میت کے وزنی ہونے کی وجہ؟

سوال :

مفتی صاحب ! کسی کے انتقال پر کچھ لوگوں کو کہتے سنا مٹی بھاری ہوگئی ہے۔ یعنی میت وزنی ہے، اس کا کیا مطلب ہے؟ ایسا کہنا درست ہے؟ رہنمائی فرمائیں۔
(المستفتی : محمد زید، مالیگاؤں)
------------------------------------------------
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفيق : آدمی کے انتقال کے بعد اس کا جسم وزنی ہوجانا شرعاً کوئی عیب کی بات نہیں ہے۔ بعض بیماریوں میں میت کا جسم وزنی ہوجاتا ہے۔ لہٰذا یہ سمجھنا کہ میت کے گناہوں کی وجہ سے اس کا جسم وزنی ہوگیا ہے بدگمانی ہے جو شرعاً ناجائز اور گناہ کی بات ہے جس سے بچنا ضروری ہے۔


یَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اجْتَنِبُوا كَثِيرًا مِنَ الظَّنِّ إِنَّ بَعْضَ الظَّنِّ إِثْمٌ۔ (سورہ الحجرات، آیت : ١٢)

عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : إِيَّاكُمْ وَالظَّنَّ ؛ فَإِنَّ الظَّنَّ أَكْذَبُ الْحَدِيثِ، وَلَا تَحَسَّسُوا ، وَلَا تَجَسَّسُوا، وَلَا تَحَاسَدُوا، وَلَا تَدَابَرُوا ، وَلَا تَبَاغَضُوا، وَكُونُوا عِبَادَ اللَّهِ إِخْوَانًا۔ صحیح البخاری، رقم : ٦٠٦٤)فقط 
واللہ تعالٰی اعلم 
محمد عامر عثمانی ملی 
21 محرم الحرام 1448

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

مستقیم بھائی آپ سے یہ امید نہ تھی

ایرانی لیڈر کی موت اور ہمارا طرزِ عمل؟