منگل، 5 اپریل، 2022

روزے کی حالت میں کلی کرنا اور ناک میں پانی ڈالنا

سوال :

مفتی صاحب! روزے کی حالت میں وضو اور غسل میں کیا احتیاط کرنا چاہئے؟ خاص طور پر ناک میں پانی ڈالتے ہوئے اور کلی کرتے ہوئے۔ اور اگر خدانخواستہ پانی چلا جائے تو کیا اس روزے کا کفارہ لازم ہوگا؟ یا صرف قضاء ہوگی؟ رہنمائی فرمائیں۔
(المستفتی : محمد یاسین، مالیگاؤں)
----------------------------------------
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفيق : روزے کی حالت میں وضو یا غسل میں کلی یا ناک میں پانی چڑھاتے وقت اگر غلطی سے بھی حلق میں پانی چلا جائے اور اس کو روزہ یاد تھا تو روزہ ٹوٹ جائے گا اور اس روزہ کی صرف قضا واجب ہوگی، کفارہ نہیں۔ اور اگر روزہ یاد ہی نہیں تھا ایسی حالت میں پانی منہ میں لے لیا یا ناک میں چڑھایا اور وہ حلق میں پہنچ گیا تو روزہ فاسد نہیں ہوگا۔ لہٰذا روزے کی حالت میں احتیاط کے ساتھ کلی یا ناک میں پانی چڑھانا چاہیے۔

نوٹ : کلی کرنے کے بعد منہ میں جو پانی کی تری رہ جاتی ہے وہ تھوک کے ساتھ اگر حلق میں چلی جائے تو اس سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔ لہٰذا اس کو لے کر تشویش میں مبتلا نہ ہوں۔

وَإِنْ تَمَضْمَضَ أَوْ اسْتَنْشَقَ فَدَخَلَ الْمَاءُ جَوْفَهُ إنْ كَانَ ذَاكِرًا لِصَوْمِهِ فَسَدَ صَوْمُهُ وَعَلَيْهِ الْقَضَاءُ، وَإِنْ لَمْ يَكُنْ ذَاكِرًا لَا يَفْسُدُ صَوْمُهُ كَذَا فِي الْخُلَاصَةِ وَعَلَيْهِ الِاعْتِمَادُ۔ (الفتاویٰ الہندیۃ : ١/٢٠٢)فقط
واللہ تعالٰی اعلم
محمد عامر عثمانی ملی
02 رمضان المبارک 1443

6 تبصرے:

  1. انصاری محمود5 اپریل، 2022 کو 11:07 PM

    جزاکم الله خيرا و احسن الجزاء

    جواب دیںحذف کریں
  2. انصاری محمود5 اپریل، 2022 کو 11:07 PM

    جزاکم اللہ خیرا و احسن الجزاء

    جواب دیںحذف کریں
  3. نماز میں ایک رکعت زیادہ پڑھ لیں تو کیا کریں؟

    جواب دیںحذف کریں
  4. السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مفتی صاحب زید جو ہے عرب ملک میں رہتا ہے جس کے پاس 15 تولے سونا ہے وہ اس سونے کی زکوۃ نکالنا چاہتا ہے اس کے ماں باپ سب جو ہیں انڈیا میں رہتے ہیں اور وہ سعودی میں نوکری کرتا ہے تو وہ زکوۃ انڈیا کے ریٹ کے حساب سے نکالے یا پھر سعودی میں جو سونے کا ریٹ ہے وہ اس حساب سے نکالیں گا جبکہ انڈیا میں سونے کا ریٹ اور سعودی کے سونے کے ریٹ دونوں جگہ کے ریٹ میں فرق ہے جواب عنایت فرمائیں

    جواب دیںحذف کریں