قریش برادری کا احتجاج
اتحاد اور باہمی تعاون وقت کی اہم ضرورت ✍️ مفتی محمد عامر عثمانی ملی (امام وخطیب مسجد کوہ نور) قارئین کرام ! نام نہاد گئو رکھشکوں اور شرپسندوں کی دن بدن بڑھتی ہوئی دادا گیری اور غیرقانونی کاروائیوں سے یکے بعد دیگرے ناقابل تلافی جانی و مالی نقصان اٹھانے کے بعد قریش برادری نے ایک انتہائی مؤثر اور مفید قدم اپنا کاروبار بند رکھ کر احتجاج کا اٹھایا ہے اور الحمدللہ چند ہی دنوں میں ہی اس کا واضح اثر بھی دکھائی دے رہا ہے، لیکن اسی کے ساتھ یہ اطلاعات بھی ہیں کہ کچھ افراد اس اتحاد اور احتجاج کو اپنے معمولی فائدہ کی وجہ سے نقصان پہنچا رہے ہیں اور چوری چھپے جانور کاٹ کر اس کا گوشت انتہائی مہنگے داموں میں فروخت کررہے ہیں۔ ایسے لوگوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ اتحاد میں بڑی برکت اور قوت ہے، خود قرآن کریم نے بھی اتحاد واتفاق کاحکم دیا ہے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے : وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللَّهِ جَمِيعًا وَلَا تَفَرَّقُوا۔ ترجمہ : اور اللہ کی رسی کو سب ملکر مضبوطی سے تھامے رکھو، اور آپس میں پھوٹ نہ ڈالو۔ (آل عمران، آیت : ۱۰۳) اور اتحاد ایسی نعمت ہے جس کا ذکر اسی آیت کے آگے اللہ...