالت میں خالص آکسیجن لینے سے روزہ پر کوئی اثر نہیں ہوتا۔ اور عموماً آکسیجن خالص ہی ہوتی ہے۔ لیکن اگر کوئی ایسی آکسیجن ہو جس میں دوائیں بھی شامل ہوں تو اس کے لینے سے روزہ ٹوٹ جائے گا اور قضا لازم ہوگی۔ نیز پہلے والی آکسیجن والے مریض کو ایسی کمزوری ہو کہ اس کا روزہ رکھنا انتہائی دشوار ہوجائے تو پھر اس کے لیے روزہ توڑ دینے یا روزہ نہ رکھنے کی گنجائش ہوگی۔ لیکن بعد میں اس روزے کی قضا لازم ہوگی۔

وَلَوْ دَخَلَ حَلْقَهُ غُبَارُ الطَّاحُونَةِ أَوْ طَعْمُ الْأَدْوِيَةِ أَوْ غُبَارُ الْهَرْسِ، وَأَشْبَاهُهُ أَوْ الدُّخَانُ أَوْ مَا سَطَعَ مِنْ غُبَارِ التُّرَابِ بِالرِّيحِ أَوْ بِحَوَافِرِ الدَّوَابِّ، وَأَشْبَاهِ ذَلِكَ لَمْ يُفْطِرْهُ كَذَا فِي السِّرَاجِ الْوَهَّاجِ۔ (الفتاویٰ الہندیۃ : ١/٢٠٣)فقط
واللہ تعالٰی اعلم
محمد عامر عثمانی ملی
06 رمضان المبارک 1443

2 تبصرے:

  1. السلام علیکم رحمۃ اللہ وبرکاتہ
    مفتی صاحب زکام میں ( steam)بھاپ لیتے ہیں اس سے روزہ کا حکم ہوگا

    جواب دیںحذف کریں
  2. انصاری محمود9 اپریل، 2022 کو 5:11 AM

    جزاکم اللہ خیرا کثیراً کثیرا

    جواب دیںحذف کریں